What American public expect from the Families and their Relatives who died, injurd, evacuated, and migrated due to american Army ? and is there any solution to compensate Islamic world ? :(
آپ کا پوسٹ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ امریکہ کی جنگ مسلمانوں کے ساتھ ہے اوران کو بلا جھجک قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات سراسر بکواس ہے بلکہ اس کے برعکس اصل بات تو یہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو بھی ظلم اور بربریت ہوتی ہے یہ امریکہ ہی تو ہے جو انکے حقائق کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ آپ صرف اعداد و شمار دیکھ لیجیے کہ کتنے زیادہ مسلمان ہر روز القاعدہ اور طالبان کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں اور حقیقت تو یہی ہے کہ چاہے یہ قاتل پاکستانی، افغانی ہوں یا عراقی اور یمنی ہوں، دونوں شدت پسند اور انتہاپسند افغانستان اور عراق میں القاعدہ اور طالبان مسلمانوں کو بلا تفريقمار رہے ہیں۔ یہی حقیقت آپ کے اپنے مُلک میں بھی ہے کہ جہاں امریکہ پاکستانی حکومت کی جدوجہد کو اور ان کی کوششوں کو جو وہ اپنی عوام کو ٹی ٹی پی کے تشدد اور ظلم و ستم سے بچانے کے لئے کررہے ہیں اس میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔
یہ بد نصيبی کی بات ہے کہ ہماری جنگ مسلمان ممالک میں ہو رہی ہے لیکن یہ ظالم و جابرحکمران اور پرتشدد دہشتگردوں کے خلاف رہی ہے جو کہ بے گناہوں کو بے دردی سے قتل کرتے رہے ہیں۔ ایسا لگتاہے کہ آپ بھول چُکے ہیں کہ یہ دہشتگرد ہم پر 11/9 سے بہت پہلے سے حملے کر رہے ہیں۔ 11/9 کا حملہ تو پانی سر سے گُزر جانے والی بات تھی اور اس حملے میں جو کہ ہمارے وطن عزیز پر ہوا اور اس میں 3000 سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا (ان میں 300 سے زیادہ مسلمان بھی تھے) ہم پر اِن دشمنوں پر حملہ کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔ ہمارے 'رولز آف انگیجنمنٹ" جنگی اصولوں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ بے گناہ عوام کو بچایا جا ئے اورہم ہر دم اسی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ شہریوں کی ہلاکتوں میں مزید کمی آ ئے۔
پاکستان 80 سالوں میں سب سے ُبرے سیلاب سے دو چار ہے پھر بھی ہم ٹی ٹی پی کا ظلم ہر روز دیکھتے ہیں۔ پچھلے 3 دنوں میں اُنھوں نے 75 سے زیادہ بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کر ڈالا، حتہ کہ اُنھوں نے مسجد کو بھی نہیں چھوڑا اور اس حملے میں ایک بزرگ قومی اسمبلی کے سابق نمائندے جن کا تعلق شمالی علاقے سے تھا کو بھی قتل کر دیا۔ وہ اس بات کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں کہ پاکستانی افواج سیلاب کے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
میں القاعدہ اور طالبان کے دنیا بھر کے مظالم کی داستان بیان کر سکتا ہوں لیکن میں آپ کو ان کے 2009 کے اعداد و شمار بتاتا ہوں۔ صرف 2009 میں 78 خودکش حملوں میں 1200 سے زیادہ اور 5000 سے زیادہ پاکستانی ہلاک اور زخمی کر دیے گئے ہیں، ان میں لاکھوں وہ لوگ ہیں جن کے عزیز اور رشتہ دار ان سے ہمیشہ کے لیے بِِچھڑ گئے ہیں۔ اُنھوں نے حملے کر کے تقریباً 151 اسکول، 32پائپ لائنیں، 28 بجلی گھر، 30 پل، 9 طبی امداد کے مرکز، 7 ريلوے لائن، 5 ٹیلیفون ایکسچینج تباہ کر دیے ہیں۔
آپ اپنے سوال کے بارے میں ایک دفعہ پھر سے سوچیے! میں آپکو اِس بات کی دلیل دیتا ہوں کہ آپ کو یہ احساس ہوجائے گا کہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں کون قتل کر رہا ہے۔
عبدالقدوس
ڈی ای ٹی
یو اس سنٹرل کمانڈ
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|