Dr Adam
President (40k+ posts)
Even though we don't like him, but still, we should pray for his full recovery from this illness.
میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں . فضل الرحمٰن میں جو بھی دنیاوی کمزوریاں ہیں وہ اپنی جگہ لیکن بہرحال وہ ایک کلمہ گو مسلمان ہے . کیا معلوم اس نے زندگی میں کوئی ایسی نیکیاں کی ہوں جو الله کے نزدیک مقبول ہوں لیکن ہم سے مخفی ہوں . سیاسی اختلافات کو اس حد پر نہیں لے جانا چاہیے کہ ایک مسلمان کے لیے صحت اور زندگی کی دعا نہ کی جا سکے . ان کی حرکتوں اور ان کے کارناموں پر ٹرولنگ اپنی جگہ، لیکن ہمیں ان کی تندرستی کے لیے دعا کرنی چاہیے اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالی ان کی دنیاوی کمزوریاں دور کر کے تندرست ہونے کے بعد صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور کسی لالچ اور غلط کاری کی سوچ کے بغیر ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین