یوٹیوب نے بھارتی دباؤ میں متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کردیئے

4youtbe.jpg

مشہور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بھارتی حکومت کے دباؤ میں آکر پاکستانی صحافیوں کے متعددیوٹیوب چینلز بند کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور انتہا پسند بھارتی حکومت کے خلا ف آواز اٹھانے والے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کروانا شروع کردیا ہے، اب تک بھارتی دباؤ میں آکر یوٹیوب 20 سے زائد پاکستانی چینلز کو پلیٹ فارم سے غائب کرچکا ہے۔

چند گھنٹوں قبل مشہور بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹی وی نیوز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی چینلز کی بندش کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔

انڈیا ٹی وی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے خبررساں ادارے"نیا پاکستان گروپ" کی 2 ویب سائٹس اور 15 یوٹیوب چینلز سمیت 20 چینلز کو بھارتی انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسٹری نے مانیٹر کیا ہے، ان چینلز میں سے متعدد پاکستان کے مشہور صحافیوں اور اینکر پرسن کی جانب سے چلائے جاتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ان چینلز کی مانیٹرنگ کے بعد وزارت انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ نے یوٹیوب کو حکم دیا کہ ان چینلز پر پابندی عائد کی جائے اور محکمہ ٹیلی کام کو حکم دیا کہ وہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مطالبہ کریں کہ ان پاکستانی ویب سائٹس کو انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کردیں۔

یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر جن چینلز پر پابندی عائد کی گئی ان میں نیا پاکستان گلوبل، دی پنچ لائن، کور سٹوری، پنجاب وائرل ہسٹوریکل فیکٹس، نجم الحسن باجوہ، زین علی آفیشل، میاں عمران احمد، جنید حلیم آفیشل، کنیز فاطمہ، صدف درانی اور طیب حنیف شامل ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے اس بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے بھارتی حکومت کے پریشر میں آکر پاکستانی چینلز کو بند کرنا اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1473636357985619970
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پاکستانی کی جانب سے یوٹیوب پر بھارت سے متعلق بات کرنا جرم ہے اور اس کی سزا چینلز کی بندش ہے تو پاکستان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے اور منفی پراپیگنڈہ کرنے والے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اچھا کیا سارے یوٹیوب چینلز بند ہونے چاہیئں تاکہ دنیا کو ایک انتہا پر لے جانے والے کراے کے بھونپو جن کو نہ عقل نہ موت سارا دن بھونکتے رہتے ہیں اور اپنے اندر کا زہر عوام میں منتقل کرتے ہیں جس سے معاشرہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہتا سیالکوٹ جیسے سانحات اسی لئے جنم لیتے ہیں انتا زہر اگلنا ہی نہیں چاہئے جو بعد میں کنٹرول کرنا ناممکن ہوجاے
یادہانی کیلئے اس چول ملا کا ولاگ یاد کروا دوں جس نے سیالکوٹ والے واقعے کے بعد مدرسے کے پاس کھڑے ہو کر ایک ولاگ بنایا تھا کہ کیسے فدایان اسلام نے اس مینیجر کو جہنم واصل کیا وغیرہ پھر اسے پکڑ لیا گیا تھا
 
FSociety

Senator (1k+ posts)
You are full of hate but empty of logic man.the thread is about biased role of google.

نفرت کی ترجمانی تو تم کررہے ہو عقل سے پیدل انسان اور میں میانہ روی اور نارمل رویوں کی حمایت کرتا ہوں، یہ انسانی روئیے ہی ہیں جو کبھی سیالکوٹ اور کبھی کوٹ رادھا کشن میں حیوانیت کا ہولناک مظآہرےکا باعث بنتے ہیں اور کبھی اے پی ایس اسکو میں سینکڑوں بچوں کو ذبح کروا دیتے ہیں
یوٹیوب چینلز جو بند ہوے ہیں وہ بھی زہر سے بھرے چینلز تھے چاہے انڈینز کے خلاف تھے مگر یہ لوگ رہتے تو پاکستانی معاشرے میں ہیں اور ان کے یہ زہر بھرے روئیے انڈینز کا کچھ نہیں بگاڑیں گے اپنے ہی گھر اور ایریا میں لوگوں کو مارنے کا باعث بنیں گے اس لئے مخالفت کرتا ہوں اور تم ان کی حمایت کرتے ہو بس یہی فرق ہے
 
Ouch. Again you are mixing things and being completely illogical. the question is not whether the YouTubers were promoting hate or love and I frankly don't give a Damn about those channels if blocked, this thread is merely referring to the fact that social media giants will do any thing to make "the one you always have sympathy for" HAPPY. you are cursing mullahs but yet you always have a fatwah for everyone. you are on one extreme of the pendulum while the evil guys you mentioned are on another, the only difference between you and them is the space!
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
They were catering the juhla of Pakistan
Total fake news producers
May Allah forgive us and let us follow Sunnah of Prophet Muhammad PBUH - Amin
We shouldn't tell lie as Muslim can't be a liar.
I pray from Allah to give success to IK as his success is our success and guide all us on right Deen Amin.