
سندھ کی گورنر شپ کيلئے ايم کيو ايم پاکستان کی رہنما نسرين جليل کے نام پر حساس اداروں نے اعتراض کرتے ہوئے ماضی میں بھارتی ہائی کمشنر کو ان کے لکھے گئے خط کا حوالہ دیا ہے۔
حساس اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نسرین جلیل نے 2015 ميں بھارتی ہائی کمشنر کو خط لکھ کر ملکی اداروں کیخلاف مدد مانگی تھی۔
واضح رہے کہ انہوں نے2015 میں ایم کیو ایم کے لیٹر ہیڈ پر بھارتی ہائی کمشنر کو مدد کيلئے خط لکھا تھا۔ نسرین جلیل نے اس خط میں الزام عائد کیا تھا کہ لاء اینڈ آرڈر کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نظر بند کر کے ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ جب کہ متاثرہ خاندانوں کی نہ شنوائی ہو رہی ہے اور نہ ہی مالی امداد فراظم ہی جا رہی ہے۔
اپنے خط میں نسرین جلیل نے بھارتی ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرے۔
دوسری جانب ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن کا ہوگا اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب مسلم لیگ (ن) کا ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کو سینئر وزیر کا عہدہ دیا جائے گا۔ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کو مکمل طور پر ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔ صوبے میں اتحادیوں کو بھی پنجاب کابینہ میں اہم وزارتیں دی جائیں گی۔
ادھر بلاول بھٹو لندن کے دورے پر گئے تھے جن سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ پنجاب کی گورنرشپ سے متعلق بات کرنے کیلئے نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqm-naseem-jalil.jpg