ہوشیار رہیں

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی ہر کوئی خواجہ آصف کے بیان کو اعترافی بیان کہہ کر پوسٹ کررہا ہے کہ ہاں یہ فکسڈ میچ ہے آپ کیا سمجھتے یہ سادہ سے لوگ ہیں یہ بس بھولپن میں ایسی باتیں کر جاتے یا انکو معلوم نہیں ہوتا ؟؟؟ ایسا نہیں یہ سائیکلوجیکل وار فیئر کے کھلاڑی ہیں یہ آپکے حوصلے اور امید پہ حملہ آور ہوتے ہیں ایسے بیانات خود سوال کروا کہ دیتے ہیں پھر یہاں لوگ اٹھا اٹھا کر لگاتے ہیں

اور یہی وہ چاھتے ہیں تاکہ آپکی امید آپکا حوصلہ شکست کھا جائے کہ یہاں سب ملے ہوئے یہاں سب فکسڈ ہے ہماری سوچ ہماری امید ہماری کوشش کسی کام کی نہیں مگر ایسا نہیں آپکی امید آپکا خواب آپکی لگن آپکا اپنے خواب پہ اعتماد ان لوگوں کی موت ہے کیا یہ کوئی ضمنی یا عام انتخاب جیت سکے ؟؟

کیا عوام کے فکسڈ جنون کے سامنے کوئی فکسڈ میچ چل سکا ؟؟ بتائیں جواب دیں کیا پنجاب کے 20 ضمنی حلقوں میں مرکز اور پنجاب میں حکومت ہوتے اور ہر طرح کی فکسڈ یا ان فکسڈ سہولت ہوتے بھی یہ میچ عوام سے جیت پائے ؟؟؟ کیا اسکے بعد پاکستان بھر میں کہیں کبھی انکا فکسڈ میچ رنگ لایا ؟؟؟؟؟؟؟

تیرہ جماعتیں مل کر کسی طور قوم کے جنون خواب اعتماد یقین کو ہرا پائیں ؟؟؟ ابھی گلگت بلتستان میں استور کے الیکشن میں کیا ہوا مرکزی حکومت فکسڈ تھی جی بی حکومت فکس تھی تو وہاں عوام نے ہر چیز دیوار میں نہیں فکس کرڈالی ؟؟؟؟؟ یاد رکھیئے یہ لوگ آپکے ساتھ سائیکلوجیکل واردات ڈال رہے ہیں ۔۔۔۔ آپکے عزم کو پراپگنڈے سے ہرانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ آپکے عزم کو قوم کے خواب کو فکس کرنا چاھتے انکا حوصلہ اور یقین توڑ کر

۔۔۔۔ ان نوسربازوں سے ہوشیار رہیں یہ سب فکس کر سکتے مگر قومی شعور کا جن اب ان سے فکس نہیں ہورہا اب ان سے خواب دیکھتی آنکھیں فکس نہیں ہوپارئیں تو اب یہ آپکو اپنی تئیں سائیکلوجیکل وار فیئر میں مات دینا چاہتے ہیں ہوشیار رہیں ان نوسربازوں کے ہتھکنڈوں کو پروموٹ نہ کریں بلکہ انکے خلاف مظبوط آواز بنیں حوصلے کی عزم کی ناقابل تسخیر قومی دیوار جسے اب تک یہ ٹھگ گرا پائے نہ پھلانگ پائے