WOW, first Pakistanis used to celebrate eids on two different days, now we are going to celebrate two different independence day. whatever they make excuse , it must be lame one. They should have celebrated it on 14th august as it was celebrated in other parts of the country.
Bhai Ye ANP Waalay Hamesha He Phadda Kiyu Daaltay Hain ? :angry_smile::angry_smile::angry_smile:(thumbsdown)(thumbsdown)(thumbsdown):133:
پشاور: پاکستان میں پہلی بار حکومتی سرپرستی میں 14اگست کے بجائے 15اگست کو یوم آزادی منانے کا اعلان کرتے باقاعدہ دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے۔ پاکستانی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپختون خوا کی حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر وزیر بشیر بلور کی جانب سے سامنے آیا ہے جس پر عوام ، سیاست دانوں اور دانشوروں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختون خوا حکومت نے اس مقصد کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور کے جناح پارک میں 36لاکھ روپے کی خطیر رقم سے 185فٹ لمبا پول نصب کرادیا گیا جس میں 200فٹ طویل قومی پرچم لہرایا جائے گا۔بتایا گیا کہ پشاور میں 15اگست کو یوم آزادی کی تقریب منانے کا دعوت نامہ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کے ترجمان نور محمد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک میں یوم آزادی کی تاریخ تبدیل کرنے کی خبر نشر ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قانون ساز ادارے کے رکن نبیل گبول کا کہنا ہے کہ 15اگست کو یوم آزادی منایا گیا تو قوم کو غلط تاثر جائے گا کیونکہ یہ ہمارا یوم آزادی نہیں بلکہ بھارت کا ہوگا، لہذا ان سے درخواست کرتاہوں کی وہ اس قسم کا پروگرام منسوخ کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کے باوجود تقریب کا انعقاد کا گیا تواے این پی کی مرکزی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے عوامی نیشنل پارٹی کے اس فیصلے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سازش کو نوٹس لیں۔ان کا کہنا تھا کہ 15اگست کو بھارت اپنا یوم آزادی مناتا ہے اور اے این پی کی جانب سے اس روز یوم آزادی کی تقریب منعقد کرنا پاکستانی قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ اور ڈیڑ ھ اینٹ کی مسجد کھڑا کرنے کی کوشش ہوگی جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔احسن اقبال عوامی نیشنل پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے جس کی ہر سطح پر بھرپور مذمت اور مزاحمت کی جائے گی۔قبل ازیں دفاعی تجزیہ کار حسن عسکری نے بھی ملک میں دو بار آزادی کا یوم منانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ایک ہی دن آزادی کی تقریبات منعقد کرنے چاہیے۔دوسری جانب اے این پی خیبرپختون خوا کے سیکرٹری اطلاعات طاہر ارباب خان کا کہنا تھا کہ کیونکہ14اگست کوملک بھر میں یوم آزادی کی تقریب کی وجہ سے مصروفیات ہوتی ہیں اور سیکورٹی کلیئرنس کا بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس لیے ہم نے2ماہ قبل ہی 15اگست کویوم آزادی منانے کا پروگرام طے کرلیا تھا۔واضح رہے کہ طاہر ارباب نے رات گئے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک بار پھر سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے یوم آزادی کے پروگرام کی تقریب اب 16اگست کو منعقد کی جائے