
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے رانا شمیم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر شکیل، انصار عباسی اور رانا شمیم کے ساتھ ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ ہم آزادی جمہور آئین اورانصاف کے داعی میر شکیل ، انصار عباسی ، عامر غوری اوررانا شمیم کیساتھ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1476892886100688897
انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے اصل مجرم وہ ہیں جو نفرت،دباؤ یا تعصب کے تابع ہوکر یا اپنی ملازمت بچانے کیلئے انصاف کا خون کرتے ہیں، ہم نے عدلیہ بحالی تحریک میں جیلیں کاٹیں اپنی پنجاب حکومت ختم کروائی مگر سب بے سود گیا۔
خواجہ سعد رفیق نے بیان پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا شمیم فیصلے کے خلاف ن لیگ کھل کر سامنے آگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1476917394593312772
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس کیس کے فیصلے میں جنگ، جیو گروپ کے صحافی انصار عباسی کی صحافتی غیر ذمہ داری اور مخصوص لوگوں کے کیسز پو اثر انداز ہونے کی بھونڈی کوشش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9saadisb.jpg