پی ایس 11 میں شکست پر بلاول زرداری چیخ پڑے اور دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔۔ بلاول کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کراکے اپنی انتخابی نشست واپس لیں گے۔
بلاول نے الزام لگیا اکہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا، پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیا گیا اور پولنگ کے دوران ہماری خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جب کہ خواتین کو جی ڈی اے کو ووٹ دینے کے لیے دھمکیاں دی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہماری اپیل کا نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن کو بتایا مگر اس کی خاموشی میں بدنیتی کا ارادہ واضح تھا، ہم دھاندلی کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔
بلاول نے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا الزام لگادیا اور کہا کہ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے ہم دوبارہ الیکشن میں اپنی نشست واپس لیں گے، ہم نے سیاسی انجینئرنگ کے باوجود مخالف اتحاد کے ووٹوں کی برتری کم کردی۔