یواے ای نے پاکستان کا کونسا بنک خریدنے میں دلچسپی کااظہار کردیا؟

uaepk1h11i.jpg

پاکستان کے معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے مختلف اداروں کی نجکاری کا عمل جاری جس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے فرسٹ ویمن بینک کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری پر ماہ فروری 2024ء سے غور کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای کی فرسٹ ویمن بینک خریدنے میں دلچسپی کو اچھی خبر کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) پر اعتماد کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں دلچسپی کے اظہار کے بعد حکومت بینک نجکاری کے معاملے میں متحرک ہو چکی ہے۔ یو اے ای حکومت نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی، فروری 2024ء سے بینک کی نجکاری کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کوششیں ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بینک کی نجکاری کے لیے بھی قانون سازی بھی کر رکھی ہے اور بینک کی نجکاری سے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے فرسٹ ویمن بینک کی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نجکاری کے معاملے پر پی ٹی آئی سینیٹر کی طرف سے توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا گیا تھا اور اسے کرپشن قرار دیا تھا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فرسٹ ویمن بینک کی جی ٹو جی بنیادوں پر نجکاری کا فیصلہ نگران حکومت نے کیا تھا، موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ کرپشن کا مسئلہ ایوانوں میں زیربحث لایا جائے۔ ادارے کی جی ٹو جی نجکاری کیسے کی جا سکتی ہے؟ جان بوجھ کر کسی خاص کمپنی کو بینک دینا سوائے کرپشن کے اور کچھ نہیں ہے۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

ہماری جان چھوڑو اور پاکستان کی فرسٹ لیڈی کو بھی خرید کر لے جاؤ کچھ تو گند صاف ہو
 
Back
Top