یقین ہے عمران خان سری لنکن شہری کے قاتلوں کوسزا دیں گے،سری لنکن وزیراعظم
سیالکوٹ واقعے پرسری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے مذمت کردی،انہوں ںے ٹویٹ لکھا کہ پاکستان میں انتہاپسندوں کےہجوم کا سری لنکن منیجر پروحشیانہ حملہ دیکھ کرصدمہ ہوا ہے،
یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔میری ہمدردی متاثرہ خاندان کےساتھ ہے۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے نے کہا ہے کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف کریں گے،سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت اور تحقیقات کی خود نگرانی کرنے پر سری لنکا نے شکریہ ادا بھی کیا تھا،
پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔