کب مانا سیٹھی ؟ پنچر لگنے کو منانا ہی بتاتا ہے آپ کو عملی طور پر الیکشن کا علم نہیں ہے - سارا دن ہر پولنگ سٹیشن پر ہر پارٹی کے پولیٹیکل ایجنٹ پہرہ دیتے ہیں- ڈبے صبح خالی دکھائے جاتے ہیں اور پولنگ ایجنٹس کے سامنے کھولے جاتے ہیں بار بار گنتی ہوتی ہے آخر میں جب رزلٹ پر سب پارٹیاں اور آزاد امیدواروں کے ایجنٹ راضی ہوتے تب فارم پر سب کے سائن لے کر ہر ایک کو ایک ایک پرچی دی جاتی ہے یوں پولنگ ایجنٹوں کے پاس پورا ثبوت ہوتا ہے - اسی لئے جب عدالت نے دھاندلی کے ثبوت مانگے تو تحریک انصاف کے لوگوں کے پاس جو پرچیاں تھیں وہ تو رزلٹس کی تصدیق کر رہی تھیں اسلئے پیش نہیں کی گئیں - یہ بات اپنے اندر مزاحیہ ہے کہ پینتیس پننچر لگے جب کہ ان میں سے ایک حلقے کا بھی کسی کو علم نہیں وہ کونسے تھے - خان صاحب کا اپنا بیان ہے آخر میں کہ یہ سیاسی بیان تھا جو حقیقی نہیں ہے - اب خان صاحب کی بات مانیں یا آپ کی ؟