گالیاں نکالنے کی مہارت

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ عرصہ قبل ایک لڑائی دیکھنے کا اتفاق ہوا. اس میں ایک طاقتور آدمی ایک کمزور آددمی کو جوتیاں مار رہا تھا اور کمزور آدمی ہر جوتی کھانے کے بعد ایک بڑی گالی نکال رہا تھا . کمزور آدمی گالیاں نکالتا رہا اور جوتیاں کھاتا رہا .

ایسا ہی حال ہماری قوم کا ہے ہر مقتدر شخص قوم کو خوب جوتیاں لگاتا ہے اور جواب میں قوم اس کے لیے نت نئی گالیاں ایجاد کر کے بدلہ لیتی ہے . گالیاں دینا جگتیں کسنا بے عزتی کرنا ہمارے معاشرے میں کتنا پسند کیا جاتا اس بات کا اندازہ آپ نیوز چینلز پر رات گیارہ سے بارہ کے شو دیکھ کر لگا سکتے ہیں .

جب تک کسی کی ٹکا کے بے عزتی نہیں ہوتی ہمارے دلوں کو سکون نہیں ملتا . ہمیں تو ایسے سیاستداں ہی پسند ہیں جو ہمارے مخالفوں کی بولتی بند کروا دیتے ہیں . بس ایسی گالی یا جگت ہو کہ دل میں ٹھنڈ پڑ جاۓ

سوال یہ ہے کہ جتنی گالیاں ہماری قوم نے ایجاد کی ہیں کیا ان سے قوم کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے . حکمرانوں کو بار بار کرپٹ ، چور، ڈاکو ، کتے یا غدار وغیرہ وغیرہ کی گالیاں نکال کر کیا ہم ملک میں کوئی بہتری پیدا کر سکتے ہیں .

ہماری طرح کی مغربی قومیں جہاں حکمرانوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر انھیں سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عوامی احتجاج انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں ہم ایسا کیوں نہیں کر سکتے . ہم صرف سوشل میڈیا پر ہی گالیاں نکالنے پر کیوں اکتفا کرتے ہیں.

ہماری سیاسی پارٹیوں کا ہمیشہ سے ہی ایک ہی منشور ہے مخالف پارٹی بہت کرپٹ اور نا اہل ہے اس لیے ہم ان سے بہتر ہیں . ہر پارٹی مخالف پارٹی کو نا اہل ثابت کر کے ہی اپنی اہلیت ثابت کرنا چاہتی ہے نا کہ عوامی خدمت کا مقابلہ کر کے . موجودہ حکومت کی نا اہلیوں کے سبب کتنے ہی مواقع ان کے مخالفوں کو ملے کہ ان کو گھر بھیجا جا سکے

مگر نا اہل قیادت کی وجہ سے ہر موقع ضائع ہو گیا . بڑے بڑے دھرنے کرنے کے دعویدار کرپشن کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک ریلی بھی نہیں نکال سکے . بجا اس کے اپنی پارٹی کو منظم کرتے اور عوامی رابطے تیز کرتے لیڈر صاحب روز رات کو حکمرانوں کو گالیاں نکال کر اپنا فرض ادا کر دیتے ہیں . نا اہلی کی انتہا یہ ہے کہ نظریاتی لوگ روایتی لوگوں کے ہاتھوں پٹ رہے ہیں

جس کی وجہ سے عوام میں مزید مایوسی پھیل رہی ہے اور ایسا لگتا ہے اس بار شائد چند سو لوگ بھی احتجاج کے لیے جمع نہیں ہو پائیں گے

گالیوں کی حوصلہ افزائی میں ہم اپنی اخلاقیات بھی پامال کرتے جا رہے ہیں . کوئی کتنا بھی برا انسان کیوں نا ہو اس کے خاندان کو گالیاں نکالنا کسی طور بھی ٹھیک تصور نہیں کیا جا سکتا گالیاں نکالنا ایک طرح سے مایوس لوگوں کا کام ہے اور پر امید اور کامیاب لوگ ہمیشہ سے ہی نئی تدبیریں اور نۓ طریقے سوچتے ہیں .

کسی بھی شخص کی ناکامی کا اندازہ اس کی پر زور اور پر اثر تنقید اور گالیوں سے اور کسی بھی شخص کی کامیابی کا اندازہ اس کی چرب زبانی اور بندہ پروری سے لگایا جا سکتا ہے

Source
 
Last edited by a moderator:

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Bahut aasan hal ha galian baknay waloon k, chowk mein xaray kar k 10, 10 littar lagao, chota ha ya bara, sab sahi hau jaein g.
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Sahih kaha. aur Hussain Nawaz bhi har waqt bawazo rahta hay

Agar wudu wali baat sahi ha tau bahut acha ha. Apnay baap dada k tradition mein apna karobar kartay hein, Allah unhein vafer rizq ata karta ha.



Zmastani Hawa Mein Garcha Thi Shamsheer Ki Taizi
Na Chhoote Mujh Se London Mein Bhi Adab-E-Sehar Khaizi
 
Last edited:

Back
Top