COAS Raheel Sharif meets PM Nawaz, takes notice of Altaf Hussain's statement

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

ہاں صرف لٹکانے سے ہی اس ملک کے مسائل کا حل ہوگا

بھائی صاحب انصاف منتخب شدہ اور خاص لوگوں پر کرو گے تو انصاف کی توہین ہے، کرنا ہے تو پھر سب کے ساتھ کرو، ویسے مار کٹائی اور دنگا فساد سے بہتر بھی راستے ہیں لوگوں کو سیدھے راستے پر ڈالنے کیلئے، عدالت کو استعمال کریں، قانون کو مضبوط کریں اور اسکے نفاذ میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کریں. لوگوں کو قتل کرنے اور پھڑکا دینے سے مسائل کھبی حل نہیں ہوتے.

جن کا دھندہ قتل و غارتگری اور بوری بند لاشوں کی سوداگری ہے، ان کو پھڑکانے سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔ عدالت، قانون، انصاف یہ کتابی باتیں ہیں، پاکستان جیسے ملکوں میں ان کتابی باتوں کو حقیقت کا روپ دھارنے میں صدیاں لگ جاتی ہیں، تب تک کیا لو گ الطاف اور ایم کیو ایم کے غنڈوں کے ہاتھوں مرتے رہیں؟
 
s.ali343

MPA (400+ posts)
Re: Altaf Hussein & his senior leadership should be prosecuted for treason.

غلط بات کو ڈیفینڈ کرنے والا بھی اس غلط بات کے حق میں ھی ھوتا ھے
پوری رابطہ کمیٹی کو لٹکانا چاھیے جو الطاف کے بیان کی وضاحتیں دیتی ھے

jis party ka leader army aur pakistan ke khilaaf itni nafraat apne andar rakhta hai, us ke other senior leaders or MNA's hain in sab ke against Parliament mein hi action lena chahye, aur in ko wahan se arrest kar ke in pe article 6 ke under ghadari ka case chalana chahye, lekin jab tak yeh jaali parliament hai, aesa kuch nhi hone wala, but we demand MQM leaders should be hang on streets with note, ghadaron ka anjaam.
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

جن کا دھندہ قتل و غارتگری اور بوری بند لاشوں کی سوداگری ہے، ان کو پھڑکانے سے ہی مسئلہ حل ہوگا۔ عدالت، قانون، انصاف یہ کتابی باتیں ہیں، پاکستان جیسے ملکوں میں ان کتابی باتوں کو حقیقت کا روپ دھارنے میں صدیاں لگ جاتی ہیں، تب تک کیا لو گ الطاف اور ایم کیو ایم کے غنڈوں کے ہاتھوں مرتے رہیں؟

کچھ دنوں پہلے آپ یہ کہتے پاے گئے تھے

"ہمارا پورا معاشرہ مذہب کے ٹھیکیداروں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے اور آپ فرمارہے ہیں کہ مذہب کا ٹھیکیدار نہیں ہوسکتا، ذرا یہاں کسی پر ہلکا سا گستاخی کا الزام تو لگ جائے، پھر مولویوں کا فساد دیکھیں اور اس شخص کی حالت دیکھیں کیا ہوتی ہے، یا تو وہ ساری زندگی جیل میں سڑے گا ، یا پھر کسی جنونی کے ہاتھوں مارا جائے گا، مگر مجال ہے مذہب کے ٹھیکیدار ملا کبھی بھول کر بھی اس قوم کو ایجوکیٹ کرنے کی کوشش کریں کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ ہر کسی کی گردنیں کاٹتے پھرو، کبھی یہ ملا برداشت کا سبق نہیں دیں گے، مذہب کو استعمال کرکے قوم کو آپس میں لڑواتے مرواتے رہیں گے۔"

آپ میری آخری خبروں تک مسلمان تھے، اب اپنے ہی قوانین کو ہی نافذ کر لو بھائی.

جی ہاں قانون کی حکمرانی میں وقت لگتا ہے، مگر جب تک آپ اسکو نافذ نہ کرلیں آپ کی مسائل ختم نہیں ہوسکتے، چاہے آپ کتنے ہی بندے پھڑکا لیں اس طرح کے لوگ اور آتے رہیں گے
.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

کچھ دنوں پہلے آپ یہ کہتے پاے گئے تھے

"ہمارا پورا معاشرہ مذہب کے ٹھیکیداروں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے اور آپ فرمارہے ہیں کہ مذہب کا ٹھیکیدار نہیں ہوسکتا، ذرا یہاں کسی پر ہلکا سا گستاخی کا الزام تو لگ جائے، پھر مولویوں کا فساد دیکھیں اور اس شخص کی حالت دیکھیں کیا ہوتی ہے، یا تو وہ ساری زندگی جیل میں سڑے گا ، یا پھر کسی جنونی کے ہاتھوں مارا جائے گا، مگر مجال ہے مذہب کے ٹھیکیدار ملا کبھی بھول کر بھی اس قوم کو ایجوکیٹ کرنے کی کوشش کریں کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ ہر کسی کی گردنیں کاٹتے پھرو، کبھی یہ ملا برداشت کا سبق نہیں دیں گے، مذہب کو استعمال کرکے قوم کو آپس میں لڑواتے مرواتے رہیں گے۔"

آپ میری آخری خبروں تک مسلمان تھے، اب اپنے ہی قوانین کو ہی نافذ کر لو بھائی.

جی ہاں قانون کی حکمرانی میں وقت لگتا ہے، مگر جب تک آپ اسکو نافذ نہ کرلیں آپ کی مسائل ختم نہیں ہوسکتے، چاہے آپ کتنے ہی بندے پھڑکا لیں اس طرح کے لوگ اور آتے رہیں گے
.

کمال ہے، کہاں کی بات کہاں فٹ کررہے ہیں، عام شہریوں اور مستند قاتلوں میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ میری یہ بات جس کنٹیکسٹ میں ہے وہ بھی ساتھ ہی درج ہے۔
ایک شخص کی وجہ سے اگر ہر دن کئی لوگوں کی جانیں جارہی ہوں تو انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اس شخص کو پھڑکا دیا جائے، چونکہ ہمارے موجودہ عدالتی نظام میں اتنی سکت نہیں کہ وہ کسی مستند قاتل کو بھی لٹکا سکے، اسی لئے میں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ ان سب کو جلد از جلد پھڑکادو، میری اس اپیل کے پیچھےکراچی کے ان ہزاروں بے گناہوں کی جانیں بچانیں کا مقصد کارفرما ہے، جو ان کے ہاتھوں مستقبل میں مارے جائیں گے۔
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

کمال ہے، کہاں کی بات کہاں فٹ کررہے ہیں، عام شہریوں اور مستند قاتلوں میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ میری یہ بات جس کنٹیکسٹ میں ہے وہ بھی ساتھ ہی درج ہے۔
ایک شخص کی وجہ سے اگر ہر دن کئی لوگوں کی جانیں جارہی ہوں تو انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اس شخص کو پھڑکا دیا جائے، چونکہ ہمارے موجودہ عدالتی نظام میں اتنی سکت نہیں کہ وہ کسی مستند قاتل کو بھی لٹکا سکے، اسی لئے میں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ ان سب کو جلد از جلد پھڑکادو، میری اس اپیل کے پیچھےکراچی کے ان ہزاروں بے گناہوں کی جانیں بچانیں کا مقصد کارفرما ہے، جو ان کے ہاتھوں مستقبل میں مارے جائیں گے۔

جو بات میں آپکو دکھانا چاہتا تھا کے وہ یہی تھی کے جس طرح آپ ایک خاص طبقہ کیلئے رحم اور صبر کی باتیں کر رہے ہیں تو پھر اسکو صرف ایک ہی جگا نہ استعمال کریں بلکے پھر تمام لوگوں کیلئے اپکا ایک ہی جیسا نظریہ ہونا چاہیے.

اور پھر یہ کہنا کے ہزاروں وہ لوگ جو کے ان لوگوں کے ہاتھوں قتل ہونگے، بھائی صاحب یہ فیصلہ آپ نے کیسے کرلیا ؟ آپ کوئی کوئی خفیہ اطلاع کہیں سے مل گئی ؟ یا آپکے پاس کوئی طوطا ہے جو آپکو مستقبل کی مستقل خبریں دیتا ہے، اب چڑیا نہیں کہ سکتا، وہ آگے ہی کاپی رائٹ کسی اور کے لئے.

موحترم یہ رویہ کے بس اگر آپکی سوچ کسی سے نہیں ملتی تو یہ کافی ہے کسی کے پروانہ موت پر دستخط کردیں، نہیں دوست، انسانیت کی بات کرتے ہیں تو پھر انسانیت کی بات کریں، اس میں سے خاص خاص لوگوں کو ہی نہ منتخب کریں، قتل غارت گری پہلے ہی بہت ہے.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

جو بات میں آپکو دکھانا چاہتا تھا کے وہ یہی تھی کے جس طرح آپ ایک خاص طبقہ کیلئے رحم اور صبر کی باتیں کر رہے ہیں تو پھر اسکو صرف ایک ہی جگا نہ استعمال کریں بلکے پھر
تمام لوگوں کیلئے اپکا ایک ہی جیسا نظریہ ہونا چاہیے.

اور پھر یہ کہنا کے ہزاروں وہ لوگ جو کے ان لوگوں کے ہاتھوں قتل ہونگے،
بھائی صاحب یہ فیصلہ آپ نے کیسے کرلیا ؟ آپ کوئی کوئی خفیہ اطلاع کہیں سے مل گئی ؟ یا آپکے پاس کوئی طوطا ہے جو آپکو مستقبل کی مستقل خبریں دیتا ہے، اب چڑیا نہیں کہ سکتا، وہ آگے ہی کاپی رائٹ کسی اور کے لئے.

موحترم یہ رویہ کے بس اگر آپکی سوچ کسی سے نہیں ملتی تو یہ کافی ہے کسی کے پروانہ موت پر دستخط کردیں، نہیں دوست، انسانیت کی بات کرتے ہیں تو پھر انسانیت کی بات کریں، اس میں سے خاص خاص لوگوں کو ہی نہ منتخب کریں، قتل غارت گری پہلے ہی بہت ہے.

جنابِ عالی! میری تمام تر ہمدردیاں صرف اور صرف مظلوم طبقے کے ساتھ ہیں، آپ کی طرح کی برابری کی نظر میں نہیں رکھتا۔ میں ظالم اور مظلوم کو ایک نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔ جہاں تک میری معلومات کی بات ہے تو اگر آپ کسی غار میں نہیں رہتے تو انٹرنیٹ کھول کر دیکھ لیں، ایم کیو ایم کے سینکڑوں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی اعترافی ویڈیوز موجود ہیں، صولت مرزا کا تفصیلی بیان بھی موجود ہے، اور تو اور صولت مرزا کی پھانسی سے قبل جو بیان ہے، وہ تو ایم کیو ایم کے کرتوت کھول کھول کر بیان کررہا ہے، اگر آپ کو ان پر بھی یقین نہیں تو کراچی میں رینجرز اور ایف آئی اے کی حالیہ کاروائیوں اور پریس بریفنگز سے آپ پر سب عیاں ہوسکتا ہے، اگر اس پر بھی آپ کو یقین نہیں تو نائن زیرو سے جو رینجرز نے اسلحہ برآمد کیا وہ تو آپ کی نظر سے ضرور گزرا ہوگا، اگر اس پر بھی یقین نہیں تو کراچی میں رینجرز کی ایم کیو ایم کے غنڈوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد کرائم میں جتنی کمی آئی ہے وہ تو ضرور آپ کے پیشِ نظر ہوگی، اگر ان سب کے باوجود آپ چاہتے ہیں کہ میں ایم کیو ایم کے قاتلوں اور مرنے والی عوام کو ایک نظر سے دیکھوں تو معذرت، میرے لئے ایسا ممکن نہیں۔اور اگر آپ کی نظر میں یہ انسانیت نہیں تو پھر اپنے نظریہ انسانیت پر نظر ثانی کریں۔

آپ انصاف اور قانون کی بات کرتے ہیں، میرے ایک سوال کا جواب دیجئے، ایم کیو ایم کے نامی گرامی قاتل صولت مرزا کو پھانسی دینے میں اس نظام کو کتنے برس لگے؟
 
جی شکر ہے کے غار میں نہیں رہتا، آپکی تشویش کا بہت شکریہ.

جی بلکل ٹھیک کہا کے متحدہ کے سینکڑوں کارکنان جرائم میں ملوث ہیں، باقی تمام سیاسی پارٹیز کے کارکنان کی طرح، اور جو جو جرائم انہوں نے کیے ہیں اسکی سزا بھی ملنی چاہیے، مگر اسکے لئے قانون موجود ہے، بجاے آپ اسکو مضبوط کریں آپ تجویز یہ دے رہے ہیں کے چونکے اس میں دیر بہت لگتی ہے لہٰذا ویسے ہی لوگوں کو پھڑکا نا شروع کردو.

صولت مرزا کو سزا مل گئی اور بقول آپکے کے ان کاموں میں صدیوں کر وقت درکار ہوگا، اسکو دس پندرہ سالوں میں ہی سزا مل گئی تھی، اور یہی وقت اگر آپ اپنے مجموعی قومی معاشرتی سوچ کو تبدیل کرنے میں لگائیں تو شاید اگلے دس پندرہ سالوں میں آپکو ضرورت پیش نہ اہے اس طرح کی تجاویز دینے کی. اور اگر پھر بھی اتنا ہی شوق ہے تو ایک کام اور بھی کرلیں ساتھ ساتھ، راحیل صاحب کو یہ بھی که دیں کے پاکستانی قانون کو بھی سمندر میں پھینک دیں، جب لوگوں کو پھڑکا نا ہی ہے تو پھر قانون کی کیا ضرورت ہے ؟
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

جی شکر ہے کے غار میں نہیں رہتا، آپکی تشویش کا بہت شکریہ.

جی بلکل ٹھیک کہا کے متحدہ کے سینکڑوں کارکنان جرائم میں ملوث ہیں، باقی تمام سیاسی پارٹیز کے کارکنان کی طرح، اور جو جو جرائم انہوں نے کیے ہیں اسکی سزا بھی ملنی چاہیے، مگر اسکے لئے قانون موجود ہے، بجاے آپ اسکو مضبوط کریں آپ تجویز یہ دے رہے ہیں کے چونکے اس میں دیر بہت لگتی ہے لہٰذا ویسے ہی لوگوں کو پھڑکا نا شروع کردو.

صولت مرزا کو سزا مل گئی اور بقول آپکے کے ان کاموں میں صدیوں کر وقت درکار ہوگا، اسکو دس پندرہ سالوں میں ہی سزا مل گئی تھی، اور
یہی وقت اگر آپ اپنے مجموعی قومی معاشرتی سوچ کو تبدیل کرنے میں لگائیں تو شاید اگلے دس پندرہ سالوں میں آپکو ضرورت پیش نہ اہے اس طرح کی تجاویز دینے کی. اور اگر پھر بھی اتنا ہی شوق ہے تو ایک کام اور بھی کرلیں ساتھ ساتھ، راحیل صاحب کو یہ بھی که دیں کے پاکستانی قانون کو بھی سمندر میں پھینک دیں، جب لوگوں کو پھڑکا نا ہی ہے تو پھر قانون کی کیا ضرورت ہے ؟

کیا آپ اپنے اس فقرے کی وضاحت کریں گے، مجموعی قومی معاشرتی سوچ کو کیسے اور کون تبدیل کرے گا، برائے مہربانی پاکستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے جواب دیجئے گا۔
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

کیا آپ اپنے اس فقرے کی وضاحت کریں گے، مجموعی قومی معاشرتی سوچ کو کیسے اور کون تبدیل کرے گا، برائے مہربانی پاکستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے جواب دیجئے گا۔

جی ہاں صرف اسی چیز کر کہہ رہا ہوں جو آپ بھی کچھ پہلے فرما رہے تھے، انسانیت کا احساس دلائیں، تعلیم دیں، آپکے پاس ایک اچھا ذریعہ ہے کے آپ ذرائع ابلاغ کو استعمال کریں، انتہا پسندی کے خلاف تحریک چلائیں، ایک اچھی حکومت یہ کام بہت کم عرصے میں حاصل کر سکتی ہے اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادہ کرلیں. لوگ مشرف دور کو بہت برا بھلا کہتے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے نواز حکومت کی کارکردگی پر لوگ انتہائی نالاں تھے، اور اسکے جانے پر مٹھائی تقسیم ہوتی رہی تھی، اور اب اچھا لگے یا برا، مشرف حکومت میں پاکستان کے معاشی معملات کافی حد تک ٹھیک ہوے تھے، اور جس طرح ایک چھوٹے سے عرصے میں ایک حکومت معاشی ترقی کی اقدام کر سکتی ہے، اس طرح وہ لوگوں کی تعلیم کی بھی ترقی کر سکتی ہے.

پاکستان میں انتہا پسندی کی کوئی جگا نہیں ہے اور نا ہی اس سے کوئی مسائل حل ہونگے، یہ خود ایک مسلے کی جڑ ہے، لہٰذا میرے خیال سے ایک مذہبی ٹون جو ہمارے پاکستانی خیالات میں آجاتی ہے اور اس کی بنیاد پر پھر اگر لوگوں کی تقدیروں کا فیصلہ ہونے لگ جائے تو یہ ایک انتہائی خطرناک اور شرم والی بات ہے.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

جی ہاں صرف اسی چیز کر کہہ رہا ہوں جو آپ بھی کچھ پہلے فرما رہے تھے، انسانیت کا احساس دلائیں، تعلیم دیں، آپکے پاس ایک اچھا ذریعہ ہے کے آپ ذرائع ابلاغ کو استعمال کریں، انتہا پسندی کے خلاف تحریک چلائیں، ایک اچھی حکومت یہ کام بہت کم عرصے میں حاصل کر سکتی ہے اگر نیت ٹھیک ہو اور ارادہ کرلیں. لوگ مشرف دور کو بہت برا بھلا کہتے ہیں، حالانکہ اس سے پہلے نواز حکومت کی کارکردگی پر لوگ انتہائی نالاں تھے، اور اسکے جانے پر مٹھائی تقسیم ہوتی رہی تھی، اور اب اچھا لگے یا برا، مشرف حکومت میں پاکستان کے معاشی معملات کافی حد تک ٹھیک ہوے تھے، اور جس طرح ایک چھوٹے سے عرصے میں ایک حکومت معاشی ترقی کی اقدام کر سکتی ہے، اس طرح وہ لوگوں کی تعلیم کی بھی ترقی کر سکتی ہے.

پاکستان میں انتہا پسندی کی کوئی جگا نہیں ہے اور نا ہی اس سے کوئی مسائل حل ہونگے، یہ خود ایک مسلے کی جڑ ہے، لہٰذا میرے خیال سے ایک مذہبی ٹون جو ہمارے پاکستانی خیالات میں آجاتی ہے اور اس کی بنیاد پر پھر اگر لوگوں کی تقدیروں کا فیصلہ ہونے لگ جائے تو یہ ایک انتہائی خطرناک اور شرم والی بات ہے.

آپ شاید بھول رہے ہیں کہ ہماری بحث کس تناظر میں ہورہی ہے، بھلا کراچی میں ایم کیو ایم کی قتل و غارتگری کے پیچھے کون سی انتہا پسندی کا عنصر کارفرما ہے؟

یہ اچھی حکومت کب آئے گی؟ اسے کون لائے گا؟ نیت اور ارادہ کیسے ٹھیک ہوگا؟

ایم کیو ایم کو پروموٹ کرنے والی حکومت مشرف کی ہی تھی، 12 مئی کا واقعہ مشرف دور میں ہی پیش آیا تھا، ۔

میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ صرف کتابی باتیں کرتے ہیں اور یہ پاکستان ہے یہاں کتابی باتیں صرف کتابوں میں ہی ہوتی ہیں، اسی لئے کہا تھا کہ پاکستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر بات کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف جیسا ایک اصول پسند اور کلین آدمی کسی با اختیار پوزیشن پر آجائے تو قانون کا ڈنڈا بنا کر وہ بہت سا گند صاف کرسکتا ہے، جس طرح اب کررہا ہے۔ اب قانون کا رونا رونے والے چاہے سر پیٹتے رہیں ،مگر دہشتگرد وزیرستان میں بھی کتوں کی طرح مررہے ہیں اور کراچی میں بھی صفایا ہورہا ہے۔
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

آپ شاید بھول رہے ہیں کہ ہماری بحث کس تناظر میں ہورہی ہے، بھلا کراچی میں ایم کیو ایم کی قتل و غارتگری کے پیچھے کون سی انتہا پسندی کا عنصر کارفرما ہے؟

یہ اچھی حکومت کب آئے گی؟ اسے کون لائے گا؟ نیت اور ارادہ کیسے ٹھیک ہوگا؟

ایم کیو ایم کو پروموٹ کرنے والی حکومت مشرف کی ہی تھی، 12 مئی کا واقعہ مشرف دور میں ہی پیش آیا تھا، ۔

میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ صرف کتابی باتیں کرتے ہیں اور یہ پاکستان ہے یہاں کتابی باتیں صرف کتابوں میں ہی ہوتی ہیں، اسی لئے کہا تھا کہ پاکستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر بات کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف جیسا ایک اصول پسند اور کلین آدمی کسی با اختیار پوزیشن پر آجائے تو قانون کا ڈنڈا بنا کر وہ بہت سا گند صاف کرسکتا ہے، جس طرح اب کررہا ہے۔ اب قانون کا رونا رونے والے چاہے سر پیٹتے رہیں ،مگر دہشتگرد وزیرستان میں بھی کتوں کی طرح مررہے ہیں اور کراچی میں بھی صفایا ہورہا ہے۔

اچھا قانون کا رونا رونے والے اگر غلط ہیں تو پھر اپنے پسندیدہ جنرل سے کہیں کے پاکستانی قانون کی ایسی تیسی کرتے ھوے معملات پوری طرح اپنے ہاتھ لے اور سب کی چھٹی کردے، کسی کو بھی نہ بخشے، کیوں نہیں کہتے آپ یہ چھوٹی سی بات ؟

میں نے کہا انتہا پسندی کے خلاف ہوں جو دوسروں کو انسان ہی نہ سمجھے ایسی انتہا پسندی ختم ہونی چاہیے، چاہے اب ایسے مذہبی ہوں یا سیاسی، مگر جس طرح کی آپ سوچ رکھتے ہیں، اسے مرے خیال سے صرف دوھری سوچ یا دوہرا میعار ہی کہہ سکتے ہیں، آگے آپ کی مرضی.
 
Last edited:

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

اچھا قانون کا رونا رونے والے اگر غلط ہیں تو پھر اپنے پسندیدہ جنرل سے کہیں کے پاکستانی قانون کی ایسی تیسی کرتے ھوے
معملات پوری طرح اپنے ہاتھ لے اور سب کی چھٹی کردے، کسی کو بھی نہ بخشے، کیوں نہیں کہتے آپ یہ چھوٹی سی بات ؟

میں نے کہا انتہا پسندی کے خلاف ہوں جو دوسروں کو انسان ہی نہ سمجھے ایسی انتہا پسندی ختم ہونی چاہیے، چاہے اب ایسے مذہبی ہوں یا سیاسی، مگر جس طرح کی آپ سوچ رکھتے ہیں، اسے مرے خیال سے صرف دوھری سوچ یا دوہرا میعار ہی کہہ سکتے ہیں، آگے آپ کی مرضی.

آپ پھر بھول رہے ہیں کہ ہم صرف ایم کیو ایم کے تناظرمیں بات کررہے ہیں۔
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ صرف 2014 میں کراچی میں تین ہزار لوگ قتل ہوئے، جبکہ پچھلے سترہ سال میں ایم کیو ایم کے صرف ایک قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جاسکا ہے۔ یہ ہے آپ کا قانون اور انصاف۔ اس قانون کو چاٹے کوئی؟
ایم کیو ایم بالکل ٹی ٹی پی کی طرح ایک دہشتگرد گینگ ہے، جس کا خاتمہ بالکل اسی طرح ہونا چاہئے جس طرح وزیرستان میں ٹی ٹی پی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
آپ کے نظریے کے تحت تو پھر وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو بھی ا س طرح نہیں مرنا چاہئے بلکہ کورٹ میں لاکر ٹرائل کرنا چاہئے؟ ذرا اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ تو کیجئے۔
 
Last edited:

Mind_Master

MPA (400+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

آپ پھر بھول رہے ہیں کہ ہم صرف ایم کیو ایم کے تناظرمیں بات کررہے ہیں۔
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ صرف 2014 میں کراچی میں تین ہزار لوگ قتل ہوئے، جبکہ پچھلے سترہ سال میں ایم کیو ایم کے صرف قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جاسکا ہے۔ یہ ہے آپ کا قانون اور انصاف۔ اس قانون کو چاٹے کوئی؟
ایم کیو ایم بالکل ٹی ٹی پی کی طرح ایک دہشتگرد گینگ ہے، جس کا خاتمہ بالکل اسی طرح ہونا چاہئے جس طرح وزیرستان میں ٹی ٹی پی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
آپ کے نظریے کے تحت تو پھر وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو بھی ا س طرح نہیں مرنا چاہئے بلکہ کورٹ میں لاکر ٹرائل کرنا چاہئے؟ ذرا اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ تو کیجئے۔

جی ہاں یہی آپکے ملک کا قانون ہے، جو کہتا ہے کے اگر کوئی مجرم پکڑا جائے تو اسکو عدالتوں سے سزا دی جائے، اگر کوئی ملزم اپنی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالے اور قانون نافذ کرنے اداروں پر فائرنگ کرے تو یقینا پھر فوج اور پولیس کو حق ہے اپنے دفا کا، مگر اسکا یہ مطلب نہیں کے آپ لائنس دے دیں کے تن دو سب کو، یہ مذاق ہے آپکے ملک کے قانون کے ساتھ.
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: COAS Raheel Sharif meets Nawaz Sharif , takes notice of Altaf Hussain's statement

جی ہاں یہی آپکے ملک کا قانون ہے، جو کہتا ہے کے اگر کوئی مجرم پکڑا جائے تو اسکو عدالتوں سے سزا دی جائے، اگر کوئی ملزم اپنی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالے اور قانون نافذ کرنے اداروں پر فائرنگ کرے تو یقینا پھر فوج اور پولیس کو حق ہے اپنے دفا کا، مگر اسکا یہ مطلب نہیں کے آپ لائنس دے دیں کے تن دو سب کو، یہ مذاق ہے آپکے ملک کے قانون کے ساتھ.

آپ کو قانون کی فکر ہے، مجھے عوام کی فکر ہے۔ جو قانون عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوجائے اسے یا تو درست کرنا چاہئے یا پھر پھینک دینا چاہئے۔ چونکہ موجودہ حالات میں قانون درست ہونے کا کوئی چانس نہیں، اس لئے مجرموں کو بلاتاخیر پھڑکانا ہی مسئلے کا حل ہے، جس طرح وزیرستان میں پھڑکائے جارہے ہیں۔ ذرا ضربِ عضب آپریشن سے قبل کی صورتِ حال پر نظر دوڑائیں اور اس کا موازنہ موجودہ صورتِ حال سے کریں، تب عدالتیں ملک سے بم دھماکے ختم کیوں نہ کرسکیں، کیا آپ کو پتا بھی ہے کہ ان عدالتوں نے کتنے مجرموں کو چھوڑا، یہ جو ملک اسحاق مارا گیا ہے ، اس کو کتنی بار عدالتوں نے با عزت بری کیا، بالاآخر قانون کو ڈنڈا بناکر اس کو اوپر پہنچایا گیا، وگرنہ کسی عدالت میں سکت نہ تھی کہ اس کو سزا دے سکتی۔

چلیے آپ سے ایک آخری اور دو ٹوک سوال کرتا ہوں۔ ممتاز قادری نے پوری دنیا کے سامنے سلمان تاثیر کو گولیوں سے چھلنی کردیا، عدالت میں جا کر قتل کا اعتراف کیا، اب آپ کی عدالتوں اور قانون کو میرا چیلنج ہے کہ اسے پھانسی دے کر دکھائیں، ہے اتنی سکت آپ کے قانون میں؟