Facebook CEO Mark Zuckerberg calls for internet regulation

ASKardar

Councller (250+ posts)
large.php


سان فرانسسکو : فیس بک نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چیف آپریٹنگ افسر شیرل سینڈ برگ نے ایک آن لائن پوسٹ میں کہا کہ مختلف افراد کا سوال بجا تھا کہ کس طرح فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کو حملے کی خوفناک ویڈیو کے لیے استعمال کیا گیا۔

’دہشت گرد حملے کے تناظر میں ہم نے 3 اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں فیس بک لائیو کے استعمال کے لیے قوانین کو سخت کرنا، ہمارے پلیٹ فارمز پر نفرت سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانا اور نیوزی لینڈ کی کمیونٹی کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیوزی لینڈ حملے کی ویڈیو براہ راست نشر ہوئی لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ ویڈیو لوگوں کی جانب سے ری شیئر کرنے سے زیادہ پھیلی اور اس میں ترمیم کی وجہ سے ہمارے سسٹم کے لیے اسے بلاک کرنا مشکل ہوگیا۔ شیرل سینڈ برگ کا کہنا تھا کہ فیس بک تشدد کی ویڈیو یا تصاویر کے ترمیم شدہ ورژنز کو
فوری طور پر پہچاننے کے لیے سافٹ ویئر کو بہتر کرنے میں بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ اس طرح کی چیزوں کو چیئر یا ری پوسٹ ہونے سے روکا جاسکے۔

Source: http://hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=2532608
 
Last edited by a moderator: