اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں ، ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج نیوز نےحاصل کرلی۔
ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں ،ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق، ویڈیواسکینڈل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز نے سارا ملبہ ناصر بٹ پر ڈالنے کی کوشش کی،مریم نوازنےویڈیواسکینڈل سےلاتعلق ہونےکی کوشش کی، مریم نوازنے ویڈیوبنانےوالوں سےخودکوالگ رکھنےکی کوشش کی۔
رپورٹ میں ایف آئی اے نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ مریم صفدرکامخاطب کونسا ادارہ تھا؟ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس کا مخاطب کون تھامریم سےپوچھیں،جج کی ویڈیوکامریم صفدر سے علم ہوا، جج ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی نہ اس کا علم ہے۔
شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا کہ مریم صفدر نے آڈیو اور ویڈیو الگ الگ ریکارڈ کرنے کا بتایا ،ناصر بٹ کیساتھ موجود شخص کو نہیں جانتا، پریس کانفرنس سےچندگھنٹےقبل مریم نےویڈیوکے متعلق بتایا۔
ارشد ملک ویڈیواسکینڈل:ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج نیوزکو موصول
اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں ، ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج نیوز نےحاصل کرلی۔ ارشد ملک ویڈیواسکینڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں ،ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج […]
urdu.aaj.tv