arifkarim
Prime Minister (20k+ posts)

صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن نے صحافی عمران ریاض خان کی ایک ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ وار کرڈالے۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ رجیم چینج آپریشن کا سب سے بڑا لوزر پاکستانی میڈیا رہے گا کیونکہ اس نے تھوڑی سی لالچ میں پاکستانیوں کا اعتبار اور اعتماد کھودیا ہے۔
صحافی اقرار الحسن نے عمران ریاض خان کی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دوبدو جواب دیا اور کہا کہ اور رجیم چینج آپریشن میں سب سے بڑے ونر پی ٹی آئی کے یوٹیوبر رہے جن میں سے کچھ نے تو یوٹیوب سےایک ایک مہینے میں چار ، چار کروڑ روپے بھی کمائے۔
اقرار الحسن نے اپنی ٹویٹ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نے خود ایک وی لاگ میں یو ٹیوب سے چھ ماہ میں بارہ کروڑ کمانے کا اعتراف کیا ہے۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے۔
https://twitter.com/x/status/1570043672317628417
اپنی دوسری ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ عمران ریاض ایک پروفیشنل صحافی ہیں، میں جانتا ہوں کہ وہ ایسا نہیں کرتے ہوں گے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ جس انسان کو کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی وجہ سے ہر مہینے یو ٹیوب سے دو چار کروڑ آتے ہوں گے کیا وہ اس جماعت پر کبھی جائز تنقید کر کے اپنی ویور شپ خراب کرے گا؟ کیا یہ لفافہ صحافت نہیں کہلائے گی؟
https://twitter.com/x/status/1570047787307339776
https://twitter.com/x/status/1570059337363505152 https://twitter.com/x/status/1570055863569907713 https://twitter.com/x/status/1570048630815350784
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/PgrzPNY.jpg
Last edited by a moderator: