یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانیوالوں کے انکشافات سے سوال اٹھ گئے

bohaiaahaha.jpg


یونان میں ہونے والے افسوسناک کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کے اہم انکشافات کے بعد یونانی حکام کے موقف پر سوالات اٹھنا شرو ع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد نے یونانی کوسٹ گارڈز کے کردار کے حوالے سے اہم انکشاف کیے ہیں جس سے کھلبلی مچ گئی ہے۔

زندہ بچ جانے والےمسافروں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ 14 جون کو کشتی حادثے کے بعد یونانی کوسٹ گارڈز نے 9 مصری شہریوں کو حراست میں لیا اور ان پر انسانی اسمگلنگ اور قتل عام کے الزامات عائد کرکے مقدمات قائم کردیئے۔

زندہ بچ جانے والے افراد کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز نے زندہ بچ جانے والے باقی مسافروں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان مصری مسافروں کو بطور انسانی اسمگلر شناخت کریں اور ان کے خلاف گواہی دیں،یونانی حکام نے مسافروں کو دھمکایا اور انہیں خاموش رہنے کی تلقین کی۔

خوش قسمت مسافروں نے الزام عائد کیا کہ یونانی کوسٹ گارڈز کشتی حادثےکے اصل ذمہ دار ہوسکتے ہیں، کیونکہ تارکین وطن کی کشتی یونانی کشتی کے تیزی سے چلنے کی وجہ سے الٹی تھی، حادثے کے بعد ساحل پر موجود لوگوں نے جب یونانی کوسٹ گارڈز کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایاتو کوسٹ گارڈز نے انہیں بھی خاموش کروایا۔

خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر سرحدیں عبور کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی کو گزشتہ ماہ یونان کی ساحلی حدود میں حادثہ پیش آیا تھا، واقعہ میں پاکستانیوں سمیت 82 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہوگئے تھے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں تقریبا 500 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Sad stories will keep on surfacing whenever any honest media person reach out to the survivors to tell their side of the story.