Democrate
Chief Minister (5k+ posts)
علی بھائی
تھریڈ شروع کرنے کا بہت شکریہ. آپکی محبت ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہے
==============
پاک زندہ باد ون بھائی، برگر ون بھائی، پرفیکٹ سٹرینجر بھائی، شائننگ سٹار بھائی، منتظر بھائی، ڈیموکریٹک بھائی، عاطف بھائی، جیک سپیرو بھائی، دی پرل بھائی، یو ٹرن بھائی، پاکستانی سات سو چھیاسی بھائی، جیو جی بھائی، پاشاز پٹواری ( اگر نام غلط لکھ گیا ہوں تو معزرت چاہتا ہوں) بھائی، عامر علی بھائی، شاسان ( اگر نام غلط لکھ گیا ہوں تو معزرت چاہتا ہوں) بھائی، تاریصب ( اگر نام غلط لکھ گیا ہوں تو معزرت چاہتا ہوں) بھائی، راز بھائی، پی کے پی پاک بھائی، زیش زیشو بھائی، عامر یو ای ٹی این بھائی اور دیگر
آپ سب بھائیوں اور دوستوں نے جس خلوص کا اظہار کیا ہے اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
ہمسفر ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا
================
ان تمام دوستوں کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تھریڈ کو ناپسند کرکے اپنے پیار کا اظہار کیا ہے
اور ان دوستوں کا خصوصا احسان مند ہوں جنہوں نے میری غیر موجودگی میں برا بھلا کہہ کر حتی کہ گالیاں تک پوسٹ کرکے یاد رکھا ہے
===================
آخر میں میں سیاست پی کے کی انتظامیہ کا بین کرنے اور بین اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
میں تمام فورم ممبرز کا احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی فورم ممبر پر ذاتی حملے کا آغاز نہیں کرتا ہوں. حتی کہ اپنے اوپر کیے جانے والے ذاتی حملوں کو کسی حد تک برداشت کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اگر کوئی ذاتی حملوں میں بہت ہی زیادہ اپنی اوقات سے باہر نکل جائے تو پھر اپنا جوابی حملے کا حق محفوظ رکھتا ہوں
بد قسمتی سے میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اپنے ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال تھپڑ کھانے کے لیے حملہ آور کے آگے کر دیتے ہیں. اگر کوئی ذاتی حملوں کی ابتدا کرتا ہے تو میں انتہا کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں. اگر کسی کے ذہن میں یہ غلط فہمی ہے کہ وہ ذاتی حملے کرکے مجھے اپنی بات کہنے سے روک لے گا تو اسے غلط فہمی دور کر لینی چاہئیے
وہ اور تھے جو گردش دوراں ڈر گئے
میں رقص کرنے والا ہوں اس زندگی کے ساتھ
:):)
:)
خوش آمدید...آپ کا واپس آنا کسی خوشگوار ہوا کے جھونکے سے کم نہیں