jigrot
Minister (2k+ posts)
کوئی اتنا بیوقوف کیسے ہوسکتا ہے جب ہر چیز آپکے حق میں جا رہی ہو اور طاقتور جماعت خود بخود کمزور ہورہی ہو اور آپ کے جیتنے کا موقع روز بروز بڑھ رہا ہو اور آپ میدان میں اتر آئیں اور ہارنے والے کھلاڑی کا سارہ ملبہ اپنے سر پر ڈال لیں ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ میں انتظار کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ اپ مستقبل پر نظر نہیں رکھ سکتے کتنی حیرت کی بات ہے کہ کسی کے پاس بھی ایسی نظر نہیں تھی جو کہ دیکھ سکتی کہ کیا ہورہا ہے مگر میرا خیال ہے اللہ نے آپ سے آپکی عقل چھین لی تھی اور اگر ایسا ہوا ہے تو پھر کسی کی کیا جرات کہ کوئی کچھ کر سکے ۔ مجھے امید ہے آپ لوگ غلطی پر غلطی نہیں کریں گے ۔ آپ حکومت چھوڑنے میں جتنی دیر کریں گے کمزور ہوتے جائیں گے لوگ آپ کو چھوڑتے جائیں گے اور آخر میں کچھ نہیں بچے گا بیانیہ صرف عمران خان کا چلے گا آپ نے صرف اپنی ناک پانی سے باہر رکھنی ہے ورنہ پانی گردن تک پہنچ چکا ہے زیادہ ہاتھ پیر مارنے سے بھی پھسلنے کا اندیشہ ہے اگر پھسل گئے تہ جان چلی جائے گی پھر نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری ن ختم ق شروع ۔ پی ٹی آئی کو بھی ق سے اور عوامی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
Last edited by a moderator: