یوم آزادی کی سرکاری تقریبات کیلئے75 کروڑ کی گرانٹ منظور،ارشد شریف کی تنقید

arshad-sharif-national-an.jpg


اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی ہے، ارشد شریف کا سخت ردعمل۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس یوم آزادی منانے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 75 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی یوم آزادی کی عظیم الشان افتتاحی تقریب آج شام ڈی چوک میں منعقد کی جائے گی جس میں لیزر لائٹ شو، آتشبازی اور لائیو میوزک کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ساحر علی بگا، حمیرا ارشد، ملکو، ثانیہ عظیم،محمد علی اور شان خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ تقریب چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی سکرینوں پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے یوم آزادی منانے کیلئے ان تیاریوں اور ان پرکروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے سے متعلق اس اقدام کو سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشد شریف نے شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1552661616398741505
اپنے بیان میں ای سی سی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلامیہ بشمول وزارت اطلاعات و آئی ایس پی آر کی مشترکہ میٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا کرپشن اور رشوت معاشرے کا کینسر ہے- اس کو پس پشت ڈال کر، اربوں کی کرپشن کو NRO دینا اور پھر مہنگائی میں پسی عوام کا 75 کروڑ روپیہ رقص وسرور اور گانے بجانے کے لئے، افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روم جل رہا ہے اور نیرو گانے بجانے کے لئے کڑوڑوں کے خرچے کا پلان بنائے بیٹھا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
بقول وفاقی وزرا ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں پھر یہ فضول خرچی کیوں ظالمو کچھ تو رحم کرو پیسوں کی بندر بانٹ کم کرو