Atif
Chief Minister (5k+ posts)
بہت شکریہ - بھائی جی
:)
خوش آمدید برادر
میرا اس شہر عداوت میں بسیرا ہے جہاں
لوگ سجدوں میں بھی لوگوں کا برا سوچتے ہیں
حیران ہوتا ہوں شہر عداوت کے ان باسیوں پر جو سیاسی لیڈروں کو عمرہ کرتے دیکھ کر رٹا ہو ایک شعر پڑھ دیتے ہیں وہی ہم نے دیکھے ہیں احرام میں لپٹے ہوئے والا، جہاں ذہنی استعداد کا یہ عالم ہو وہاں مخالف کی زبان بندی کوئی بڑی بات نہیں۔ پی ٹی آئی کے حق میں کالم لکھنے سے لے کر آج اس پارٹی سے منعغض ہونے تک کے سفر میں میرا تجربہ یہی رہا کہ پی ٹی آئی ایک دن ایم کیو ایم کی فسطائیت کو بہت پیچھے چھوڑ جائے گی۔ البتہ اگر کسی طرح یہ پارٹی عوام کی نظروں میں اپنا وقار کھو دے ( جس کے آثار واضح ہیں) تو امید ہے کچھ جینیوئن لوگ اسے پھر سے سنبھال لیں گے۔ غضب خدا کا ایک کام عمران کرے تو داد و تحسین کے ڈونگر اور اگر کوئی دوسرا خصوصا" نواز شریف بھی یہی کام کرے تو لعنت ملامت کی بوچھاڑ۔ پی ٹی آئی کو اس کی منافقت لے کر ڈوب رہی ہے مگر سپورٹر ہیں کہ بس نہیں چلتا کسی طرح عمران خان کو وائٹ ہاوس کا اصلی حقدار ثابت کردیں۔ اے کے 47 کا بین ہونا منافقتوں کی اعلیٰ مثال ہے کے پی کے کی طرح فورم پر بھی انصاف کا بول بالا ہے۔۔