یوٹیوب کی بندش اور نالائقوں کا ٹولہ

سائنسدان

Senator (1k+ posts)
امریکی عدالت نے یوٹیوب پر سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیدیا۔ اس خبر کو کافی دن ہوگئے ہیں اور یوٹیوب نے گستاخانہ مواد بھی ہٹادیا لیکن پاکستان میں یوٹیوب ابھی تک بند ہے۔ حکومت دعویٰ تو یہ کرتی ہے کہ وہ آئی ٹی کو فروغ رہی ہے ، لیپ ٹاپ بانٹ رہی ہے ۔ ایک طرف تو ہم تھری جی لائسنس کی نیلامی کررہے ہیں دوسری طرف ہم نے یوٹیوب بلاک کررکھی ہے۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے 3ارب روپے کا منافع ہوگا۔ ڈیڑھ سال سے یوٹیوب بند ہے، کل کلاں آپ کچھ اور ہی بند کردیں گے، اس صورتحال میں کسی کا دماغ خراب ہے کہ وہ لائسنس خریدے؟ اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ ڈیڑھ سال سے پی ٹی اے کے "نام نہاد آئی ٹی ایکسپرٹس" ایک لنک تک نہیں بلاک کرسکی۔ دنیا تھری جی سے فورجی اور اب فائیو جی پر جارہی ہے اور آپ سے ایک یوٹیوب کا لنک بلاک نہیں ہورہا ۔ جب آپ سے یوٹیوب کا ایک لنک بلاک نہیں ہورہا جب آپ کے ملک میں یوٹیوب ہی بند ہے تو کون آئی ٹی میں انویسٹمنٹ کرے گا؟ ہماری حکومت دنیا کو کیا بتارہی ہے کہ ہمارے پاس دنیا کے نالائق ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں؟ پھر کس سے کہوگے کہ آئی ٹی کیسے آئی ٹی میں ترقی کرو گے؟ میں سرمایہ کاری کرو؟

عجب بات ہے کہ آئی ٹی کی منسٹر ایک ایسی خاتون ہے جسے آئی ٹی کی الف بے کا بھی پتہ نہیں۔ جو کچھ عرصہ پہلے اپنی ہی پارٹی کے ایک بندے سے ٹوئٹر استعمال کرنے کا طریقہ سیکھتی رہی ہے۔ انوشہ رحمان نامی آئی ٹی منسٹر کے قریب سے آئی ٹی چھو کر بھی نہیں گزری پیشے کے اعتبار سے وہ وکیل ہے اور ہر بار اپنے شوہر کے اثرورسوخ کی وجہ سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوجاتی ہے۔

پی ٹی اے نے فیس بک کے کئی پیجز بلاک کررکھے ہیں۔ اگر فیس بک کا پیج بلاک ہوسکتا ہے تو یوٹیوب کا لنک کیوں بلاک نہیں ہوسکتا؟ لوگوں میں ایک رائے تو یہ بھی موجود ہے کہ حکومت اس لئے یوٹیوب نہیں کھولتی کیونکہ یوٹیوب پر ان کو ایکسپوز کرنے کیلئے بہت مواد موجود ہے ۔ کیا حکومت مخالف مواد صرف یوٹیوب پر ہے، ڈیلی موشن، فیس بک اور کہیں نہیں ہے؟ کچھ دوست یہ کہتے ہیں کہ حکومت کو یوٹیوب بلاک رکھنی چاہئے کیونکہ یوٹیوب پر ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔ سوال تو یہ ہے کہ فیس بک پر بھی کئی ایسے پیجز بنتے رہے ہیں جس پر گستاخانہ مواد موجود ہوتا ہے تو کیا فیس بک کو بھی بلاک کردیں؟ اسلام مخالف شخص تو کام بھی اسلام کے خلاف ہی کرے گا۔اس کا مقابلہ آج کے دور میں ریسورسز کو بلاک کرکے نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی اداکارہ گستاخانہ مواد کے خلاف عدالت چلی گئی تو ایک ارب مسلمان میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو گستاخانہ مواد کے خلاف عدالت گیا ہو۔ ہاں مسلمانوں نے یہ کام ضرور کیا کہ سڑکوں پر ٹائر جلائے، دوسروں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی، کسی کی عمارت جلائی۔ ہم لوگ عیاشیوں پر پیسہ پانی کی طرح بہاسکتے ہیں لیکن گستاخانہ مواد کے خلاف امریکی عدالت میں جانے کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے۔

یوٹیوب کا جب نام آتا ہے تو ہمارے ذہن میں کیا آتا ہے؟ انڈین گانے، فلمیں، ٹاک شوز، مزاحیہ ویڈیو کلپس، ٹائم پاس مواد؟ اسکے علاوہ بھی بہت کچھ ہے اگر ایکسپلور کریں۔ اگر آپ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلقہ مواد آپ کو یوٹیوب پر مل سکتا ہے۔ میں نے ویب ڈویلپمنٹ کرنا سیکھنا تھی، یوٹیوب پر پی ایچ پی ، مائی سیکوئل ، ڈاٹ نیٹ کے ٹیوٹوریلز تلاش کئے ا ن سے ویب ڈویلپمنٹ سیکھ لی۔ اگر آپ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی بہت کچھ یوٹیوب پر مل جائے گا۔

یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے آپ پیسے بھی بناسکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو یوٹیوب کے ذریعے اپنا بزنس بھی بڑھا سکتے ہیں، آپ اپنی کمپنی کی پروڈکٹس کی پریزنٹیشن بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے کلائنٹس کو دکھا کربزنس حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ چاہیں تو یوٹیوب ایک مارکیٹنگ ٹول بھی بن سکتا ہے۔مثلا ایک موبائل کمپنی اپنے موبائل کے فیچرز پر مشتمل ویڈیو بناکریوٹیوب پر اپ لوڈ کرتی ہے تو اس ویڈیو کو دیکھنے والے جب موبائل کے فیچرز دیکھتے ہیں تو وہ اسے خرید لیتے ہیں۔نہ صرف آپ اپنی کمپنی کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں بلکہ ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب بلاک ہونے سے گوگل کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،یوٹیوب کے ریونیو پر بھی فرق نہیں پڑے گا۔ نہ ہی اس سے امریکہ کی اکانومی متاثر ہوگی، فرق آپ کو پڑے گا۔ یوٹیوب اب بھی پاکستان میں استعمال ہورہی ہے لیکن پراکسی ٹولز کی مدد سے۔ جس نے یوٹیوب استعمال کرنی ہے اس نے پراکسی کے ذریعے بھی کرلینی ہے لیکن یوٹیوب بلاک ہونے سے آئی ٹی انڈسٹری پر اچھا امپیکٹ نہیں پڑرہا۔
 
Last edited by a moderator:

rashidfarooq

Senator (1k+ posts)
جب تک لسی برادران کی حکومت ہے تب تک یوٹیوب نہیں کھل سکتی کیونکہ آئی ٹی سے نابلد لسی برادران کے کان میں کسی نے ڈال دیا ہے کہ اگر یوٹیوب کھل گئی تو آپ کی "وہ والی " ویڈیوز منظر عام پر آجائیں گی ، اس لئے بڑے میاں صاحب یوٹیوب کو اپنے گدے تلے دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ سوچ کر کہ یہ ویڈیو دیکھنے کا واحد ذریعہ ہے، جس کا گلا انہوں نے گھونٹا ہوا ہے۔

 

Cyclops

Minister (2k+ posts)
to bhai woh wali video daily motion par bhi to aaskti hay k nahi ? Waisay youtube k muqablay main daily motion par Adult content zyada hay phir bhi khulay aam chalti hay
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
یوٹیوب نے گستاخانہ مواد بھی ہٹادیا لیکن معافی تو نہیں مانگی پاکستان کی عدالتوں میں ان پر کیس کیوں نہیں ہوتا ؟ امریکا میں کیس ہوسکتا ہے اور جرمانے بھی ادا کرسکتے ہیں عدالتوں کے اخراجات بھی ادا کرسکتے ہیں تو پاکستان میں بھی یہی ہونا چاہئے- امریکا میں جیسے یوٹیوب دکھایا جاتا ہے ویسے ہی پاکستان میں دکھایا جاتا ہے پاکستان کو ان سے منافع کیوں نہیں ہوتا صرف امریکا اس کے فائدے کیوں اٹھاتا ہے؟ پابندی اٹھانے سے پہلے ان کے ساتھ اگریمنٹ ضروری ہے جس میں پہلے سے سارے مسائل کے بارے میں لکھا ہو
یوٹیوب بلاک ہونے سے گوگل کی صحت پر فرق کیوں نہیں پڑے گا پاکستان کے کلائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور ان کی جگہ دوسروں کی سائیڈ عام ہونگیں





client_is_king.jpg
 

UsmanSial

Senator (1k+ posts)

اس کے علاوہ یوٹیوب دینی معلومات کا وسیع ذخیرہ بھی ہے۔ آپ مختلف مکتبہ فکر کے علما کی رائے جان سکتے ہیں۔ اس سے دین سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور اگر کوئی کھلے دل سے علما کو سنے تو فرقہ واریت سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
 

Khubaib Alam

Minister (2k+ posts)
bhae Sainsdaan sahib baqi baton se muttafiq hn apki,mgr Link block krne wali bat se nae.
1)There are thousands pf links on youtube related to this video
2)A Dynamic Monitoring System is needed to dynamically detect and block such URL's.
3)PTA is working on URL filtering mechanism but it takes Time,effort and most important is cost.
4)Australia and U.S tried to implement URL filtering mechanisms but cost became overwhelming, even in australia 90,000 USD per URL.
5)Performance will drastically be decreased even after implementing URL filtering/ Blocking mechanism.
6)This technique is not fully successful and fool proof till date.


Best solution is a localized version of youtube, just like any other countries
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
یوٹیوب کی بندش اور نالائقوں کا ٹولہ


"وہ والی " ویڈیوز منظر عام پر آجائیں گی


Sarkaar, masla kuchh aur hay...
actually government Google ko Tax Net mein lanay kay chakar mein hay,
government nay kai baar try ki hay keh Google ko bahanay bahany say Pakistan mein as a business entity register kia jaey & then Google ko tax net mein phasaya jaey, laiken Google nay America ko tax nay diya to Pakistani government kis khhaet ki mooli hay ...

http://propakistani.pk/2012/11/29/fbr-wants-to-tax-google-without-knowing-how/

http://propakistani.pk/2013/10/11/p...-alleges-tax-evasion-and-copyright-violation/

http://www.thenews.com.pk/Todays-News-3-145443-FBR-devising-ways-to-tax-Google

http://3gca.org/fbr-seeking-way-to-tax-google-in-pakistan/

http://www.valuewalk.com/2012/11/google-to-soon-pay-taxes-on-revenue-in-pakistan/
 
Last edited:

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
People who think that just by boycotting Youtube or going to an alternative site Pakistan can not only inflict "damage" on international multibillion dollar tech giants but also force them to change their policies must remember two things.
1) China could not force them to change despite being the worlds biggest internet marketplace with the potential to make billions.
2) China made alternates to facebook, twitter and youtube because the size of their population connected to the internet is substantial and they earn a lot of money even from local internet ads and ecommerce.

A very small amount of Pakistanis from the total population are tech savvy and use the web as an everyday tool for anything other than entertainment.

Blocking access to Youtube hurts only those Pakistanis who were using it as a tool for learning, advertising and promoting their businesses especially small independent technology firms like those involved in making mobile apps or those entrepreneurs who use freelance tools such as elance and oDesk.

So before talking by saying we can "inflict" financial damage on Google we must actually remember that we are not even a small bump on their earnings radar and they dont really care.

Instead of hurting ourselves and our own people who should take a pragmatic approach to this issue and do away with knee-jerk reactionary policies that have no real bearing in the real world other than being detrimental to us.
 

Back
Top