یوم شہادت حضرت علی رضی الله عنہ

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
11698600_1159493937410535_7111585606648235314_n.jpg


https://www.facebook.com/JIPOfficial?fref=ts
 
Maan Moj Mai Hai - Poetry about Imam Ali (R.A.) By Mohsin Naqvi

Maan Moj Mai Hai - Poetry about Imam Ali (R.A.) By Mohsin Naqvi
21 razaman ul mubarak youm e shahadat e hazrat ali karam ALLAH waj'ho
 

ابابیل

Senator (1k+ posts)
یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ &#159

11540915_793701310728582_565810779583731275_n.jpg



21 رمضان یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ
علی بن ابی طالب بن ہاشم بن عبدمناف
آپ کی کنیت ابوالحسن اور ابوتراب ہے۔ اور آپ کا لقب حیدر ہے۔
آپ کی پیدائش بعثتِ نبوی سے دس سال قبل کی ہے۔
ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے علاوہ صحابہ کرام میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سب سے افضل صحابی ہیں۔ آپ خلفائے راشدین میں سے چوتھے خلیفہ ہیں۔ آپ (رضی اللہ عنہ) کی خلافت کی مدت چار سال نو ماہ اور کچھ دن ہے۔ آپ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔ آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچازاد بھائی اور داماد تھے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے اپنی لاڈلی دختر کا نکاح علی بن طالب (رضی اللہ عنہ) سے کرنا ہی اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ بلند ترین اوصاف حمیدہ سے متصف تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک علی بن طالب رضی اللہ عنہ اس قدر اہم شخص تھے
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے سیدنا على رضى الله عنه سے فرمایا تم میرے لیے ایسے ہو جیسے موسی (علیه السلام) كے ليے ہارون (عليه السلام) تھے. لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا. صحیح بخاری 4416 جلد 6
مومنین کے لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبت دین و ایمان کا تقاضا ہے۔ کیونکہ اُن سے محبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی دلیل ہے۔ کوئی شخص مومن کہلانے کا اُس وقت تک حقدار نہیں ہے جب تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبت نہ رکھے۔
خود حضرت علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمانِ پاک یوں پیش فرماتے ہیں :
وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ ، إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِلَيَّ أَنْ " لَا يُحِبَّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُبْغِضَنِي إِلَّا مُنَافِق " .
اس ذات کی قسم ! جس نے دانے کے پھاڑا اور ہر جاندار چیز کو پیدا فرمایا کہ نبی اُمی نے مجھ سے تاکیداً کہا تھا کہ مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور منافق کے سوا اور کوئی مجھ سے بغض نہیں رکھے گا۔
صحیح مسلم ، کتاب الایمان :

سیدنا علی بن ابی طالب کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک عظیم مقام ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت بااعتماد رفیق ہیں۔ اسی لیے فرامینِ نبوی میں درج ہے :
إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ , وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي
علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا دوست ہے۔
ترمذی ، کتاب المناقب :


مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ
جس شخص کے ساتھ میں دوستی رکھتا ہوں ، اس سے علی بھی دوستی رکھتا ہے۔
ترمذی ، کتاب المناقب :


سیدنا علی رضی اللہ عنہ کشادہ دل اور کشادہ ذہن تھے۔ آپ نے کھلے دل سے اپنے ساتھیوں کی فضیلت بیان کی ہے۔ جب آپ کو پتا چلا کہ کچھ لوگ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں تو آپ منبر پر چڑھے اور فرمایا:
اس ذات کی قسم جس نے دانے اور گٹھلی کو پھاڑا اور روح کو پیدا کیا ! ان دونوں سے وہی محبت کرے گا جو فاضل مومن ہوگا ، اور ان دونوں سے وہی بغض و عداوت رکھے گا جو بدبخت اور مارق (بدمذہب) ہوگا ، کیونکہ ان دونوں کی محبت تقرب الٰہی کا سبب ہے اور ان سے بغض و نفرت رکھنا دین سے خارج ہونے کی علامت ہے۔ ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بھائیوں ، اور دو وزیروں ، اور دو ساتھیوں اور قریش کے دو سرداروں اور مسلمانوں کے دو باپوں کو نازیبا الفاظ سے یاد کرتے ہیں؟ میں ان لوگوں سے لاتعلق ہوں جو ان دونوں کو برے الفاظ سے یاد کرتے ہیں ، اور اس پر انہیں سزا دوں گا۔
کنزالعمال :
حضرت علی (رضی اللہ عنہ) نے عراق والوں سے کہا تھا :
اقْضُوا كَمَا كُنْتُمْ تَقْضُونَ فَإِنِّي أَكْرَهُ الِاخْتِلَافَ حَتَّى يَكُونَ لِلنَّاسِ جَمَاعَةٌ أَوْ أَمُوتَ كَمَا مَاتَ أَصْحَابِي
جس طرح تم پہلے فیصلہ کیا کرتے تھے ، اب بھی کیا کرو ، کیونکہ میں اختلاف کو برا جانتا ہوں۔ اسی وقت تک کہ سب لوگ جمع ہو جائیں یا میں بھی اپنے ساتھیوں (ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہم) کی طرح دنیا سے چلا جاؤں۔
ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کہا کرتے تھے کہ :
يَرَى أَنَّ عَامَّةَ مَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ الْكَذِبُ
عام لوگ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایات (شیخین کی مخالفت میں) بیان کرتے ہیں وہ قطعاً جھوٹی ہیں۔
صحیح بخاری ، فضائل اصحاب النبی :


سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ذات اوصافِ حمیدہ کا مجموعہ تھی۔ آپ کے اندر ساری اچھی خوبیاں مثلاً امانت و دیانت ، زہد و تقویٰ وغیرہ موجود تھیں۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو لسانِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) سے شہید کا درجہ بھی عطا کیا گیا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر ، عمر ، عثمان ، علی ، طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم کے ساتھ حراء کی ایک چٹان پر تھے کہ چٹان نے حرکت کی ، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
اسْكُنْ حِرَاءُ ، فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ ، أَوْ صِدِّيقٌ ، أَوْ شَهِيدٌ
آرام سے رہو ، کیونکہ تم پر نبی ، صدیق اور شہید کے علاوہ کوئی نہیں۔
صحيح مسلم ، كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ :


کوفہ میں نماز فجر کے وقت بدبخت عبدالرحمن ابن ملجم اور اسکے ساتھی شبیب ابن بجرہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کاری زخم آیا تین دن بعد 62 سال کی عمر میں 21 رمضان المبارک 40 ہجری کو شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے ، حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے جنازہ پڑھایا اور کوفہ کے عزمی نامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ رضی اللہ عنہ
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
اک ضرب یداللہی ، اک سجدہ شبیری
 

ninetykman

Minister (2k+ posts)
Sab Musalman Rasool Allah aur Ahel Bayt aur sahaba karam sey mohabat kertey hain. Sirf Aik tabqa hai joo Ashaab-rasool ki shaan mein gustkahi karta hai.
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Sab Musalman Rasool Allah aur Ahel Bayt aur sahaba karam sey mohabat kertey hain. Sirf Aik tabqa hai joo Ashaab-rasool ki shaan mein gustkahi karta hai.


یہ نئی انٹری کون سے مذهب کی ہے ؟؟؟؟


Fitana bagawat ka bani hai hazarat Ali hai fitna Shia ka bani hai hazrat Ali jetnay bhi sunni katal ho rahay hain unka khoon Hazrat Ali per hai qaimat main sub sunni hazrat Ali ko perk ker khain gay app kay chanany Walooon nay hamar katal kia pher Allah decide karay ga aliakbar hai ya Allah akbar hai[/QUOTE]
 
Last edited:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

سبق سیکھنے والے بھی صرف وہ جن کو الله توفیق دیتا ہے ، اصل مقصد یاد دہانی ہوتی ہے ،حجت کرنا نہیں

یاد دہانی کیا صرف مرنے کے دن کے لئے ہوتی ہے ؟
سبق سیکھنے والے واقعات کا مرنے کے دن سے کیا تعلق ؟

 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
حضرت علی کو 19 رمضان40ھ (660ء) کو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نماز میں ایک زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے زخمی کیا گیا۔
جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کا چہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آ گیا اور اپنے دونوں فرزندوں حضرت حسن اور حضرت حسین کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمہارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا۔

اگر میں اچھا ہو گیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضرب لگانا، کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضرب لگائی ہے اور ہر گز اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں، اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے،

دو روز تک حضرت علی بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے اخر کار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21 رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔ حضرت حسن و
حضرت حسین نے تجہیزو تکفین کی اور نجف میں دفن کیے گئے۔

آپ کے بچوں کی تعداد 28 سے زیادہ تھی۔
حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سے آپ کو تین فرزند ہوئے۔ حضرت محسن ، حسن اور حسین ، جبکہ ایک صاحبزادی حضرت زینب بھی حضرت سیدہ فاطمہ سے تھیں۔ باقی ازواج سے آپ کو جو اولاد ہوئی، ان میں حضرت حنیفہ، حضرت عباس بن علی شامل ہیں۔ علی ابن طالب کی اولاد یہ ہیں
۔ سیدنا حسن ۔ سیدنا حسین ۔ زینب ۔ ام کلثوم ۔ عباس ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ​
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
یاد دہانی کیا صرف مرنے کے دن کے لئے ہوتی ہے ؟
سبق سیکھنے والے واقعات کا مرنے کے دن سے کیا تعلق ؟



حکمرانوں سے پوچھ لو پھر جی کو ووٹ دیکر ٥ سال عوام کو ذلیل کرتے ہیں
ان سے پوچھو قومی رہنمائوں کے دن کس لئے مناتے ہو ؟
 

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)


حکمرانوں سے پوچھ لو پھر جی کو ووٹ دیکر ٥ سال عوام کو ذلیل کرتے ہیں
ان سے پوچھو قومی رہنمائوں کے دن کس لئے مناتے ہو ؟

یہاں بات قومی رہنماوں کی نہی اسلام کی ہو رہی ہے۔
جو سوال آپ سے پوچھا ہے اس کا جواب دیں۔ آئیں بائیں شائیں مت کریں۔ اس طرح نہی چھوڑوں گا۔۔۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
Please do not make Islam orphan by such statements.


اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
اک ضرب یداللہی ، اک سجدہ شبیری
میری معلومات کے مطابق یہ شعر جوش ملیح آبادی کا ہے۔



 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
ذرا سی بات تھی ، اندیشہء عجم نے جسے
بڑھا دیا ہےفقط زیبَ داستاں کے لئے

(اقبال)
 

Zoq_Elia

Senator (1k+ posts)

اسلام میں شہیدوں یا مرنے والوں کے دن منانے کو قرآن و سنت سے ثابت کریں۔


اسلام میں شھیدوں اور مرنے والوں کے دن منانے کا تو کوئی واضح ثبوت نہیں۔ لیکن اسلام میں اہم واقعات کی یاد منانے اور شائراللہ کی عزت کا وجوب ضرور ثابت ہے۔ حج ہی کو دیکھ لو یا پھر دس محرم ہی کو لے لو جس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قبر مبارک کو چھوڑ دیا اور کربلا چلے گئے اور تمام دن حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے ساتھیوں کا خون اکٹھا کرتے رہے۔ آپ اس لنک کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اور یہ لنک بھی دیکھ لیجیے گا۔

دین میں بطور عام مرنے والوں یا شھید ہونے والوں کے دن منانے کا وجوب ثابت نہیں کیا جاسکتا لیکن آپ جس سے اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلیے محبت کرتے ہیں۔ اُسے مختلف مواقع پر یاد کرنے سے دین نے کبھی منع بھی نہیں کیا۔ اگر آپ سے مناھی کا ثبوت مانگا جائے تو کیا آپ دکھا سکتے ہیں؟؟؟؟؟