ہاں میں بوٹ پالشیا ہوں

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
یو مسٹ بی کڈنگ .....

پچاس ہزار ڈالر بنا حکومت کو بتائے آپ باہر لے جا سکتے ہیں ..تو وہ جو ایئر پورٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ چند ہزار سے اوپر پاکستانی روپیہ بنا بتائے نہیں لے جا سکتے ..وہ کیا ہے ......ایکزیکٹ فگر مجھے یاد نہیں ..

اور جو میں آپ کی بات مان بھی لوں تو کیا آپ کو یقین ہے کہ بس اتنی ہی رقم باہر گئی ہے ....

میرا اصل سوال یہ تھا کہ اگر حکمران کا بیٹا تی وی پر آ کر ٹیکس بچانے کی بات کرتا ہے تو میں بھی حکومت کو ٹیکس کیوں دوں ..میں بھی کوئی چور راستہ کیوں نہ نکالوں ..اور پھر کس منہ سے حکمران مجھ سے کہتا ہے کہ اپنا سرمایا پاکستان میں لاؤں جب کہ آپ اپنا سرمایا باہر لے جاؤ .

یہ میری آپ کی بات نہیں ہو رہی ..یہاں حکمرانوں کی بات ہو رہی ہے ..جنھیں مثال بننا ہے ..میرا ووٹ لینے کے لئے


Ten Thousand Dollars in Cash, 3000 PKR in cash is the limit

but transfer rules through banking channels are different
50 Thousand Dollars by banking transaction are not reported to State Bank
you could transfer larger amounts as well but you have to give reason for transfer
people normally make a few transactions staying under 50K dollars.

There is a similar rule for cash carrying in UK and Europe too asn I believe US has same limit for cash carrying.
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
کتنے میں سودا ہوا تھا ..گر حکومت میں ان کو سزا دینے کا یارا نہیں تو تی وی پر آ کر اعلان کر دیتے کہ ان وجوہات کی بنا پر میں حکومت سے استفا دے رہا ہوں ..دیکھتے پھر کیا ہوتا .
حکومت کرنے کا شوق میں لولی لنگڑی حکومت لینے کا فائدہ ..کوئی تو بند باندھے اس پر ..


موحترمہ یہ ماتحت کب سے سربراہوں سے سودے کرنے کے قابل ہو گئے .. ان کی حیثیت کب سے آقاؤں والی ہو گئی کبھی یہ سوچا ہے آپ نے ؟
لولی لنگڑی حکومت جیسی بھی ہو بڑی مشکل سے ملتی ہے صرف ان جرنیلوں کی دشمنیوں کے خوف سے اک طویل تھکا دینے والی مہم کے نتیجے میں ملنے والے مینڈیٹ کو ٹھوکر مار کر چھوڑ دینا حماقت سے کم نہیں .. ٹی وی پر اعلان کرنے کی بھی آپ نے خوب کہی . ایسا ہی ایک اعلان آپ کے جرنیل نے ایک محسن پاکستان سے کروایا تھا .. سیاستدان ساری زندگی اس لئے سیاست نہیں کرتا کہ موقع ملنے پر بہادری کے القابات لے کر اقتدار چھوڑ کر پھر میدانوں میں آجائے .. بتائیں پھر کیا طاقت کا محور بدل جائے گا ؟ جی نہیں طاقت کا محور بدلنا اتنا آسان ہوتا تو بیچارے سیاستدان بہت پہلے یہ سب کر چکے ہوتے .. عظیم تر قومی مفاد کے نعرے کے پیچھے کیا کچھ حقائق ہوتے ہیں شاید اس کا ادراک آپ کو اس لئے نہیں کہ آپ کو فوج کی ایمانداری پر تو اندھا اعتماد ہے لیکن سیاستدان کی بصیرت پر بلکل نہیں ..
آپ نے بلکل ٹھیک کہا کہ فوج حکومت کے ماتحت ہوتی ہے حکومت فوج کے ماتحت نہیں . پر آپ اتنی بھولی کب سے ہو گئیں کہ پاکستان میں زمینی حقائق اور ٹیکسٹ بک کے قوانین کو بلکل ایک جیسا سمجھتی ہیں .. ایسا ہوتا ہے لیکن کم از کم پاکستان میں نہیں .. یہاں آپ کی ماتحت فوج کے سینے پر سویلین حکومتوں کو گرانے کے ایک نہیں کئی تمغے سجے ہیں .. اس لئے یہ ماتحت والا صیغہ کسی اور ملک میں استعمال کیا کیجئے یہاں یہ قابل استعارہ نہیں .. لولی لنگڑی حکومتیں جیسی بھی ہوں سیاستدان کے لئے غنیمت ہیں کہ سویلین ایڈ منسٹریشن کو اپنے اقتصادی اور معاشی ایجنڈے کو پورے کرنے مواقع تو ملتے ہیں .. ورنہ سڑکوں پر آنسو گیس کے مزے اور بارہ مئی جیسے تہوار منانے کے لئے سیاست کرنی ہے تو ایسی سیاست پر لعنت بھیجنا بہتر ہے ..
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
:doh:

باوا جی ..آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا ..میری تھریڈ سے اگر آپ نے یہ اخذ کیا ہے تو ایک کام کریں ..میری پوسٹیں پڑھ کر آپ کو سمجھانے کے لئے ایک الگ ٹیوٹر رکھ لیں ..اس کا خرچہ میرا بھائی باوا برداشت کر لے گا ....

میں نے تھریڈ میں لکھا ہے کہ ایک غلط بات کو دوسری غلط بات سے صحیح ثابت کرنا کیسا لگتا ہے ..اس میں سارا جواب ہے ..نہ جانے آپ پڑھتے ہوئے چشمہ کہاں بھول جاتے ہیں ..اب میری تھریڈ سمیت ایک ایک پوسٹ دھیان سے پڑھیں ..جہاں سمجھنے میں دشواری ہو ..میں یہاں ہی ہوں ..صرف ایک پوسٹ اوے ..اگر ہم بات ہی صحیح طریقے سے کمیونیکیٹ نہ کر سکیں تو بحث کا سلسلہ کیسے چلے گا ..ابھی چند گھنٹوں کی رخصت کے بعد آج اور کل حاضری رہے گی ..میں آپ کے سینہ پر بھی تمغہ سجا کر ہی دم لوں گی ..آخر میرا بھائی ..بنا تمغہ کے



(bigsmile)



نادان جی


آپ نے خود ہی تو لکھا ہے کہ میری محبت ، میری چاہت کا مرکز میرا وطن ہی ہے تو میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں؟ اسی کو بنیاد بنا کر میں نے اپنے کومنٹس کا آغاز کیا تھا. ان اس میں نہ سمجھ آنے والی بات کونسی ہے؟


تھریڈ آپ نے کھولا ہے تو آپ اپنا کیس فورم ممبرز کی عدالت میں پیش کریں اور بتائیں کہ فوج نے اپنے ہی ملک پر چار بار یلغار کیوں کی ہے؟ میں ثابت کروں گا کہ فوجی جرنیل قیام پاکستان سے ہی اقتدار کی بھوکے تھے اور وہ پہلے دن سے ہی اپنی پیشہ وارانہ زمہ داریوں اور ملکی دفاع پر توجہ دینے کی بجائے ملک پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے. آپ فوج کا دفاع کریں اور میں انہیں ملک توڑنے، دہشتگردی کو فروغ دے کر ملک کا روشن چہرہ داغدار کرنے اور ملک کی تباہی کا مجرم ثابت کروں گا


آپکی "بہادر" فوج نے ایک لاکھ کی تعداد میں ہتھیار ڈال کر جو ذلت و رسوائی کا تمغہ میرے سینے پر لگا دیا ہے، میرے لیے وہی کافی ہے. مجھے اور کسی تمغے کی ضرورت نہیں رہی ہے. اسی ایک تمغے نے مجھے پوری دنیا خصوصا انڈین کے سامنے مجھے سر اٹھا کر چلنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے




 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہی ہماری بحث کا نکتہ آغاز ہو گا



چلیں پھر بحث کا آغاز کریں لیکن ذرا ٹھہریں پہلے تبسم آپی جی سے بحث کی اجازت لے لیں ورنہ وہ سیاپا شروع کر دیں گی

:)


 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
In say kya behas karain gi .........aik hi do meel ki lambi post bunayi huwi hai uss ki imla theek theek ker kay post kertay rehtay hain..........He has studied in Lahore n that makes him the biggest supporter of NS.......him n Geog both ravians n both say we are not PMLn.............just closet supporters or moralising PTI supporters



تبسم آپی جی


سیاپا کرنے کیلیے بھی بندے کے پاس کوئی معقول جواز ہونا چاہیے


میں پچھلے سات سالوں سے اس فورم کا ممبر ہوں. جب آپکو سات سالوں میں نواز شریف کی حمایت میں میرا کوئی کومنٹ نہ ملا تو آپ نے میرے لاہور میں پڑھنے کو ہی جواز بنا کر نواز شریف کی حمایت کا سیاپا شروع کر دیا

[hilar]



جہاں تک آپکی اس بات کا تعلق ہے کہ میں ایک ہی لمبی پوسٹ کو املا کی غلطیاں درست کرنے دوبارہ پوسٹ کر دیتا ہوں تو عرض ہے کہ اگر میں فوجی آمریت کے خلاف لکھنے بیٹھوں تو آپ پڑھتے پڑھتے تھک جائیں گی لیکن میرا لکھنا ختم نہیں ہوگا

:)



اصل میں آپکو غصہ پنجابیوں پر ہے کیونکہ وہ عمران خان اور ملک کے اقتدار کی ہڈی کے درمیان حائل ہیں

:lol:





 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی، آپ کی مفصل اور بامعنی چھترول کے بعد کل اور پرسوں کی گنجاۂش باقی نہیں ہے ، لیکن اگر کوئ نافہم مذید چھترول کا متقاضی نکلا تو کل اور پرسوں میری جانب سے بھی دو چھترولوں کا مذید اضافہ کر دیجۓ گا ۔





زیدی قاسم بھائی


میں نے چھترول کیا کرنی ہے؟ تبسم آپی نے پہلے کومنٹس پر ہی سیاپا شروع کر دیا ہے


اب صرف نادان جی سے فوجیوں کی بہادری اور دلیری اور ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے قصے سنیں گے اور بیچ میں موقع سے فائدہ اٹھا کر پوچھ لیں گے کہ فوج دلی کے لال قلعے پر کب جھنڈا لہرانے جا رہی ہے؟

:)



 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کوئی مان ہی کرچی کرچی کر دے

دراصل ہم لوگ انتہا پسند ہوتے جا رہے ہیں۔ جو شخص ہمارے نظریے سے اختلاف رکھے وہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔۔جب تک ہم یہ عادت نہیں بدلیں گے۔۔ معاشرے میں محبت پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔۔ ایک دوسرے کا احترام بے حد ضروری ہے چاہے کتنا ہی سیاسی یا نظریاتی اختلاف ہو۔ ورنہ گالم گلوچ اور قتل و غارت گری جاری رہے گی۔

 
Last edited:

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
[hilar]
جناب آپ کی حق گوئی کے کیا کہنے ! میں تو آپ کا فین ہو گیا

ضیاء الحق ، بھٹو ، ایوب خان ، بینظیر وغیرہ اب اپنے انجام کو پوھنچ چکے ہیں اس لئے کسی پر بات کرنے کا کچھ فائدہ نہیں . . . . . . آپ سے گزارش ہے کہ آج کے لیڈر / جرنیل وغیرہ پر رہیں

اگر آپ کا واقعی دل جنرل ضیاء کو یاد کرنے کو چاہتا ہے
جیسے میں اکثر کہتا ہوں کہ جنرل مشرف کو دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے پر سلام . . . . . تو آپ بھی اپنے پسند کے لوگوں کے کارناموں کا ذکر کر کے خراج تحسین پیش کرتے رہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا

ایک بار باوا جی کی سامی بھائی سے جنرل راحیل پر بحث ہو رہی تھی اور باوا جی اسے 71 کی اپنی پسندیدہ تصویر بار بار دکھا رہے تھے
:P
ایسی باتوں پر ہنسی ہی آتی ہے



ہنسی تو آنی چاہیے کیونکہ نواز شریف پر بحث ہو تو جمہوریت پر لعنت بھیجنا حلال ہے لیکن جنرل روحیل شریف پر بحث ہو تو فوجی آمریت کے کے "کارناموں" کا ذکر حرام ہے

:)


 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
اگر عمران خان غلطی پر ہے تو وہ تسلیم کرنا چاہیے
اور اگر موجودہ گورنمنٹ کسی چیزوں میں ملوث ہے تو وہ بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ایک دوسروں کو گالم گلوچ کرکے مسلے حل نہیں ہوتے

ان سب مسلوں کا حل تلاش کرنا چاہیئے۔





بالکل درست جناب


اگر عمران خان غلطی پر ہے تو وہ تسلیم کرنا چاہیے اور اگر موجودہ گورنمنٹ کسی چیزوں میں ملوث ہے تو وہ بھی تسلیم کرنا چاہیے لیکن اگر فوج اور فوجی جرنیل غلطی پر ہوں اور آئین کی دھجیاں اڑا دیں، ملک تک توڑ دیں، ہتھیار ڈال دیں، کارگل میں بلا وجہ آدھی فوج مروا لیں، امریکی ہیلی کاپٹروں کو اپنی چھاونیوں پر اڑتے دیکھکر منہ پر لحاف لے کر سو جائیں یا سیاچن اور انگور اڈا دشمنوں کے حوالے کر دیں تو منہ بند رکھنے چاہیے کیونکہ فوج اور فوجی جرنیلوں کے کرتوتوں کا ذکر کرنے فوج کا مورال گرتا ہے



 

عام آدمی

MPA (400+ posts)
حکمرانوں کو تو ہم چنتے ہیں ..اس لئے جواب بھی ان سے ہی طلب ہو گا ..چیف آف دی آرمی سٹاف حکمران چنتا ہے ..اس سے وہ جواب لے ..انصاف کا تقاضا تو یہ ہی ہے

تبدیل تو دونوں ہو سکتے ہیں .ایک کو ہم تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور دوسرے کو حکمران کہ اس نے ہی اسے چنا تھا


;)

نادان جی نکتہ بازی کی بجایے اپنے موقف پر قائل کرنے کی کوشش کریں


آپ نے ابھی تک کوئی خاص دلیل نہیں دی، بس نعرہ لگا دیا ہے ہاں میں بوٹ پالیشیا ہوں، اور باقی سب ثابت کریں کہ آخر آپ کیوں نہ ہوں

غلط کو غلط کہنا چاہیے اور زیادہ غلط کو زیادہ غلط، جرنیلوں نے سیاستدانوں سے زیادہ غلطیاں کی ہیں


:)
 

عام آدمی

MPA (400+ posts)
‎سو سونار کی ایک لوہار کی

کب تک لوگ صرف تھورے سے فائدے کے لیے اپنا ایمان بیچتے رہیں گے

بھائی آپ غلط سمجھ رہے ہو، کسی قسم کا فائدہ اٹھانے والوں سے دور دور تک تعلق نہیں ہے
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:

یہ تھریڈ تو خاص طور پر باوا جی ، اور ڈکٹیٹر وغیرہ کے لئے بنائی گئی ہے ..مجھے ان کی کچھ پوسٹوں سے بہت الجھن ہوتی ہے کیونکہ وہ انصاف نہیں کرتے .

آپ کی بات کا تو میں جواب دے چکی تھی ..ایک تو پتا نہیں میں کونسی زبان بولتی ہوں کہ لوگوں تک میری بات پوھنچ ہی نہیں پاتی ..میں کچھ کہتی ہوں اور لوگ حسب معمول اپنا مطلب جانے کہاں سے نکال لیتے ہیں ..پہلے سے ذہن میں طے کیا ہوتا ہے کہ میں ایسا کچھ کہوں گی تو آپ ویسا جواب دیں گے



نادان جی


آپکو فوج کے بارے میں میرے کومنٹس سے بہت الجھن ہوتی ہے اور میں ان بد نصیبوں میں شامل ہوں جو اس فوج کے ہاتھوں اپنا ملک تڑوا کر بھی اسے اپنی فوج کہنے پر مجبور ہیں


کاش اس فوج نے ملک توڑ کر اور ہتھیار ڈال کر ہی سیاست سے توبہ کر لی ہوتی تو شاید اسکے دیے ہوئے زخم قوم بھول جاتی لیکن اس فوج نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور سیاست اور ملکی امور میں اسکی دلچسپی اور مداخلت ملک توڑنے اور ہتھیار ڈالنے جیسے سانحات سے گزر کر بھی ختم نہیں ہوئی ہے




 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)



ہنسی تو آنی چاہیے کیونکہ نواز شریف پر بحث ہو تو جمہوریت پر لعنت بھیجنا حلال ہے لیکن جنرل روحیل شریف پر بحث ہو تو فوجی آمریت کے کے "کارناموں" کا ذکر حرام ہے

:)



جی بلکل ! نواز شریف جمہوریت کا تازہ ترین ثمر ہے اور راحیل شریف فوج کا لگایا تازہ ترین زحم . . . . . . . نواز شریف کی وجہ سے جمہوریت کو برا بھلا اگر لوگ کہتے ہیں تو آپ راحیل شریف کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے فوج کو برا کہہ لیا کریں

کیسی عجیب بات ہے کہ ہمیں جمہوریت کی کمی /کوتاہی بیان کرنے کے لئے نواز شریف سے پچھلے زرداری کا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جب کہ آپ کو فوج کے خلاف جانے کے لئے بار بار اکہتر میں جانا پڑتا ہے

ویسے اگر میں بنگالی ہوتا تو اکہتر کے حوالے سے ، قرآن کی یہ آیت میرا خون خشک کر دیتی کہ

اے ایمان والو مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ کیا تم اپنے اوپر الله کا صریح الزام لینا چاہتے
4:144

پر خیر ! جانیں دیں آپ مذہبی بحث نہیں کرتے

مجھے اس بات پر خوش گوار حیرت ہوئی کہ آج آپ کے کمینٹ میں نواز شریف کا نام ہے

(omg)(omg)(omg):13::13::13::13::Eyecrazy::Eyecrazy::Eyecrazy:
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Coke Studio 9 ki pehli Episode Flop ho gayi hai , 4 songs aur sare ke sare Flops
Totally wrong."Aaqa" and "Aaja re moray" is breaking past records .Aaqa got 1.2 million views in just one day .Aaja re moray got 576K views in just one day .But Umair jaswal and Naseebo Lal duet is totally a disappointment .Ali khan sung well.Overall good one :)
 

janijoker

Minister (2k+ posts)
حکمران کیا کریں اگر کچھ جرنیل ان کے منتخب ہونے کے اگلے سال سے ہی سازشیں شروع کر دیں ؟ جس طرح نواز شریف کی حکومت کے خلاف فوج کی آشیر باد سے ٹھیک ایک سال بعد ہی دھرنہ شروع کروا دیا گیا ، میڈیا کے 90 فی صد اینکرز کو خرید کے دن رات شریف فیملی کے خلاف سچے جھوٹے سکینڈلز کا شور مچوایا گیا جو اب تک جاری ہے تو سویلین حکمران کیا خاک مضبوط ہوں گے،،،ستم تو یہ ہے کہ 2013 میں منتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پہ 2014 میں ہی سوالات اٹھا دیئے گئے ، اسے متنازع بنا دیا گیا ، بدنام کرنے کی ہر کوشش کی گئی ، سی پیک کے معاہدے سے قبل ہی اسے متنازعہ کرنے کے لئے اپنے پالتو عارف حمید بھٹی، سمیع ابراہیم ،بابر اعوان، ارشد شریف ، ڈاکٹر شاہد مسعود وغیرہ جیسے ڈرٹی مائنڈڈ اینکرز کواستعمال کیا گیا ،،،آپکی بہت ساری باتوں سے مکمل اتفاق ہے مگر آپ آئیڈیل صورتحال چاہتی ہیں جو ممکن نہیں کیونکہ مسائل پہاڑ جیسے ہیں ،،،میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ سویلیں حکومت کو کام کرنے دیا جائے ، وہ ٹرم پوری کریں اور کارکردگی کی بنیاد پہ عوام ان کو منتخب کریں یا مسترد کر دیں ،،،کرپشن کے الزامات اور دھاندلی کے بہانے سے اور فوج کی مدد سے حکومت گرانا نہ ملک کے مفاد میں ہے نہ ہی خود تحریک انصاف کے مفاد میں ،،ہاں شیخ رشید ، چوہدری برادران،قادری، بابر اعوان جیسے سیاسی یتیم ضرور اس سے مستفید ہوں گے۔
کیونکہ آپ بھی اس موضوع کو ٹچ کر چکے ہیں اور جواب میں تہمت بھی اٹھا چکے ہیں تو آپ کا تو اس محفل میں آنا بنتا ہی تھا .....آپ لوگ تو در اصل میری کمک ہو ..میں تو صرف فسلتیٹر کے طور پر یہاں ہوں ..ورنہ یہاں بہت اچھے اچھے لکھاری موجود ہیں ..ان سے توقع ہے کہ سچ کو جھوٹ سے الگ کرنے میں مدد کریں گے ....یہ بھی خیال ہے کہ وہ اس بات کو سمجھیں گے کہ ہمارے سیاسی حکمرانوں کی کمزوریوں کی وجہ سے فوج کی ہمت ہوتی ہے کہ وہ مداخلت کرے ..
 
Last edited:

Jaanbaazkarachi

MPA (400+ posts)
:lol:میری پوسٹ بے ربط ہو گئی تھی ..لائینیں یہاں کی وہاں چلی گئی تھیں اسی لئے میں نے ڈیلیٹ کر دی تھی ..آپ نے پھر بھی پکڑ لی .

میں صرف اور صرف محب وطن پاکستانی ہوں ..اس تھریڈ کا مقصد اور کچھ نہیں کہ ہم ڈھونڈیں کہ کس کس نے کیا غلطیاں کیں اور اس کو اتنا ہی برا کہیں .سزا دینے کا اختیار تو ہمارے پاس ہے نہیں ...
میری بات یاد رکھیں کہ میں فوج کی حکومت میں مداخلت کے خلاف ہوں ..میرا اصل سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا ..کیوں ہمارے ہاں ایک بھی جگر والا سیاست دان پیدا نہ ہو سکا


ویسے ایک فضول سا سوال ہے آپ سے، کیا آپ امریکی شہری نہیں ہیں ؟
 

seedasada

MPA (400+ posts)
حکمران کیا کریں اگر کچھ جرنیل ان کے منتخب ہونے کے اگلے سال سے ہی سازشیں شروع کر دیں ؟ جس طرح نواز شریف کی حکومت کے خلاف فوج کی آشیر باد سے ٹھیک ایک سال بعد ہی دھرنہ شروع کروا دیا گیا ، میڈیا کے 90 فی صد اینکرز کو خرید کے دن رات شریف فیملی کے خلاف سچے جھوٹے سکینڈلز کا شور مچوایا گیا جو اب تک جاری ہے تو سویلین حکمران کیا خاک مضبوط ہوں گے،،،ستم تو یہ ہے کہ 2013 میں منتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پہ 2014 میں ہی سوالات اٹھا دیئے گئے ، اسے متنازع بنا دیا گیا ، بدنام کرنے کی ہر کوشش کی گئی ، سی پیک کے معاہدے سے قبل ہی اسے متنازعہ کرنے کے لئے اپنے پالتو عارف حمید بھٹی، سمیع ابراہیم ،بابر اعوان، ارشد شریف ، ڈاکٹر شاہد مسعود وغیرہ جیسے ڈرٹی مائنڈڈ اینکرز کواستعمال کیا گیا ،،،آپکی بہت ساری باتوں سے مکمل اتفاق ہے مگر آپ آئیڈیل صورتحال چاہتی ہیں جو ممکن نہیں کیونکہ مسائل پہاڑ جیسے ہیں ،،،میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ سویلیں حکومت کو کام کرنے دیا جائے ، وہ ٹرم پوری کریں اور کارکردگی کی بنیاد پہ عوام ان کو منتخب کریں یا مسترد کر دیں ،،،کرپشن کے الزامات اور دھاندلی کے بہانے سے اور فوج کی مدد سے حکومت گرانا نہ ملک کے مفاد میں ہے نہ ہی خود تحریک انصاف کے مفاد میں ،،ہاں شیخ رشید ، چوہدری برادران،قادری، بابر اعوان جیسے سیاسی یتیم ضرور اس سے مستفید ہوں گے۔

اللہ نظر بد سے بچائے، کتنے سمجھدار ہیں آپ
 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
نادان جی نکتہ بازی کی بجایے اپنے موقف پر قائل کرنے کی کوشش کریں


آپ نے ابھی تک کوئی خاص دلیل نہیں دی، بس نعرہ لگا دیا ہے ہاں میں بوٹ پالیشیا ہوں، اور باقی سب ثابت کریں کہ آخر آپ کیوں نہ ہوں

غلط کو غلط کہنا چاہیے اور زیادہ غلط کو زیادہ غلط، جرنیلوں نے سیاستدانوں سے زیادہ غلطیاں کی ہیں


:)


Mohtrma printed the Disclaimer after 5 Pages
I am just the facilitator. hhh Lo Kar Lo Gal. :)
 

Back
Top