tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
After Joining Siasat.Pk , I completed First Year On This Forum

سیاست پی کے ، پر میرا ایک سال مکمل ہوا ، جھجکتے ، شرماتے ، اس فورم میں شمولیت اختیار کی ،
اور پھر "ہاتھ" ایسا چلا کے ، اب عادت سی ہو گی ہے
میں یہاں کیوں لکھتا ہوں ؟ اپنے اطراف بہت سی چیزوں کو انسان دیکھتا ، سنتا ، محسوس کرتا ہے ، زندگی کے بہت سے تلخ و شیریں تجربات ، زبان مانگتے ہیں ، ہر انسان اپنے دل میں چھپی حقیقتوں ، سچائیوں کو اگلنا چاہتا ہے ، لفظی احتجاج کرنا چاہتا ہے ، اپنی سوچ کی اصلاح چاہتا ہے ، عمومی زندگی میں ایسے موضوعات پر بات کرنا اتنا آسان نہیں ہے ،
مگر اس فورم پر بآسانی ہم کہہ ، سن ، اور سمجھ سکتے ہیں ،
میں نے یہاں بہت کچھ سیکھا ، سمجھا ہے ، قوت برداشت ، حوصلہ اور صبر مجھے یہیں سے ملا ہے ، بعض دفعہ بہت توہین بھی محسوس کی ، غصّہ بھی آیا ، مگر ساتھ ساتھ بہت حوصلہ اور دعائیں بھی ملتی ہیں ، یہاں مختلف انداز فکر کے لوگ ، بستے ہیں ، مگر افکار کا یہ تضاد ہمیں بہت کچھ نیا سمجھنے کا ایک بہترین موقعہ بھی فراہم کرتا ہے
گزشتہ عرصۂ میں ، میرے خیالات سے اگر کسی کو کوئی تکلیف ، رنج ، گزند پہنچی ہو تو ، میں معزرت خواہ ہوں ،
@Nice2MU @Sohraab @fayskhan @Arbkhan @Researcher @sadia_gul @KK YASIR @Khalid @atensari @Raaz @paklover123 [MENTION=14890]mrk123[/MENTION]
Last edited: