گورنر سندھ کو 15 سال قبل چوری کے الزام میں گرفتار کرانیوالا گرفتار

kamran-tesori-khan-ppt.jpg

موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو 15سال قبل چوری کے الزام میں گرفتار کرانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا، ٹنڈوباگو کے رہائشی مجاہد خواجہ نے2008میں کامران ٹیسوری کے خلاف موٹر سائیکل اور نقد رقم چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا،مجاہد خواجہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے 20جون2008 کو ٹنڈوباگو تھانہ میں ایف آئی آر نمبر61/08 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹنڈوباگو پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں گرفتار کیا تھا، تاہم کامران ٹیسوری پولیس موبائل سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مجاہد خواجہ نے چند ماہ قبل گورنر سندھ سے ملاقات کرکے مقدمہ درج کرانے پر معذرت کر لی تھی،2008 میں وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی فدا مستوئی تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں سحری اور افطاری کے اہتمام میں مصروف ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ مجھے روکنے کے لیے میسج کیے جارہے ہیں،ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔

انہوں نے کہا اسٹریٹ کرائم ختم کیے جاسکتے ہیں، 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے پانچویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا،گیس کی بندش پر عوام کے رد عمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں، انہیں بتایا ہے جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں، عوام گیس بلز گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں انہیں صفر کروائیں گے۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

He suppose to be give REWARD to that constable because of bravery, courage and strength in this time period, where we see no justice, no law and order, no rules of survival......

Court should release all prisoners and give them their own posts......