اگر وہ صاحب یہاں موجود ہیں اور انھوں نے ایسا کوئی تبصرہ کیا ہے تو جواب دینے کا حق بنتا ہے ، یہ ان سب کو سوچنا چاہئے ، اس سے پہلی پوسٹ میں بھی جواب دے چکا ہوں ، اس لئے میں نے دیکھا ہے اکثر تحریک انصاف کے دوست ہر قسم کی مخالفت کو نون لیگ سے جوڑتے ہیں ، جماعت اسلامی سے وابستہ افراد انتہائی نظریاتی اور اس بات کو سمجھتے ہوئے جواب بھی دیتے ہیں , مخالفت کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہر وقت دوسروں کے گھروں تک پہونچ جائیں ، فرض کریں کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط حکومت کے خلاف جب نون لیگ والے تبصرہ کرتے ہیں تو سب کو تکلیف ہوتی ہے ، ایسے ہی نوں لیگ والوں کو ہوتی ہے ، اس لئے وہ بات ہی کیوں کی جائے جو کل سب برداشت نہ کر سکیں ، جماعت اسلامی کی مخالفت تو سب نے کرنی ہے ، یہ ازل سے دستور ہے ،یہ پاکستان کی انتہائی سنجیدہ (میچور ) جماعت ہے جس کے نزدیک اس طرح کے گھٹیا تبصرے اور ہتھکنڈے کوئی معنی نہیں رکھتے بلکہ جماعت سے وابستہ لوگ اس کی منزل سے دوری کا سبب سمجھتے ہیں
خیبر میں مخلوط حکومت کے باوجود آج تک آپ نے جماعت کی طرف سے کوئی تنقید نہیں سنی ہو گی ،لیکن یہاں میں روزانہ سنتا ہوں ، لیکن یہ کوئی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت جماعت اسلامی کے بغیر زیرو ہے ، کوئی مانے یا نہ مانے ، جو نہ مانے وہ الگ ہوکر دیکھ لے
اس لئے میرا اکثر مشورہ یہ ہی ہوتا ہے کہ اس آزمائیش کو گزرنے دیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں ،وہ خود فیصلہ کر لیں گے