گاڑی میں صرف خرم اور ارشد شریف تھے:مالک ایموڈمپ جمشید حسین خان

arshad-sharif-keniya-co-on-gn.jpg


سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے وائس آف امریکا فیکٹ فوکس میں کینیا میں شوٹنگ رینج ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان نے کہا گاڑی میں صرف خرم اور ارشد شریف تھے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کے اندر سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، دونوں کے پاس ہتھیار نہیں تھے،شوٹنگ رینج ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان کی پاکستانی اور کینین حکومتی موقف کی تردید کردی، کہا کینیا میں بیلسٹک سسٹم ہے کہیں سے بھی گولی ماری گئی رپورٹ مانگی جائے گی۔

احمد نورانی نے سوال کیا کینیا میں پاکستان کی طرح غیرقانونی اسلحہ تو لوگ رکھتے ہوں گے، جس پر ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان نے کہا نہیں کینیا میں ایسا نہیں ایسا صومالیہ میں ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591292230538510338
احمد نورانی نےپوچھا وقار اور خرم کے پاس اپنے لائسنس والے اسلحے تو ہوں گے؟ جس پر جمشید حسین خان نے کہا اسلحہ تھا لیکن جس دن ارشد شریف قتل ہوئے اس دن نہیں تھا ان کے پاس اپنا لائسنس شدہ اسلحہ، کینیا میں غیرقانونی اسلحہ نہیں ہوتا، اگر کسی کے پاس ہو تو فوری طور پر مخبری ہوجاتی ہے اور پکڑ لیا جاتا ہے۔

صحافی خرم اقبال نے ٹویٹ میں فیکٹ فوکس اور وائس آف امریکا سے ڈی جی ایف آئی اے ک گفتگو کے حوالے سے لکھا کہ ہمیں یقین ہے کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہے، زخمی شوٹر تک رسائی نہ دینا عجیب بات ہے، اس شوٹر کا بیان اہم ہوتا، کینیا کی پولیس سفاکانہ قتل جیسے جرم کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591289699938639872
خرم اقبال نے ٹویٹ پر شیئر کیا کہ دوران تفتیش جی ایس یو کے 3 شوٹرز کے بیانات میں تضاد تھا، تینوں شوٹرز نے اسی موقف کو اپنایا جو کینیا کی پولیس میڈیا کو بتا چکی تھی یعنی گاڑی ناکے پر نہیں رکی جس وجہ سے فائرنگ کی، جواب میں گاڑی سے بھی فائرنگ ہوئی،

https://twitter.com/x/status/1591289299647213568
ارشد شریف شہید کے کیس میں کینیا کی پولیس کے 4 شوٹرز میں سے ایک شوٹر پاکستان سے کینیا گئی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوا، کینیا کی پولیس کے مطابق یہ شوٹر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا،

https://twitter.com/x/status/1591288582827810818
دوسری جانب ارشد شریف پر قتل سے پہلے تشدد کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، ڈائریکٹر پمز کی وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا ارشد شریف کے جسم پر دس سے بارہ نشانات تھے، تین ناخن بھی نہیں تھے، تشدد کی تصدیق کیلئے کینیا سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے،نیروبی کے طبی ماہر نے دعویٰ کیا کہ ناخن فرانزک کےلیے نکالے گئے تھے۔

 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جائے وقوعہ سے دس دس ہزار میل دور بیٹھے یہ سب جیمز بانڈ اپنے قلابے ملا ملا کر ایک مظلوم آدمی کا کیس خراب کر رہے ہیں . اگر یہ لوگ اور کچھ نہیں کر سکتے کم از کم چپ تو رہ سکتے ہیں . جن کا کام ہے وہ کرکے شہید کو خود ہی انصاف دلا دیں گے
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)

جائے وقوعہ سے دس دس ہزار میل دور بیٹھے یہ سب جیمز بانڈ اپنے قلابے ملا ملا کر ایک مظلوم آدمی کا کیس خراب کر رہے ہیں . اگر یہ لوگ اور کچھ نہیں کر سکتے کم از کم چپ تو رہ سکتے ہیں . جن کا کام ہے وہ کرکے شہید کو خود ہی انصاف دلا دیں گے
Who will investigate this case . If any Pakistan government or military agencies would do, everyone points finger on them?
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
فارنزک کے لئے ناخن اکھاڑے نہیں جاتے کلپنگ کی جاتی ہے یہ گدھے کی بچے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ڈی این اے کے لئے بالوں کے علاوہ بھی سارے جسم سے ڈین اے لیا جاسکتا ہے
اور اگر بالفرض ان کے جھوٹ کو سچ بھی مان لیا جائے تو دو ناخن نکالنے کی کیا ضرورت تھی ایک ناخن کافی تھا اور ان گ گدھوں سے کس نے نے کئا ناخن اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے کلپنگ کی جاتی ہے کلپ یا کوئی بھی شارپ آبجیکٹ حتئی کہ ایک سوئی بھی ناخن کی نیچے والی کھال پر چبھو کر ڈی این اے لیا جا سکتا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Who will investigate this case . If any Pakistan government or military agencies would do, everyone points finger on them?

Majid brother! if Benazir's assassination can be investigated by the UN and Scotland yard then why not this??? After all this is also a high profile case.
Anyway! many international journalist organisations also have started working on this case.
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
Majid brother! if Benazir's assassination can be investigated by the UN and Scotland yard then why not this??? After all this is also a high profile case.
Anyway! many international journalist organisations also have started working on this case.
Benzir investigation conclusion was zero finding .
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Involvement of GSU elite force, part of army, is highly suspicious. Also shooting on a car that supposed to be carrying an abducted child is inexplicable.
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

-ALLAH MAGHFARET KAREY MARNEY WALA KISIY SY CHUPTA PHİR RHA THA- KOYI NAQABIL E MUAFIY GHALTIY KER BETHA HOGA- ALLAH MAGHFARET KAREY- AB DUA KEY ILAWA KUCH BHI NAHIYN BACHA- ALLAH MAGHFARET KAREY-US KELIYE DUA KAREYN- AOR KIYA KER SAKTEY HEYN? NAKA LAGNA YA NOTANKI İQRAR KI KAHANIYAN YA KUCH AOR SIRF TAWAJOH HATANEY KEY QISSEY HEYN- ZEHAN SAZIY KI JA REHIY HEY KEH NAMALOOM LOGON NEY MAAR DIYA- POLICE NEY GHALTIY SEY MAR DIYA- MISTAKEN IDENTITY THEE-QATIL NAHIYN PETA CHALEY- WAGHEYRA- OONTOn WALON SEY DOSTIY RAKHNEY KELIYE GHAR KEY DARWAZEY OONCHEY BANWANEY PARHTEY HEYN- GHAR KEY DARWAZEY OONCHEY NA BANWA SAKEYN TO OONTOn WALON SEY DOSTIY NAHİYN KİY JA SAKTIY- OONTON WALON KEY HATHEY CHARH GIYA​

 
Last edited: