
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ جب انہیں کھیلنے کے دوران گیند لگی تو فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکوں سے فتح دلانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1453270399597350916 آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ کل جب انہیں گیند لگی تو سوچا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔ میں گراونڈ میں یہ سوچ کے گیا تھا کہ یہ میچ جیتنا ہے۔
ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کل جب میں گراؤنڈ میں اترا تو شعیب ملک نے حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو دل کرتا ہے وہ کرو۔ آصف علی نے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ پریکٹس میچ میں بہت کچھ سیکھا تھا۔
مایہ ناز بلے باز آصف علی نے کہا ہے کہ تمام اوورز دیکھ کے کھیل کے میدان میں اترا تھا۔ بیک فُٹ پر جو چھکا مارا وہ بہت مشکل تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آخری اوورز کے دوران آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20211027_175405.jpg