کلکتہ: گھریلو تشدد کے مقدمہ میں بھارتی کرکٹرمحمد شامی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے، فاسٹ بولر ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
کلکتہ میں علی پور کی عدالت نے محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تاہم شامی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت نے پندرہ دن کی مہلت دی ہے۔
اسی کیس میں شامی کے بھائی حاسد احمد کی گرفتاری کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک کرکٹر کے خلاف الزامات ثابت نہ ہوجائیں تب تک شامی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔
شامی کی اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد کا الزام گزشتہ برس مارچ میں عائد کیا تھا لیکن کرکٹر اس سے انکاری ہیں۔
واضح رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ماہانہ اخراجات کی مد میں سات لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔

http://urdu.aaj.tv/sport/239268