لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیخلا ف اپیل پر لارجربینچ تشکیل دیدیا

im1h1i11h3.jpg


لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی اور بلے کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، عمران خان نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لیے جانے اور توشہ خانہ نااہلی کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

اپیل پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کیجانب سے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، بینچ میں جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد کریم، جسٹس رسال حسین اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہوں گے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل پر پانچ رکنی لارجر بینچ 20 جون کو سماعت کرے گا،۔

خیال رہے کہ اس کیس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد تحلیل ہوگیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بنچ میں باقر نجفی اور عالیہ نیلم کا نہ ہونا خوش آئیند ہے
 

Back
Top