کیش وین میں کروڑوں روپے لےکر فرار ہونے والا گارڈ گرفتار

6jarnawalacashvan.jpg

فیصل آباد میں کروڑوں روپےکی نقدی لےکر جانےوالی بینک کی کیش وین لےکر فرار ہونے والا سیکیورٹی گارڈ پکڑا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کروڑوں روپےچوری کی واردات ناکام بنادی ہے، 8گھنٹےکےاندر اندر بینک کی کیش وین اوراغواکار پکڑ لیا، کیش وین میں4 کروڑ96لاکھ سے زائد رقم موجود تھی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ سے متعلق آر پی او فیصل آباد معین مسعودنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 8 گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد کیش وین کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا،ملزم 4 کروڑ 96لاکھ روپے سےبھری بینک وین لے کرفرار ہوگیا تھا۔


میڈیا کےنمائندوں کے سامنے گرفتار ملزم نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے سر پر بھاری قرض ہے، جسےاتارنے کیلئےمیں 2 ، 2 نوکریاں کرتا ہوں، دن میں میں ڈرائیونگ کی نوکری کرتا ہوں جبکہ رات میں سیکیورٹی گارڈکےفرائض سرانجام دیتا ہوں۔

ملزم نے کہا کہ واردات کےبعد میں نے پلٹنے کا ارادہ کیا، پھر سوچا نکل جاتا ہوں،میری بیوی کا انتقال ہوچکاہے،چار بچےہیں، سوچتا تھا خودکشی سے بہتر ہے کوئی واردات کرلوں، ایک بار میری وین میں 37 کروڑ روپےتھےمگر میں نے تب واردات نہیں کی، تاہم بعد میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے تنہا واردات کی۔
 
Last edited:

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Bajwa Bharwa Nadeem khusra Malik Riaz Jhangir Tareen Nooray Murdari aur Fazlu Kanjar Billions of Dollars ??? hazam kar gaye aur pakray nahi jatay ? —- Aur yeh 3/4 Crore chori kar kay pakra gaya??​

 

Back
Top