
روسی حملے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا یے جس میں انہوں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔
تفصیلات کے مطابق روسی فورسز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہوچکی ہیں اور آج دوسری رات بھی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے، پورا کیف فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج رہا ہے۔
اس دوران امریکہ کی جانب سے یوکرین سے انخلا میں مدد کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا ہمیں فلائٹس کی نہیں ہتھیاروں اور اینٹی ٹینک سہولیات کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل روسی صدر کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جو انہوں نے خود ایک سڑک پر کھڑے ہوکر ریکارڈ کیا۔ویڈیو بیان میں روسی صدر نے یورپی ممالک کے سربراہان پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے مجھے آج آخری بار زندہ دیکھا جارہا ہو، روسی فورسز کیف پر قابض ہونے کیلئے آج رات فیصلہ کن حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497450853380280320
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب یہاں موجود ہیں اور ہم آخری دم تک یوکرین کا دفاع کریں گے، ہم یہاں سے کہیں نہیں جائیں گے بلکہ اپنے علاقے اور اپنی مٹی کی حفاظت کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ ویڈیو میں یوکرین کے وزیراعظم سمیت اعلی حکومتی عہدیداران موجود تھے، یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم سب ہماری فوج، ہماری قوم یہاں موجود ہیں، یوکرین اور ہمارے ملک کی حفاظت کرنے والوں کو سلام۔
دوسری جانں اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں روسی حملے کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا ہے، یورپی ممالک اور امریکہ نے فی الحال یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اس کے برعکس روس حملے روکنے کیلئے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں مگر روسی فورسز تاحال حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ukrain-ps-to-us.jpg