Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
امريکی سفير کيمرون منٹر کا بيان
جنوری 27 کو لاہور میں ہونے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقين نے ريمنڈ ڈيوس کو معاف کر ديا ہے۔ میں ان کی سخاوت کے ليے مشکور ہوں۔ میں ايک بار پھر اس واقعے کے ليے افسوس اور اس کے نتيجے میں پہنچنے والی تکليف کے لیے اپنے غم کا اظہار کرتا ہوں۔
ميں اس بات کی تصديق کرتا ہوں کہ امريکی ڈيپارٹمنٹ آف جسٹس نے لاہور ميں ہونے والے واقعے کی تفتيش شروع کر دی ہے۔
ميں پاکستان اور يہاں کے عوام کے لیے احترام کے جذبات رکھتا ہوں اور اجتماعی مفاد کے ليے ہمارے تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں پر شکريہ ادا کرتا ہوں۔ سب سے بڑھ کر ميں اس اہميت کا اعادہ کرنا چاہوں گا جو امريکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے محسوس کرتا ہے اور اس ضمن میں امريکی عوام کا پاکستانی ہمعصروں کے ساتھ اس انداز ميں آگے بڑھنے کے عزم کا بھی، جو سب کے مفاد ميں ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
مسٹر فواد تم تو ریمنڈ ڈیوس کو چھڑا کر لے گۓ لیکن اب اس کے نتائج بھگتنے کیلۓ بھی تیار رہنا
All credit goes to raha plaza, well done judiciary, fare free and independant judicairy, I salute your justice, Chief Justice Zindabad, ye hay qazi ka insaaf.
Ya Allah azaab send ker day humm per , hum kabil nahi ha is k jo tu nay hameen dia ha, v cant handle it , my heart is crying more then anythine
brother think before u speak..........
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|