
کراچی میں بٹنوں والے موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان زبیر چل بسا۔ ملزمان نے زبیر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں کو جلایا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر میں 22 ستمبر کو پیش آیا جب علی رضا نامی لڑکے نے اپنے کی پیڈ والا موبائل کی چوری کے الزام میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبیر کو زبردستی پکڑلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان زبیر کو پکڑ کر مارٹن کوارٹرز کے ایک گھر میں لے گئےاور وہاں ملزمان نے چوری کے شبہ میں زبیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔
پولیس کا کہنا ہے تشدد کے دوران مقتول کے جسم کے مختلف حصوں کو جلایا گیا، شدید تشدد کے بعد جب زبیر کی حالت خراب ہونے لگی تو ملزمان نے زبیر کو چھوڑ دیا۔
شدید زخمی حالت میں زبیر کورنگی میں اپنے بھائی کے گھر چلا گیا جہاں اس نے ایک مقامی اسپتال سے اپنا علاج شروع کروایا، چند روز علاج کروانے کے باوجود زبیر جانبر نا ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nokah112.jpg