پرفیکٹ سٹرینجر
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام میں شھیدوں اور مرنے والوں کے دن منانے کا تو کوئی واضح ثبوت نہیں۔ لیکن اسلام میں اہم واقعات کی یاد منانے اور شائراللہ کی عزت کا وجوب ضرور ثابت ہے۔ حج ہی کو دیکھ لو یا پھر دس محرم ہی کو لے لو جس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قبر مبارک کو چھوڑ دیا اور کربلا چلے گئے اور تمام دن حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے ساتھیوں کا خون اکٹھا کرتے رہے۔ آپ اس لنک کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اور یہ لنک بھی دیکھ لیجیے گا۔
دین میں بطور عام مرنے والوں یا شھید ہونے والوں کے دن منانے کا وجوب ثابت نہیں کیا جاسکتا لیکن آپ جس سے اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلیے محبت کرتے ہیں۔ اُسے مختلف مواقع پر یاد کرنے سے دین نے کبھی منع بھی نہیں کیا۔ اگر آپ سے مناھی کا ثبوت مانگا جائے تو کیا آپ دکھا سکتے ہیں؟؟؟؟؟
بھائی صاحب عید اور حج اللہ کے حکم سے منائے جاتے ہیں۔ یہ اللہ کے مقرر کئے دن ہیں۔
میں وہ لنک کیوں دیکھوں جس کی حقیقت یہ کہ کسی کی گھڑی ہوئی کہانی ہے ۔
اللہ کے رسول سے محبت کے لئے دن منتخب نہی کیا جاتا۔ ان کی یاد تو ہر لمحہ دل کے اندر ہمیشہ کے لئے منتخب ہوچکی ۔
جو کام نبی پاک ﷺ نے نہی کیا۔ جس کی اجازت نہی دی ۔ اسے آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ دین نے کبھی منع نہی کیا؟