ہاں میں بوٹ پالشیا ہوں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
تہاڈا کاں چٹا
:lol:
یہ آرمی سویلین کی بحث اب کہیں ہونی بھی نہیں چاہیے ... سویلین نہ ہوتے تو آرمی نہ ہوتی .. آرمی نہ ہوتی تو سویلین نہ ہوتے .. ہر ایک کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے .. نامہ اعمال کھل گئے تو کنفرم جنتیوں کی تعداد شاید دونوں میں کم ہو .. اس لئے جو ہو گیا سو ہو گیا .. اب آیندہ صرف ایک بحث ہو کہ مورال قوموں کا ڈاون ہو نا زیادہ خطرناک ہے یا صرف اداروں کے تنخواہ داروں کا . یہ فرق سمجھ آجائے تو شاید تمام اختلافات ختم ہو جائیں

پر مصیبت یہ ہے کہ حد سے تجاوز کرنے کی بیماری ہماری قوم میں پیدائشی ہے .. اس کی ویکسنشن کروانی ہو گی

یہ بحث سویلین اور فوجی کے درمیان نہیں ..یہ نا انصافی کے خلاف ہے ..سب کا گناہ سب کے کھاتوں میں ڈالیں .تاکہ کوئی کسی کو بلا وجہ ضرورت سے زیادہ گناہ گار یا معصوم نہ سمجھے

توازن چاہئے ..توازن
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا

جناب رھنے دیں یہ تلخ تجربے ، سچائ تو ایک روشن سورج کی مانند ھے جس تک پہنچنے کے لیۓ لہو سے بھری سیاہ رات کاٹنی پڑتی ہے ۔ آپ تو اپنی چاھتوں اور محبتوں کے مرکز کو پہنچ چکی ہیں جس کا اظہار بھی فرما چکی ہیں ، کونسی سچاۂیاں باقی رہ گۂیں ہیں جن کی تلاش ھے ؟

میری محبت ، میری چاہت کا مرکز میرا وطن ہی ہے ..ایک ایسے وطن کو دیکھنے کی آرزو ہے جہاں انصاف ، تعلیم ، صحت اور روزگار سب کے لئے ہو ..جہاں محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوں .....
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
میری محبت ، میری چاہت کا مرکز میرا وطن ہی ہے ..ایک ایسے وطن کو دیکھنے کی آرزو ہے جہاں انصاف ، تعلیم ، صحت اور روزگار سب کے لئے ہو ..جہاں محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوں .....

یہ خوب رھی، تھریڈ بوٹ پالیشیوں کا اور محبت وطن کی۔ مخول کرنے کی بری عادت پڑ چکی ھے آپکو۔

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

یہ خوب رھی، تھریڈ بوٹ پالیشیوں کا اور محبت وطن کی۔ مخول کرنے کی بری عادت پڑ چکی ھے آپکو۔

کیوں یہ فوج کیا انڈیا کی ہے ؟

اگر ہر طرح کہ کرپٹ اور غاصب حکمرانوں کے گن گانے والے محب وطن رہتے ہیں تو میں کیوں نہیں

اتنی جانبداری کس لئے ...
 
Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
زبردست ، بہت ہی زبردست ..
مسلہ وہاں پیدا ہو رہا ہے جب کوئی بھی ادارہ اپنا کام صحیح اور اپنی حد میں رہ کر پورا نہیں کر رہا ..اس لئے جس کا بس چلتا ہے وہ دوسرے کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے ..آرمی کا کام ہی نہیں حکومت کے کاموں مے مداخلت ..لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے ..یہ سوچنے کا مقام ہے ..یو تو کوئی بھی بات آرمی کی مداخلت کی دلیل نہیں بن سکتی ..لیکن دیکھنا ہے کہ آرمی کے اس رویے پر بند کیوں نہ باندھے جا سکے ..کیا سیاسی لوگ کمزور تھے ..یا ان کے اپنے دامن میں اتنے سوراخ تھے کہ چھاج کو کیا بولتے .
ابھی بھی دیکھ لیں لوگ راحیل شریف کے خلاف ہیں ..کس وجہ سے...کہ وہ ان کی مرضی کے مطابق نواز کو پانامہ لیکس پر گھر چلتا نہیں کرتا ..دنیا میں آخری آدمی ہوگا نواز شریف ..جس کی میں حمایت کروں ..لیکن بات یہاں اصول کی ہے ..آرمی کا کام ہی نہیں ہے یہ ..وہ ایسا صرف مارشل لاء لگا کر ہی کر سکتا ہے ..مارشل لاء نہ فوج کے لئے اچھا ہے اور نہ ہی ہمارے لئے

ویسے یہ تھریڈ باوا جی . ملک صاحب اور ڈکٹیٹر کے لئے خاص طور پر حسب وعدہ بنی گئی ہے ..اس کا بیک گراؤنڈ آرمی کی پلٹن گراونڈ میں سرینڈر ہے ..میں توقع کروں گی اس فورم کے تمام سنجیدہ ممبران سے کہ جب یہ ممبران آ جائیں تو سنجیدہ بحث میں حصہ لیں ..بہت سوں کے پاس بہت سی معلومات ہونگی ..جو یہاں شئیر کریں ..انصاف کا دامن پل بھر کی نہ چھوڑیں ..اپنی ذاتی پسند یا نا پسند اور ہر قسم کے تعصبات سے بلند ہو کر لکھیں ...پلیز

Thanks for your polite reply, a bit of a rare commodity on this forum. You are free to criticize Nawaz Sharif or any other leader as much as you want until the election eve, but once he has earned the right to govern through popular vote, don't just start shouting, resign, resign, the next morning; wait for your possible turn the next election.
That is how democracy works.

I am willing to defend Nawaz Sharif as much as you want to accuse him of anything or everything, but that is a separate issue. If Raheel Sharif is very popular or competent, elections are just around the corner, let him retire and go present himself to the masses right there. We have had enough coups and revolutions now. We have enough data to say that they were all rubbish. Let us just stand for democracy, if it can work around the world, why should it not work for us.
 
شکریہ کی کیا بات ہے ....میچور رویہ یہ ہی ہونا چاہئے ..سب کا ....

میں تو خود جمہوریت کے حق میں ہوں ..لیکن جمہوریت یا ایلکشن مجھ سے حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کا حق تو نہیں چھین لیتا ..بلکہ ہماری تنقید اسے ٹریک پر رکھتی ہے .
میرا خیال ہے اگر حکومت چار حلقے کھول کر اپوزیشن کا منہ شروع میں ہی بند کر دیتی تو عمران کو نواز کےاستفا کا مطالبہ نہ کرنا پڑتا ..بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے ..کبھی کبھی ملک کے مفاد میں حکومت کو کڑوے گھونٹ بھی پینے پڑتے ہیں ..پی لیتی ..
راحیل شریف نے کب الیکشن میں حصہ لینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے ..اس لئے اس بات پر اپنی توانائی خرچ کرنے کا فائدہ .

میں راحیل والے اشو کو دوسری طرح دیکھتی ہوں ...جب عوام بے بسی محسوس کرتی ہے ...تو اسے فوج کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آتا جسے مدد کے لئے پکارے ..اگر ملک میں ادارے مضبوط ہوتے . اگر عدلیہ آزاد اور انصاف پسند ہوتی تو فوج کے بجائے عدلیہ کا رخ کرتے ..

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
کیوں یہ فوج کیا انڈیا کی ہے ؟

اگر ہر طرح کہ کرپٹ اور غاصب حکمرانوں کے گن گانے والے محب وطن رہتے ہیں تو میں کیوں نہیں

اتنی جانبداری کس لئے ...

حد ھے ، ان کے کام تو ایسے ہیں کہ بھارتیوں کو فوج کی ضرورت ہی نہیں ھے ، چڑھائ کرتے ہوۓ اسلام آباد کا پراۂم منسٹر ھاؤس بہت یاد آتا ہے ۔ یہ جو گند نظر آتا ھے یہ بھارتیوں کا پھیلایا ہوا نظر آتا ھے ؟ میرے خیالات سے آپ اچھی طرح واقف ہیں ، بہتر ھے کہ میرا منہ نہ کھلواۂیں ، اس بھارتی فوج کے جملے میں آپ کو بہت طاقت نظر آتی ہے ، لیکن جو اس ملک کو اپنے ہی طرم خانوں نے ریپ کیا ہے ، اس کے نشان نظر نہیں آتے ، اس ملک کا ستیہ ناس جو مارا گیا ھے وہ اوروں نے نہیں ، اسی آرمی کے احمق جرنلوں نے مارا ہے ، اگر ابھی بھی اس ملک میں قانون کی کوئ توقیر نہیں ھے تو اس کا بھی بہت بڑا حصہ ان راسپوتین کے حصے میں آتا ھے جو اس ملک کے دن اور رات کے مالک بنے بیٹھے رھے، جو این آر او میں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو برداشت کرتے رھے، جو اپنے ہی لوگوں کو بیچتے رھے جو آج بھی امریکی ڈالروں کے لیۓ غلامانہ طرز عمل اختیار کرتے ہیں ، جو پرائ آگ میں اپنے ہی ھم وطنوں کو بھسم کرتے رھے ، اور جب اپنے سیاہ کرتوتوں کے حساب کا وقت آیا تو سب جمع ہوکر ایک غدار کو ملک سے بھگوانے میں حصہ دار بنے ۔ وقت کی کمی کے باعث میں اپنی گفتگو کوآۂیندہ کے لیے موخر کرتا ہوں ، لیکن یہ گفتگو ابھی چلے گی ۔

جی ضیاء کی بوئی فصل ہم کاٹ رہے ہیں ، سو کاٹ رہے ہیں ..آپ کی ایک ایک بات بجا ..لیکن میرا سوال پھر بھی وہاں ہی رہے گا ..کہ یہ نوبت کیسے پونچی ..اس پر بات ضرور کریں گے ..آپ کی فرصت میں ...
 
Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
شکریہ کی کیا بات ہے ....میچور رویہ یہ ہی ہونا چاہئے ..سب کا ....

میں تو خود جمہوریت کے حق میں ہوں ..لیکن جمہوریت یا ایلکشن مجھ سے حکومت کے غلط کاموں پر تنقید کا حق تو نہیں چھین لیتا ..بلکہ ہماری تنقید اسے ٹریک پر رکھتی ہے .
میرا خیال ہے اگر حکومت چار حلقے کھول کر اپوزیشن کا منہ شروع میں ہی بند کر دیتی تو عمران کو نواز کےاستفا کا مطالبہ نہ کرنا پڑتا ..بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے ..کبھی کبھی ملک کے مفاد میں حکومت کو کڑوے گھونٹ بھی پینے پڑتے ہیں ..پی لیتی ..
راحیل شریف نے کب الیکشن میں حصہ لینے کے ارادے کا اظہار کیا ہے ..اس لئے اس بات پر اپنی توانائی خرچ کرنے کا فائدہ .

میں راحیل والے اشو کو دوسری طرح دیکھتی ہوں ...جب عوام بے بسی محسوس کرتی ہے ...تو اسے فوج کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آتا جسے مدد کے لئے پکارے ..اگر ملک میں ادارے مضبوط ہوتے . اگر عدلیہ آزاد اور انصاف پسند ہوتی تو فوج کے بجائے عدلیہ کا رخ کرتے ..

There was no rigging, nor it has so far been proven. Opening the boxes and doing forensics is is all hogwash. If our systems were so perfect, we would not be where we are. Our bureaucracy does everything sloppy. Elections are monitored by competing parties. If they don't have a case at the time of counting, there is nothing there. Given our circumstances, our elections have mostly been fair, except 1977 when there was a deliberate plan to rig 35 to 40 seats.

There is no such thing as awami be basi. It is all losers crying wolf at the behest of Generals who want to blackmail elected Govt through their slush funds which they should be using to enhance National Security. You lose election, go home or go to courts if you have a case, don't be a pawn of politicized Generals.

This is Pakistan. It has a thousand flaws and innumerable problems. We should not be out to topple its fabric over and over again. Let the system work, it will attain equilibrium and direction in a few elections.
 
آپ اپنی خفگی میں میری پوسٹ پڑھ ہی نہیں رہے ..میں نے کم از کم یہاں لفظ دھاندلی استمعال نہیں کیا ہے ..بلکہ کہا ہے کہ حکومت شروع میں ہی چار حلقے کھلوا دیتی تو بات وہیں ختم ہو جاتی ..اب میری اس بات کا کیا مطلب ہے ؟
ویسے دھاندلی کے ہزار طریقے ہیں ،،،،،مجھ سے زیادہ بہتر تو آپ ہی جانتے ہونگے ...
عوامی بے بسی کا ثبوت یہ ہے کہ جب جب فوج آئی ..عوام نے مٹھائی بانٹی ..اب یہ نہ کہنا کہ ایسا نہیں ہوا ..بیشک آپ نے بھی نہیں بانٹی ہو گی ..میں نے بھی نہیں بانٹی ہو گی ..لیکن عوام نے ریلیف محسوس کیا تھا کہ نہیں ...
جیسے یہ اپ کی تھیوری ہے کہ فوج اس طریقے سے موجود حکومت پر دباؤ ڈالتی ہے ..فنڈز لینے کے لئے ..میرا بیلیف مختلف ہے ...آپ ہر بات کو فوج کی نفرت کے پیمانے میں تولتے ہیں ....میرے لئے فوج ہم سے الگ نہیں ....
آپ کو یقین ہے کہ ہماری عدلیہ اتنی ہی غیر جانبدار ہے جیسا کہ آپ نے کہا ..الیکشن ہارو . گھر جاؤ یا کورٹ میں ....عمران کی پوری جد و جہد دیکھ لیں ،،دھرنا تو اس کا آخری آپشن تھا .....میرا خیال ہے ہمیں ہر غلط کو غلط کہنا سیکھنا ہوگا ..جتنا آرمی غلط کرتی ہے اتنے ہی ہمارے سیاست دان غلط کرتے ہیں ...
اور ہاں میں کسی کی طرفداری نہیں کرتی ..سوائے حق کہ ،، سچ کے ..آرمی اور سیاست دان ..دونوں کو غلط ٹہراتی ہوں ......کسی نے بھی اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے پوری نہیں کی ......
 
israr0333

Minister (2k+ posts)
صاحب، مارشل لاء سے یہ اس جمہوری تماشے سے ایک عام آدمی کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا
ایک غریب عام انسان کے لیۓ اس کی جان اور مال کا تحفظ سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے
جو نظام بھی اس کو یہ تحفظ فراہم کرے گا وہ اسی کے گن گاۓ گا
جب جمہرری نظام کی ساری توجہ اورترجیحات اپنے عوام کے مسائل کی بجاۓ صرف اپنے مخالفین کو زیر کرنا رہ جاۓ تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے حکومت کون کرتا ہے
ہاں فرق پڑتا ہے تو صرف اس جمہوری خداؤں کے پجاریؤں کو، اس جمہوری طوائفوں کے دلالوں کو

اگر آپ مارشل لاء کو تجاوز نہی سمجھتے تو کیا سمجھتے ہیں؟
 
Last edited:

Veila Mast

Senator (1k+ posts)

وہ دور ہو تو بجا ترکِ دوستی کا خیال
وہ سامنے ہو تو کب اختیار اپنا ہے

بلا سے جاں کا زیاں ہو ، اِس اعتماد کی خیر
وفا کرے نہ کرے پھر بھی یار اپنا ہے
:(

سنے کون قصہِ دردِ دل،میرا غم گُسار چلا گیا
جسے آشناوں کا پاس تھا،وہ وفا شعار چلا گیا

جسے میں سناتا تھا دردِ دل،وہ جو پوچھتا تھا غمِ دروں
وہ گدا نواز بچھڑ گیا،وہ عطا شعار چلا گیا

ا
 
Veila Mast

Senator (1k+ posts)
کیوں یہ فوج کیا انڈیا کی ہے ؟

اگر ہر طرح کہ کرپٹ اور غاصب حکمرانوں کے گن گانے والے محب وطن رہتے ہیں تو میں کیوں نہیں

اتنی جانبداری کس لئے ...

ہٹکیا ہامی اے دل تیکوں، ایں عشق دی راہ توں
رہ ونج، چپ کر، بہہ ونج
جانڑ کے چاتی بار ہجر دا، ہنڑ کیوں رڑدیں
سہہ ونج، چپ کر، بہہ ونج
تخت وصال دا دور اے حالی، ہے پہلی پوڑی
لہہ ونج، چپ کر، بہہ ونج
اے دل تجھے روکا تھا عشق کی راہ سے دور رہو،باز رہو، چپ کرو، بیٹھے رہو، جان بوجھ کے تم نے یہ بوجھ اٹھایا ہے، اب کیوں شکوہ کناں ہو، برداشت کرو، چپ کرو، بیٹھے رہو، ابھی وصال کی گھڑیاں دور ہیں، پہلی سیڑھی ہے، اتر جاو، چپ کرو، بیٹھے رہو
اب بھی وقت ہے نادان، باز رہو، وگرنہ اس مٹی کی محبت میں اور کتنی تہمتیں سہنی پڑیں، کیا تیار ہو؟
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
صاحب، مارشل لاء سے یہ اس جمہوری تماشے سے ایک عام آدمی کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا
ایک غریب عام انسان کے لیۓ اس کی جان اور مال کا تحفظ سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے
جو نظام بھی اس کو یہ تحفظ فراہم کرے گا وہ اسی کے گن گاۓ گا
جب جمہرری نظام کی ساری توجہ اورترجیحات اپنے عوام کے مسائل کی بجاۓ صرف اپنے مخالفین کو زیر کرنا رہ جاۓ تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے حکومت کون کرتا ہے
ہاں فرق پڑتا ہے تو صرف اس جمہوری خداؤں کے پجاریؤں کو، اس جمہوری طوائفوں کے دلالوں کو

ایسی توجیہ کو ایک کلیے کے طور قبول صرف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے جب ملک کا آئین اس کی بنیاد فراہم کرتا ہو، کیونکہ ملک کے قانون میں ایسی کوئی شق نہی جو طرز حکومت کے مسلمہ اصول طے کر کے فوج کے لئے یہ سہولت پیدا کرے کہ وہ بری حکومت کی صورت میں نظام کو تلپٹ کرکے مارشل لا لگ دے لہٰذا کسی ایسی کوشش کو چاھے وہ کتنے اچھے ارادے سے کی گئے ہو تجاوز ہی کہلاۓ گی
 
Veila Mast

Senator (1k+ posts)

یہ خوب رھی، تھریڈ بوٹ پالیشیوں کا اور محبت وطن کی۔ مخول کرنے کی بری عادت پڑ چکی ھے آپکو۔

ابھی تو ان گلوں کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے جنہں سپرد گل کیا، آپ گلے لیکر بیٹھ گئے، یہ جوان تو وہ ہیں جنہوں نے جوانی کی چند ہی بہاریں دیکھی تھیں جن کے کھاتے میں آپ نے برسوں پہلے کے گناہ ڈال دئیے

ان شہیدوں کو خراج تحسین نہ سہی، دل آزاری سے خاموشی بھلی
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
جی ضیاء کی بوئی فصل ہم کاٹ رہے ہیں ، سو کاٹ رہے ہیں ..آپ کی ایک ایک بات بجا ..لیکن میرا سوال پھر بھی وہاں ہی رہے گا ..کہ یہ نوبت کیسے پونچی ..اس پر بات ضرور کریں گے ..آپ کی فرصت میں ...

جی جی ، آپ جاۂیے اور ضیاء کی قبر کو اکھاڑیے کیونکہ مردے بولے نہیں کرتے مگر جو زندہ ڈریکولا ہیں ان کے بوٹ پالش کیجۓ کیونکہ بوٹوں کی چمک کی ضروت مردوں کو نہیں زندوں کو ہوتی ہے ، آپ کو ضیاء کی پینتیس سالہ بھڑکائ ہوئ آگ تو بخوبی یاد ھے مگر کیانی، پرویزی اور راحیلی شعلے نظر نہیں آرھے ۔ ضیاء الحق نے بے شک برا کیا، لیکن وہ ان چیزوں کی جزاۂیت اور ان کی اداۂیگی کی قیمت سے بھی بخوبی واقف تھا، اسی لیے اس کے دور میں نہ خود کش دھماکے ہوۓ ، نہ امریکن کی اپنی زمین پر میزبانی ہوئ اور نہ ہی بھارتے راء کے ایجنٹز کو اتنی ھمت ہوئ کہ وہ یہاں دندناتے پھرتے ۔

یہ تو بھلا ہو اسی چڈی کمانڈو کا جس کے پیشاب سے پورا ملک سیلاب میں ڈوب گیا، یعنی بے شرمی، بے حیائ اور بے غیرتی کی بھی ایک حد ھے ، سارا ملک ہی ایک فون کال پر امریکنیوں کے حوالے کردیا جیسے وہ اس ملک کا بادشاہ ہو اور یہ ملک اس کی ذاتی ملکیت میں آتا ہو اور عوام اس کی رعایا ہو ۔

اور پھر اس بےشرم کو ملک سے بھگانے میں یہی آرمی جنرل بے تاب رھے تا کہ انصاف اور قانون کا پھندا اس خبیث کی گردن تک نہ پہنچے ۔صرف اور صرف اس لیے کہ یہ پلیت دھمکی دے چکا تھا کہ بقیہ سارے فوجی بھی عدالت میں گھسیٹے گا۔ لعنت ھے ایسی فوج پر جو حق اور سچ کو صرف اس وجہ سے دباۓ کہ ان کی گردن بھی کٹ سکتی ھے ۔

اب آۂیے اس سوال پر کہ اس سب کی نوبت کیسے آئ ، یہ اسی طرح سے ظہور پذیر ہوئ کہ جب حق پر ناحق غالب آگیا، جب فوج کے ادارے نے خود کو مقدس گاۓ سمجھنا شروع کیا، جب رات کی تاریکی میں لوگوں کے حق حکومیت پر ڈاکہ ڈالا گیا، جب طاقت کے بل پر کمزور کو زنداں میں بھیجنے کی مشق شروع ہو، جب نوٹوں سے بھرے بریف کیس سیاستدانوں کو خریدنے کے لیۓ روانہ کیے گۓ ، جب جھوٹ نے سچ پر غلبہ پالیا اور سب سے بڑھ کر آۂین اور قانون کی دھجیا اڑانے والوں کی ناک کا بال تک نہیں بگڑا اور ملے اور بکے ہوۓ ججوں نے ان کےناحق شب خون پر اپنی مہر ثبت کی، جب اس زمین میں جھوٹ اور طاقت کے زور پر قبضہ گروپ کو صادق اور امین قرار دیا گیا ، جب سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم کردی گئ اور جب قانون کو گھر کی لونڈی بنا دیا گیا ،جب لوگوں کو قانون کا احترام کرنے کے بجاۓ اسے توڑنے کے راستے بتاۓ گۓ اور سب چیزوں کی ابتدا اس وقت ہوئ جب طاقت اور گن کے زور پر اقتدار پرناحق قبضہ کرنے والوں کو بوٹ پالیشیوں نے پھولوں کے ھار پہناۓ ۔

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
ایسی توجیہ کو ایک کلیے کے طور قبول صرف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے جب ملک کا آئین اس کی بنیاد فراہم کرتا ہو، کیونکہ ملک کے قانون میں ایسی کوئی شق نہی جو طرز حکومت کے مسلمہ اصول طے کر کے فوج کے لئے یہ سہولت پیدا کرے کہ وہ بری حکومت کی صورت میں نظام کو تلپٹ کرکے مارشل لا لگ دے لہٰذا کسی ایسی کوشش کو چاھے وہ کتنے اچھے ارادے سے کی گئے ہو تجاوز ہی کہلاۓ گی

یہ کونسا کلیہ ہے جنہوں نے مارشل لا نہیں لگایا، اپنی لہوسے قوم کو جلا بخشی، انہیں بھی اس صف میں لا کھڑا کیا جائے اور ویسے رگیدا جائے جیسے مارشل لا میں ملوث فوجیوں کو رگیدا جاتا ہے؟

خدارا انصاف
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

ابھی تو ان گلوں کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے جنہں سپرد گل کیا، آپ گلے لیکر بیٹھ گئے، یہ جوان تو وہ ہیں جنہوں نے جوانی کی چند ہی بہاریں دیکھی تھیں جن کے کھاتے میں آپ نے برسوں پہلے کے گناہ ڈال دئیے

ان شہیدوں کو خراج تحسین نہ سہی، دل آزاری سے خاموشی بھلی

جناب ویلا صاحب، میری یہ جرت کیسے ہوسکتی ہے ، یہ تو سینے کے وہ پھپھولے ہیں جواپنی وفا کی منزلوں کو پانے والے مخلص شہدا کی یاد میں ھر شب خون پھوڑے جاتے ہیں ، مجھے شکوہ تو میر کارواں سے ھے جس کا منشور شہادت مقصود و مطلوب سے ڈالروں کی زیاں کاری میں کہیں ڈوب گیا ہے ۔