
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات سے متعلق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 2 بڑے سوداگر اکٹھے ہوئے، ان کی ملاقاتوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ کون کتنے پیسے خرچ کرے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ شرمناک حرکتیں شروع ہو گئی ہیں۔ بولیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن حکومتی اراکین کو خریدنے کی کوشش کی گئی ان میں سے ایک اقلیتی رکن اور ایک خاتون شامل ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ ہمارے تینوں اراکین اسمبلی کو عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ دینے کیلئے پیسوں کی آفر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے ، وہ صرف اس لئے جیل سے باہر ہیں کیونکہ ان کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہیں ہو رہی ، جس دن ان کے کیس کی روزانہ سماعت شروع ہو گئی وہ بھی جیل میں ہونگے۔ عدالتوں سے بھی کہتے ہیں کہ یہ لوگ صحت کو بنیاد بنا کر پھر رہے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا، وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی40فیصد سے زیادہ گندم روس اور یوکرین میں پیدا ہوتی ہے، دنیا کی نظریں اس وقت صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان پر ہیں، وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر کی پوری دنیا معترف ہے، افغانستان میں اس وقت غذائی اور معاشی بحران ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-about-his-mps.jpg
Last edited: