یہ جناح کا پاکستان نہیں، فنکاروں کا جڑانوالہ سانحے پر ردعمل

mahiraha-khan-charachah-jaranwa.jpg


ملک بھر میں آزادی کا جشن منایا گیا اور ہماری اقلیتی برادری کو جلایا جاتا رہا: اشنا شاہ

ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں اقلیتی برادری کی عبادتگاہوں اور گھروں کو جلائے جانے کے سانحہ پر ملک کے تمام حلقوں کی طرف سے مذمت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی جڑانوالہ سانحے کی شدید مذمت کی ہے۔ فنکاروں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سانحے میں ملوث اشخاص کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور سانحے کے متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بشپ چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل نے سانحے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: ہم، بشپ، پادری اور عام لوگ ضلع فیصل آباد میں جڑانوالہ کے واقعے پر انتہائی دکھ اور غم میںمبتلا ہیں، میرے پاس لکھنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میرے اس پیغام کو تحریر کرتے ہوئے ایک چرچ کی عمارت جلائی جا رہی ہے، بائبل کی بے حرمتی کے ساتھ عیسائیوں کو اذیتیں دی گئیں۔

انہوں نے لکھا کہ قرآن پاک کی توہین کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ ہماری قانون نافذ کرنے اور انصاف دینے والے اداروں سے اپیل ہے کہ تمام شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری ایکشن لیا جائے۔ ہمیں ہمیں یقین دلایا جائے ہماری جانیں ہمارے اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ نہیں ہیں۔ ہم نے ابھی ابھی جشن آزادی منایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1691729068889354251
معروف فلم دڈرامہ ایکٹریس ماہرہ خان نے بشپ آزاد مارشل کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: ہمیں شرم کرنی چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1691916324891451628
معروف سماجی کارکن وگلوکار شہزاد رائے نے سانحے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ:پہلے ہمیں بولنے سے ڈر لگتا تھا ، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے! گلوکار نے مزید کہا کہ اگر ہماری ریاست نے ویڈیو فوٹیجز کے ذریعے اس سانحے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے نشان عبرت نہ بنایا تو ہم برباد ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1691949144254951519
مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ازیکا ڈینیل نے جڑانوالہ سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان نہیں ہے! میں مسیحی برادری کے ساتھ کیے جانے والے اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ چرچ ہو یا مسجد ہم مقدس مقامات کا احترام کیوں نہیں کر سکتے؟ میں ان مظالم اور تشدد کے خلاف ہوں اور تمام متاثرین کیلئے انصاف کی طلبگار ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1691784585624039868
معروف اداکارہ اشنا شاہ کی طرف سے جڑانوالہ سانحے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: ملک بھر میں آزادی کا جشن منایا گیا اور ہماری اقلیتی برادری کو جلایا جاتا رہا، میں اس پر انتہائی دکھی ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1691837762272670123
معروف اداکارہ سجل علی نے سانحے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ:دنیا کے کسی بھی مذہب میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انتہائی شرمناک حرکت تھی۔ ملک کی اقلیت کے ساتھ ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں اور میں دعاگو ہوں کہ ملک بھر میں امن واتحاد کی فضا قائم ہو۔

واضح رہے کہ ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر مشتعل ہجوم نے عیسیٰ نگری اور مسیحی کالونی میں 4 گرجاگھروں کو جلانے کے علاوہ مسیحی برادری کے متعدد مکانات، گاڑیوں اور مال واسباب کو نذر آتش کر دیا تھا جس کے بعد تاحکم ثانی دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
 

Faculty

MPA (400+ posts)
The incident at Faisalabad is indeed condemnable. Can you all also condemn this? Is this Jinnah Pakistan?
Sharam kro Haya kro
Generals ka Pakistan Kala Pakistan
489926_1764366_updates.jpg


pti-female-workers-deny-torture-in-jail-1685692044-4088.png


PTI_Police_clash_Lahore1678289614-0-400x230.webp
 

ranaji

President (40k+ posts)
جناح کا پاکستان تو اس دن ختم ہونے شروع ہوگیا تھا جب زانی شرابی غدارجر نیلوں نے قائد اعظم کو خراب ایمبولینس دے کر قتل کرادیا تھا پھر لیاقت علی خان کو قتل کرادیا تھا پھر قائداعظم کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا اورپھر قتل کرادیا پھر مشرقی پاکستان توڑ دیا وارکرائم کرکے پھر ہر جنگ میں انڈیا سے ہیجڑوں کی طرح مار کھا کر ہارے
 

Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
Ye harami kanjar log sirf west Jo kush Karne ke liye tweets kar rahe hain

Pakistan mai rooz muslman ko ye yahodi napak fouj mar rahi hai air ye kanjar khamosh hain