
سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے وائس آف امریکا فیکٹ فوکس میں کینیا میں شوٹنگ رینج ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان نے کہا گاڑی میں صرف خرم اور ارشد شریف تھے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کے اندر سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی، دونوں کے پاس ہتھیار نہیں تھے،شوٹنگ رینج ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان کی پاکستانی اور کینین حکومتی موقف کی تردید کردی، کہا کینیا میں بیلسٹک سسٹم ہے کہیں سے بھی گولی ماری گئی رپورٹ مانگی جائے گی۔
احمد نورانی نے سوال کیا کینیا میں پاکستان کی طرح غیرقانونی اسلحہ تو لوگ رکھتے ہوں گے، جس پر ایموڈمپ کے مالک جمشید حسین خان نے کہا نہیں کینیا میں ایسا نہیں ایسا صومالیہ میں ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1591292230538510338
احمد نورانی نےپوچھا وقار اور خرم کے پاس اپنے لائسنس والے اسلحے تو ہوں گے؟ جس پر جمشید حسین خان نے کہا اسلحہ تھا لیکن جس دن ارشد شریف قتل ہوئے اس دن نہیں تھا ان کے پاس اپنا لائسنس شدہ اسلحہ، کینیا میں غیرقانونی اسلحہ نہیں ہوتا، اگر کسی کے پاس ہو تو فوری طور پر مخبری ہوجاتی ہے اور پکڑ لیا جاتا ہے۔
صحافی خرم اقبال نے ٹویٹ میں فیکٹ فوکس اور وائس آف امریکا سے ڈی جی ایف آئی اے ک گفتگو کے حوالے سے لکھا کہ ہمیں یقین ہے کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہے، زخمی شوٹر تک رسائی نہ دینا عجیب بات ہے، اس شوٹر کا بیان اہم ہوتا، کینیا کی پولیس سفاکانہ قتل جیسے جرم کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے۔
https://twitter.com/x/status/1591289699938639872
خرم اقبال نے ٹویٹ پر شیئر کیا کہ دوران تفتیش جی ایس یو کے 3 شوٹرز کے بیانات میں تضاد تھا، تینوں شوٹرز نے اسی موقف کو اپنایا جو کینیا کی پولیس میڈیا کو بتا چکی تھی یعنی گاڑی ناکے پر نہیں رکی جس وجہ سے فائرنگ کی، جواب میں گاڑی سے بھی فائرنگ ہوئی،
https://twitter.com/x/status/1591289299647213568
ارشد شریف شہید کے کیس میں کینیا کی پولیس کے 4 شوٹرز میں سے ایک شوٹر پاکستان سے کینیا گئی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوا، کینیا کی پولیس کے مطابق یہ شوٹر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا،
https://twitter.com/x/status/1591288582827810818
دوسری جانب ارشد شریف پر قتل سے پہلے تشدد کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، ڈائریکٹر پمز کی وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا ارشد شریف کے جسم پر دس سے بارہ نشانات تھے، تین ناخن بھی نہیں تھے، تشدد کی تصدیق کیلئے کینیا سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے،نیروبی کے طبی ماہر نے دعویٰ کیا کہ ناخن فرانزک کےلیے نکالے گئے تھے۔
Last edited by a moderator: