Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
ہم کوئی نجومی تو نہیں اور نہ ہم کو الہام ہوتا ہے کہ بڑھ چڑھ کر پیشن گوئی کریں۔ اپنے تجزیے کی بنیاد پر کچھ عرض کر دیتے ہیں، لیکن ہوگا وہی جو کاتب تقدیر نے لکھ دیا ہے۔
تیل کی قیمت:اس سال تیل کی کم سے کم قیمت27ڈالر فی بیرل اور زیادہ سے زیادہ قیمت38 ڈالر فی بیرل رہے گی۔
سونے کی قیمت:اگر اسی طرح کے حالات رہے تو سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت تقریبا3700روپے فی گرام اور کم سے کم قیمت3500روپے فی گرام تک جائے گی۔
کرنسی کی قیمت: کرنسی کی قیمت میں زیادہ اتار چڑھاؤ نظر نہیں آتا ہے۔ البتہ جون کے مہینے سے یورو ڈالر کے مقابلے میں زوال پذیر نظر آتا ہے اور دسمبر تک اس کی قیمت ڈالر سے کم ہوجائے گی۔ پونڈ کی ویلیو شروع سال تو اچھی رہے گی مگر مئی کے مہینے سے نیچے آنی شروع ہوگی۔ اسی طرح کینیڈین دالر اور آسٹریلین ڈالر بھی نیچے آئیں گے، اسکی بنیادی وجہ ان ملکوں کی معیشت کے زوال سے زیادہ امریکن اکنامی کا چڑھاؤ ہوگا۔ واللہ اعلم