Quicqsolution
Senator (1k+ posts)
نہیں سر آپ تو ہرگز نہیں، اگر آپ واقعی جاننا چاہیں اور اختیار ھو تو ھر موڈ کے آئی پی ایڈریس سے میچ کر کے دیکھ لیں کافی آئی ڈیز مل جائیں گی، پچھلے دنوں ایک آئی ڈی کا جال پھینکا گیا تھا تاری بھائی اور مجھ پر۔ یہ کس موڈ کی حرکت تھی یہہ بھی اس نے واضح کردیا کہ کر لو جو کرنا ھے۔ آج آپ کا فورم تاری بھائی سے محروم ھے تو اس کی بڑی وجہ وہی گندی سیاست ھے، میں نہ تو سینئر ممبر ھوں نہ کوئی بہتر لکھنے والا لیکن اب میرا بھی یہاں آنے کو دل نہیں چاھتا۔ شائید کسی اور کا بھلا ھو جائے اگر آپ، نعیم یا عدیل ان معاملات کو دیکھ لیں۔
اوپن تھریڈ پر کسی کا نام لینا بھی مناسب نہیں ورنہ یہیں بتا دیتا۔ بہرحال گذارش ھے کوئی ایسی پالیسی بنا لیں کہ نیا آنے والا ممبر 500 یا 1000 پوسٹس کرنے تک تھریڈ نہ بنا سکے اور 250 پوسٹس تک کسی کو کوٹ نہ کرسکے ورنہ بوترابی، تاری بھائی اور مجھ جیسے لوگ فورم چھوڑتے رہیں گےدکھ کے ساتھ کیونکہ یہ فورم ہمیشہ وہ رھا ھمارے لئے جس نے بولنا سکھایا ھمیں۔
جناب ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ یہ تو بہت زیادتی ہے.حد کم ہونی چاہیے۔
اس طرح تو کوئی بھی فورم پر رجسڑڈ نہیں ہوگا۔