
کراچی میں ایس ایس پی کے بیٹے نے اپنی گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر مشتعل ہوکر دوست کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول ایک جج کا بیٹا تھا۔
کے مطابق کراچی میں 8 فروری کو قتل کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی تھی جس میں ایک دوست نے ہی اپنے دوست کو صرف اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتاردیا تھاکہ مقتول نے قاتل کی گرل فرینڈ کیلئے آرڈر کیا گیا برگر کھالیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1783123728307564716
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور تحقیقات کی رپورٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے جس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں اس وقت پیش آیا جب ایس ایس پی نذیر میر بحر کے بیٹے دانیال نے اپنی گرل فرینڈ کو گھر مدعو کررکھا تھا، اس موقع پر اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی گھر میں موجود تھے۔
دانیال دو برگر آرڈر کر کےاپنی گرل فرینڈ کو لے کر دوسرے کمرے میں چلا گیا،آرڈر آیا تو مقتول علی کیویو نے آدھا برگر کھالیا، دانیال نے جب یہ دیکھا کہ علی آدھا برگر کھا گیا ہے تو اس نے مشتعل ہوکر رائفل اٹھالی اور گولی چلادی ، گولی لگنے سے علی شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال منتقلی کے دوران ہی جاں بحق ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1783079809909739559
پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں ایس ایس پی کے بیٹے کو قصور وار قرار دیدیا گیا ہے اور رپورٹ اعلیٰ پولیس افسران کو جمع کروادی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2girllfrienndburgerre.png