ہاں میں بوٹ پالشیا ہوں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
What brilliant writing Nadaan Ji.

Qasam se maza aa gia

haan mein boot polshia hoon...wah

ارے جب دیکھو ..فوج کے حق میں ایک لفظ بھی بولنے والوں کو بوٹ پالشیا کہہ کر ہراس کرتے ہیں .
ہم نے اس طعنہ کو ہی تمغے کی طرح سجا لیا
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
بات یہ ہے کہ ہم اپنے کہے کو ہی حرف آخر مان لیتے ہیں ..دل دل میں میں بھی ایسا ہی کرتی ہونگی / کرتی ہوں ...
ابھی اصل تو باوا جی کا انتظار ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈکٹیٹر کا ..تاکہ محفل گرم ہو ...

کاش بات صرف نقطۂ نظر تک محدود ہوتی ہم لوگ تو سچ کو جانتے ھوے بھی صرف ذاتی آنا کی خاطر جھوٹا ثابت کرنے کی تگ ودو میں مصروف رہتے ہیں اور اگر ہم دلیل میں کمزور ہوں تو پہلا نشانہ دوسرے کی ذات ہوتی ہے نہ کے نقطہ نظر

شاید یہی ہمیں سکھایا جا رہا ہے شام پانچ بجے سے رات گئے تک ٹی وی پروگرام یہی سبق تو دے رہے ہوتے ہیں، عام آدمی کیا کرے
 
Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس! کہ ھمارے جانی1 کی غیر موجودگی کو کسی نے محسوس نہیں کیا ،،، میری دعا ھے کہ وہ خوش اور صحت مند ھوں
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
افسوس! کہ ھمارے جانی1 کی غیر موجودگی کو کسی نے محسوس نہیں کیا،،،میری دعا ھے کہ وہ خوش اور صحت مند ھوں

کس نے کہا ، جانی میرے تین دوستوں میں شامل ہے اور کسی نے بتایا تھا وہ آجکل مصروف ہے اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ میں کتنا فارغ ہوں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کاش بات صرف نقطۂ نظر تک محدود ہوتی ہم لوگ تو سچ کو جانتے ھوے بھی صرف ذاتی آنا کی خاطر جھوٹا ثابت کرنے کی تگ ودو میں مصروف رہتے ہیں اور اگر ہم دلیل میں کمزور ہوں تو پہلا نشانہ دوسرے کی ذات ہوتی ہے نہ کے نقطہ نظر

شاید یہی ہمیں سکھایا جا رہا ہے شام پانچ بجے سے رات گئے تک ٹی وی پروگرام یہی سبق تو دے رہے ہوتے ہیں، عام آدمی کیا کرے

عام آدمی یہ کرے کہ میری طرح ٹی وی دیکھنا چھوڑ دے ..صحافت سچائی عام انسانوں تک پونچانے کا نام ہوتی تھی کبھی ..اب بکنے والی صحافت کو اس فورم پر لوگ جو نام دے چکے ہیں ..اٹس سیز اٹ آل ...

دو باتیں ہیں ..یا تو وہ واقعی ہی ایسا سمجھتے ہیں ..جو کہ کہہ رہے ہوتے ہیں ..میڈیا نے ان کو سچ تک پونچھنے تک ہی نہیں دیا ..ان کے پاس دوسرے وسائل نہیں ہیں .سچ تک پونچھنے کے ..یا وہ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے ....ذاتی پسند یا نا پسند ہر حق سچ پر غالب آ جاتی ہے
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)

ٹھنڈا پانی بسکٹوں کے ساتھ اور اگر اچھی سی چائے بھی ہو تو اچھی بات ہوگی۔

آپ کے چائے اور ٹھنڈے پانی کے کمبینشن سے اندازہ ہوتا ہےکہ آپ ہر طرح کی رائے سن اور برداشت کر سکتے ہیں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
سب سے سے پیارا جملہ آپ کا بھائی
میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں
محافظوں کے بوٹ میں بھی پالش کروں گا اپ کے ساتھ
پر ان چوکیداروں کے نہیں جو میرا تھمایا ڈنڈا میرے ہی سر پر مار دے
 
جن لوگوں کو آپ اپنے تحفظ اور سہولیات کے لئے تخت پر بٹھاتے ہیں ،،ان سے تو اس طرح شکوہ نہیں کیا جاتا کہ آپ ہمارے خادم ہمارے آقا کیسے بن بیٹھے ...میں تو سڑکوں پر دھکے کھاؤں آپ کی آل اولاد مفتے میں ہوائی جہاز میں سفر کرے ...میں تو سرکاری ہسپتال میں دوائی کے نام پر رنگین پانی کو بھی ترسوں ..آپ اپنا سالانہ چیک اپ بھی لندن کے بہترین ہسپتال میں ہمارے خرچے پر کروائیں ..اینڈ سو اون
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
سب سے سے پیارا جملہ آپ کا بھائی
میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں
محافظوں کے بوٹ میں بھی پالش کروں گا اپ کے ساتھ
پر ان چوکیداروں کے نہیں جو میرا تھمایا ڈنڈا میرے ہی سر پر مار دے

جناب اگر وہ چوکیدار ہیں تو ریاست کے حکومت کے نہی ، فوج اختیار سے تجاوز کرتی ہے اس میں دو راے نہی ہو سکتی لیکن اگر امانت دار ہی امانت میں خیانت کا مرتکب ہو تو چوکیدار کیا کرے؟
 
israr0333

Minister (2k+ posts)

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے
ا - پ - س کے بعد مشترکہ مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تھی
اس حکمت عملی کو نیشنل ایکشن پلان کا نام دیا گیا
اس نیشل ایکشن پلان کے تحت عسکری اداروں کے علاوہ حکومت وقت کے ذمہ بھی بہت کام تھے جن پر کام یا تو بلکل نہیں ہوا یا وہ بلکل سست رفتاری کا شکار ہیں
اس ميں ان عناصر کی روک تھام بھی شامل ہے جو دھشت گردوں کے سہولت کار کا کام کرتے ہیں
جب تک سرکاری طور ان عوامل پر کام نہیں ہوگا ایسے واقعات کو روکنا بہت مشکل ہوگا
یا پھر سارے ملک میں کچھ وقت کے ليۓ ایمرجنسی لگائی جاۓ
دہشت گرد اور ان کے خلاف کاروائی کی جاۓ تاکہ امن اور سلامتی کے مسائل سے نکلا جا سکے

بیشک عمران خان سے بھی ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں مگر ہمیں آرمی کی غلطیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے .کوئٹہ میں جو اتنا بڑا واقعہ ہوا کیا یہ حساس اداروں کی ناکامی نہیں ؟ .جی بلکل یہ حساس اداروں کی ناکامی ہے
 
israr0333

Minister (2k+ posts)
کیا تجاوزات ہوتی ہیں زرا ہمیں بھی تو پتہ چلے

جناب اگر وہ چوکیدار ہیں تو ریاست کے حکومت کے نہی ، فوج اختیار سے تجاوز کرتی ہے اس میں دو راے نہی ہو سکتی لیکن اگر امانت دار ہی امانت میں خیانت کا مرتکب ہو تو چوکیدار کیا کرے؟
 
PAINDO

Siasat.pk - Blogger
بہت سے نام رہ گئے ہیں ..وہ جن سے میں وعدہ کرتی رہی ..تھریڈ بنانے کا ..پلیز دعوت نامہ قبول کریں

میرے اس پوسٹ کے سارے تھینکس واپس کریں ،ٹیگ نہیں کیا تو مفت کا تھینکس کیونکر کہوں
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
عام آدمی یہ کرے کہ میری طرح ٹی وی دیکھنا چھوڑ دے ..صحافت سچائی عام انسانوں تک پونچانے کا نام ہوتی تھی کبھی ..اب بکنے والی صحافت کو اس فورم پر لوگ جو نام دے چکے ہیں ..اٹس سیز اٹ آل ...

دو باتیں ہیں ..یا تو وہ واقعی ہی ایسا سمجھتے ہیں ..جو کہ کہہ رہے ہوتے ہیں ..میڈیا نے ان کو سچ تک پونچھنے تک ہی نہیں دیا ..ان کے پاس دوسرے وسائل نہیں ہیں .سچ تک پونچھنے کے ..یا وہ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے ....ذاتی پسند یا نا پسند ہر حق سچ پر غالب آ جاتی ہے

Journalism, as much as I learnt, is a profession to reports the events rather than judging their truthfulness. Unfortunately the importance of media in creating perception has increased many folds in the last decade or so. Perception being a new reality,though disengaged from the truth, has tremendous impact on policy making for nation states.
This new phenomenon of "perception building" has created a new breed of so called journalists named "anchors", these socio-political and religious opinion builders might have nothing to do with actual journalism but they are a very effective tool in dragging opinion in one direction or the other. Most of the times these are politically motivated people on the pay rolls of a third party, glib and spin masters they serve the purpose of their employers without any conscience .

Truth is an endangered commodity, it has become virtually impossible for a common man to find the truth, however an educated person without strong political motivation or sheer bias still has ability to discern from sheer propaganda and ground realities. Another factor that adds to the divisions among the masses is the increasing number of paid bloggers who take "contents" from the expert media managers and reproduce it on the social media as a truth.
 
عام آدمی

MPA (400+ posts)
[FONT=&amp]اگر آپ انصاف سے پاکستان کے حالات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اس کو اس حال میں پونچھانے کا ذمہ دار کون کون ہے تو سب کے ہاتھ رنگے نظر آئیں گے ...کیا فوج . کیا سیاست دان ..اور ان کو تو چھوڑیں ہم عوام بھی کم نہیں ہیں [/FONT]

سب گالیاں کھاتے ہیں، ذلیل و خوار ہوتے ہیں، ذمہ دار ٹھہرائے جاتے ہیں سوایے بہادر جرنیلوں کے

جرنیلوں پر صرف چھپ چھپا کربے شناخت آئی ڈیز سے اس طرح کے فورموں پر تھوڑی سی تنقید کی جا سکتی ہے

بچپن و لڑکپن میں بہت بوٹ پالش کیے، اب سمجھ آ گیی ہے کہ ہمارا جوتا ہمارے سر پر کیسے پڑتا ہے تو دل نہیں کرتا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میرے اس پوسٹ کے سارے تھینکس واپس کریں ،ٹیگ نہیں کیا تو مفت کا تھینکس کیونکر کہوں

ایسے ہی واپس کر دوں ..میں فرینڈز لسٹ ٹیگ کرنا چاہتی تھی ..اس میں آپ خود بخود ٹیگ ہو جاتے ..یا تو مجھے کرنا نہیں آرہا ..بھول گئی ہوں ..یا یہ سائٹ کرنے نہیں دے رہی ..بار بار سائٹ ان اویل ایبل ہو جاتی ہے ....معافی دے دیں ہم کو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Journalism, as much as I learnt, is a profession to reports the events rather than judging their truthfulness. Unfortunately the importance of media in creating perception has increased many folds in the last decade or so. Perception being a new reality,though disengaged from the truth, has tremendous impact on policy making for nation states.
This new phenomenon of "perception building" has created a new breed of so called journalists named "anchors", these socio-political and religious opinion builders might have nothing to do with actual journalism but they are a very effective tool in dragging opinion in one direction or the other. Most of the times these are politically motivated people on the pay rolls of a third party, glib and spin masters they serve the purpose of their employers without any conscience .

Truth is an endangered commodity, it has become virtually impossible for a common man to find the truth, however an educated person without strong political motivation or sheer bias still has ability to discern from sheer propaganda and ground realities. Another factor that adds to the divisions among the masses is the increasing number of paid bloggers who take "contents" from the expert media managers and reproduce it on the social media as a truth.

درست ..اسی لئے تو کہا ہے کہ ٹی وی صرف خبروں کے لئے دیکھیں ...ٹاک شوز کو اپنی رائے پر اثر انداز ہونے سے بچنے کا یہ ہی نسخہ ہے .باقی ٹاک شو سے بہتر ہے اوریجنل ڈرامے دیکھ لیں .

جب ایک پروگرام کچھ عرصہ پہلے دیکھا تھا جس میں یہ تمام ` نامی گرامی ` اینکرز بیٹھ کر اپنی ہی پول کھول رہے تھے ..اس کے بعد کبھی کوئی ٹاک شو نہیں دیکھا ..بیوقوف بننے کے لئے ہم ہی رہ گئے ہیں ؟؟؟.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

سب گالیاں کھاتے ہیں، ذلیل و خوار ہوتے ہیں، ذمہ دار ٹھہرائے جاتے ہیں سوایے بہادر جرنیلوں کے

جرنیلوں پر صرف چھپ چھپا کربے شناخت آئی ڈیز سے اس طرح کے فورموں پر تھوڑی سی تنقید کی جا سکتی ہے

بچپن و لڑکپن میں بہت بوٹ پالش کیے، اب سمجھ آ گیی ہے کہ ہمارا جوتا ہمارے سر پر کیسے پڑتا ہے تو دل نہیں کرتا

ہمارا ووٹ بھی تو بصورت جوتا ہمارے سر پر واپس پڑتا ہے .

میرا کہنا ہے غلط کو غلط کہیں ..اگر ہم خود بھی غلط کچھ کریں تو غلط سمجھ کر ہی کریں ....
جب پورا معاشرہ ایک جیسا ہو ..کرپٹ ہو ..طاقت کا بھوکا ہو ..تو یہ فوجی فرشتے تھوڑی ہیں ..ہمارے گھروں میں سے ہی نکلیں ہیں ..
میرا ابھی بھی ماننا ہے کہ اگر ہمارے سیاسی حکمرانوں کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہوں تو ان کو اتنا آسان بھی نہیں ہے ہاتھ لگانا ...یہ سب اس لئے ہوتا ہے کہ ان کی رگیں دبتی ہیں ..پھر کیونکہ ان کے پاس ڈنڈا ہوتا ہے ..تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہو جاتی ہے ..
ایک دفعہ یہ حکمران سچے دل سے ایمانداری سے ہمارے لئے کچھ کریں تو سہی ..یہ عوام تو ابھی ان کو سپورٹ کرتے ہوئے کوڑے کھاتی ہے تو سوچو جب یہ ہم سے مخلص ہوں تو کیا جان نہ دیں گے ؟
 
Last edited:

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
آپ نے ٹیگ تو نہیں کیا لیکن آپ کے تھریڈ پر کمنٹ کرنا فرض ہے .. کیوں کہ چند ایک محترم ممبران جن سے نظریاتی اختلاف چلتا رہتا ہے ان میں سے آپ کا احترام سب سے زیادہ ہے
آپ کی نظریاتی وابستگی جس کو بوٹ پالیشیا کہہ کر آپ نے ہم سائبر کرائم سے ڈرنے والوں کے لئے مصیبت کھڑی کر دی ہے اس لئے اختلاف کرنے کا سوچ کر بھی ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں .. کمبخت بہادری کی جو مقدار جیل جا کر نام پیدا کرنے والے کامریڈوں میں ہوتی ہے اس کی کچھ کمی ہے مجھ میں .. ڈر لگتا ہے سوکھوں میں گیلے بھی پس گئے تو بنے گا کیا