
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ میں سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، سو فیصد اضافے کے ساتھ تجارتی خسارہ 11.7ارب ڈالر تک پہنچ گیا،جس کی وجہ سے درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات اور درآمدات کے درمیان 11.7 ارب ڈالر تک فرق پہنچ گیا، گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5.9 ارب ڈالر تھا۔
اب سو فیصد تک اضافے سے خدشات ہیں کہ مالی سال کے اختتام تک تجارتی خسارہ مقررہ ہدف 28.4 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوسکتا ہے،رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا تجارتی خسارہ ہی سالانہ ہدف کے 41 فیصد سے کئی زیادہ ہے۔
جولائی تا ستمبر کے دوران ملکی برآمدات 27.3 فیصد اضافہ ہوا،گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمداتی حجم 5.4 ارب ڈالر تھا،جولائی تا ستمبر برآمدات 1.5 ارب ڈالر رہیں،جولائی تا ستمبر درآمدات 65 فیصد اضافے سے 18.6 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدی حجم 7.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/K7RxCb1/tjt.jpg