Caption It

kakajee

Minister (2k+ posts)
DhGtv5pWsAAcqqN.jpg



:unsure::unsure::unsure::unsure::unsure:
 

Kamran Stu

MPA (400+ posts)
نوازشریف صاحب 34 سال کی رفاقت کاحجاب رکھ رہا ہوں، آپ بھی حجاب رکھیں ورنہ معاملات دورتک جائیں گے:چوہدری نثار
news-1530549054-9122.jpg

سابق وزیرداخلہ اور ٹیکسلا میں این اے 59میں انتخابی امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب میں 34 سال کی رفاقت کاحجاب رکھ رہا ہوں، آپ کے لوگ مجھ پربے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ! آپ بھی حجاب رکھیں ورنہ معاملات دورتک جائیں گے۔ انہوں نے آج اپنے حلقے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا۔کارکنوں کا حمایت پر شکرگزارہوں۔ ووٹرز پچیس جولائی کوجیپ کو اوور لوڈ کریں۔ مجھے سیاست میں 34 سال ہوگئے ہیں۔ میرے اوپر کرپشن اور رشوت کا کوئی داغ نہیں ہے۔ آج پاکستان میں دولت اور اقتدار کی حوس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اختلاف پروزارت کوٹھوکر ماری۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اقتدار میں آکر پٹرول پمپ، فیکٹری نہیں لگائی نہ ہی اپنی جیبیں بھری ہیں، نہ ہی اپنے خاندان کی جیبیں بھریں۔مجھے جو ملا میں نے حلقے میں ترقیاتی کاموں پرلگا دیے۔ میرے اوپر کوئی مقدمہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دیں۔ آزاد امیدوار نہیں ہوں ،میں عوام کے ٹکٹ پرالیکشن لڑ رہا ہوں۔ 25 جولائی کوفتح کا سورج طلوع ہوگا اور تمام پولنگ اسٹیشنز سے جیتیں گے۔ چوہدری نثار نے مخالفین پر واضح کیا کہ میرا مقابلہ نوازشریف ،آصف زرداری اور شہبازشریف سے کریں۔میرا مقابلہ عام ایم این اے یا ایم پی اے سے نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کا موازنہ نوازشریف کے حلقے سے کرلیا جائے۔ نوازشریف کواداروں سے محاذآرائی سے روکتا تھا۔ نوازشریف کے فائدے کیلئے ان کومشورہ دیا تھا۔ جونوازشریف کومیں مشورہ دیتا تھا وہ انہیں پارٹی کے 95 فیصد لوگ مشورہ دیتے تھے۔ میرے والا مشورہ شہباز شریف نے مشورہ دیا ان کوپارٹی صدر بنا دیا۔ نوازشریف کے ساتھ 35 سال وفاداری نبھائی لیکن نواز شریف نے بے وفائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب !میں 34 سال کی رفاقت کاحجاب رکھ رہا ہوں، آپ کے لوگ مجھ پربے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ! آپ بھی حجاب رکھیں ورنہ معاملات دورتک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں کسی کیلئے کوئی کھوٹ نہیں ہے۔کسی سے نہیں ڈرتا اللہ پرتوکل ہے۔ میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ مجھے شرمندگی کا سامنا ہو۔

Source
 

Back
Top