یہ بچہ نیا پیدا ہوا ہے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

pm-ajk11.jpg

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے گزشتہ روز میرپور کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر وہ چلڈرن وارڈ میں ایک پریشان ماں سے بھی ملے اور ماں کو اس کے بچے کی بیماری پر حوصلہ دیا، جب کہ بچے سمیت دیگر بیماروں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
https://twitter.com/x/status/1611055963653672960
دورے کے موقع پر جب تنویر الیاس زچہ بچہ وارڈ میں گئے تو خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”یہ جو بچہ پیدا ہوا یہ نیا پیدا ہوا ہے؟، آپ کو کیا لگتا ہے؟“، جس پر وہاں موجود افراد ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے لگے۔

تنویر الیاس کے اس جملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بھی پوچھ لیتے کہ پی ٹی اے اپرووڈ ہے یا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1611058009106485256
عائزہ علی نے کہا نہیں ری فربشڈ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611073491809505280
پنڈی بوائز نامی صارف نے کہا نہیں صرف ڈینٹنگ اور پینٹنگ کرائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611075275156258817
صارف یوسف جمیل نے کہا کہ حد متارکہ کے اس پار بچے نئے پیدا ہوتے ہیں اور اِس پار پرانے
https://twitter.com/x/status/1611019768777277441
رضوان نے کہا نہیں پرانا ہے فریج میں تھا پچھلے سال پیدا ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1611154503771852805
خرم منظور نے اس پر شاعرانہ تبصرہ کیا
https://twitter.com/x/status/1611067443669250049
عمران نے کہا پوچھ رہے ہیں کے بچہ نیا ہے یا پرانا۔ ہوسکتا ہے کشمیر میں پرانے بچے بھی پیدا ہوتے ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1610951625387950081
ایک صارف نے کہا نہیں سر دو دفعہ پہلے بھی پیدا ہو چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611016592707522562
محمد خان نے کہا خدارا نشے کی حالت میں گھر سے باہر مت نکلا کریں لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1611065968951758849
 

Back
Top