
نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ چھپنے کے ماہر ہیں تاہم آج وہ فرار ہوتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے، انہیں پنجاب پولیس نے گرفتارکیا۔
انہوں نے مزید کہا چوہدری پرویز الہیٰ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھر سے فرار ہورہے تھے، چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر سے 2سے3 گاڑیاں نکلیں، پولیس نے جب ان گاڑیوں کو روکا گاڑی میں سوار افراد کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گاڑی کے شیشے توڑ کر پرویز الٰہی کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی، جب زبردستی گاڑی کا دروازہ کھولا گیا تو اس میں سے چوہدری پرویز الہیٰ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirm-amssha.jpg