کےپی میں پولیس کی جانب سےروسی سیاح جوڑے کوہراساں کرنےکامعاملہ،حقیقیت کیاہے؟

2جامرہہہدرئسسیانسیایاھ.jpg

خیبر پختونخوا کے ضلع جمرود میں روسی سیاح جوڑے کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مبینہ طور پر روسی شہریوں سے بدتمیزی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیبر میں طورخم سے افغانستان جانے والے ایک روسی جوڑے کو مبینہ طور پر پوچھ گچھ کیلئے روکا تو سیاح پریشان ہوکر رونے لگ گئیں، خاتون سیاح کی روتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جمرود بازار میں پیش آنے والے واقعہ میں لوگوں نے غیر ملکی سیاح کو دیکھ کر ان کے گرد رش لگادیا، جس پر پولیس نے عوام کے رش کو منتشر کیا اور جوڑے سے پوچھ گچھ کی، پولیس اہلکاروں کی پوچھ گچھ سے خاتون سیاح پریشان ہوگئیں اور رونے لگیں۔

خیبر پولیس کے غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق واقعہ 26 اگست کو جمرود بازار میں اس وقت پیش آیا جب دونوں سیاح علاقے کو دیکھنے کیلئے ٹیکسی سے اترے، پولیس کو غیر ملکی شہریوں کی آمد و رفت سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، علاقے میں سیاحوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیاحوں سے ضروری دستاویزات اور ویزہ کی چھان بین کی۔

پولیس نے جوڑے کو افغانستان جانے کی اجازت نا دیتے ہوئے پوری سیکیورٹی کے ہمراہ طورخم واپس بھجوادیا، امیگریشن حکام کے مطابق روسی جوڑے کو ویزے کی مدت ختم ہونے اور دیگر کاغذات مکمل نا ہونے پر افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی، روسی جوڑا طورخم سے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

ڈی پی او ضلع خیبر نے پولیس کی جانب سے سیاحوں کو ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں،روسی جوڑے کو پوری پولیس سیکیورٹی میں پہلے خیبر سے طورخم منتقل کیا گیا اور بعد میں انہیں بحفاظت پشاور بھجوادیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فیصل زیب خان نے اس واقعے کے بعد ہم لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ ہم پرامن اور مہمان نواز لوگ ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1695724377021538464
وکیل احمد خان نے کہا کہ روسی سیاح جوڑے نے الزام عائد کیا ہے کہ ’26 اگست کو انہیں جمرود میں پولیس کی جانب سے روکا گیا تھا اور خاتون کی تصویریں کھینچینے کی کوشش کی گئی، پولیس کے رویے کی وجہ سے خاتون سیاح رو پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں پولیس والے لاکھ صفائیاں۔ پیش کریں کوئی فائدہ نہیں ، ان لوگوں سے سے ہمیں یہی اُمید تھی۔

https://twitter.com/x/status/1695791139041726902
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اس پخانہ رپبلک کی اسی وجہ سے میں نے شہریت کو لات مار دی۔
یہ ملک میری زندگی میں تو ٹھیک نہیں ہو سکتا، بھٹو کے دور سے اس امید پر تھا مگر ۔۔۔ یہ کمپنی کا ملک ہے اس کےلوگوں کا نہیں
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
اس پخانہ رپبلک کی اسی وجہ سے میں نے شہریت کو لات مار دی۔
یہ ملک میری زندگی میں تو ٹھیک نہیں ہو سکتا، بھٹو کے دور سے اس امید پر تھا مگر ۔۔۔ یہ کمپنی کا ملک ہے اس کےلوگوں کا نہیں
do char ko or nikal lo yahan se.. kam az kam apni puri family ko.. or iss pakhanistan main koi paisa na bhaijo
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
we dont want to give an opportunity foreign goberseas imrandoos( i respect inafians and overseas Pakistanis) to bark against Pak, but stopping and asking questions is very normal, espeacillay if you are a foreigner and entering afghanistan,
nothing wrong in that, but as is our culture, our Wailee qaum just gathers up and makes it look like somehting else