mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
اللہ اللہ کر کے وہ دن آیا جب اہلیان کراچی کی جان ذولفقار مرزا سے چھوٹی۔
جس دن سے ذولفقار مرزا کے کرمنلز گینگ حکومتی سرپرستی سے باہر نکلے ہیں، اس وقت سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ شکر الحمد للہ۔
پیپلز پارٹی کو اور زرداری کو بہرحال اس قدم کے اٹھانے پر داد دینی ہو گی۔ زرداری کو اپنی پارٹی میں موجود قوم پرستوں سے شدید ترین دباؤ کا سامنا تھا کہ لیاری میں آپریشن نہ ہو اور متحدہ کے ساتھ دشمنی چلتی رہے۔ مگر زرداری نے نہ صرف لیاری میں آپریشن کی اجازت دی، بلکہ متحدہ کی ڈیمانڈ پر کراچی میں شہری نظام حکومت کو بھی دوبارہ جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر تو زرداری کے یہ اقدامات نیک نیتی سے ہیں، اور وہ واقعی متحدہ کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے تاکہ سندھ میں استحکام پیدا ہو، تو متحدہ کو بھی اس خیر سگالی کے جذبے کا جواب خیر سگالی سے دینا چاہیے۔
اللہ کرے کہ تمام تر ٹارگٹ کلرز واقعی پکڑے جائیں اور کراچی میں امن و امان قائم رہے۔ یہ ذولفقار مرزا، اور اسکے لیاری کے کرمنلز کے منہ پر سب سے بڑا طمانچہ ہو گا۔ انشاء اللہ۔ بہرحال، ذولفقار مرزا نے تین لاکھ لائسنس شادی بیاہ کے لیے نہیں دیے ہیں، اور وہ لوگوں کو ورغلا کر کراچی میں کبھی امن و امان قائم نہیں رہنے دے گا۔